حمد


یا اللہ

یااللہ جھوٹ و ہر گناہ سے بچانا ہم کو

جو ہے سچ مچ راہِ حق اس پہ چلانا ہم کو

جھوٹوں پہ تیری جو لعنت ہے اُس سے بچ جائیں

سچی باتیں جو ہیں بس وہ ہی سکھانا ہم کو

سنت کی اتباع میں صادق و امین بنیں

اِس کے ابلاغ کا ذریعہ بھی بنانا ہم کو

رشوت و سود کی ہر قِسم سے محفوظ کردے

اِن تباہی کی راہوں سے دور کرانا ہم کو

جھوٹ و گناہ جو سرزد ہوئے ہیں ان سے ہم

پکی توبہ کریں پھر اس پہ جمانا ہم کو

یا اللہ کردے تو معاف تو ہے کریم بہت

صراط مستقیم پر ہی چلانا ہم کو

ہر طرف جھوٹ رشوت و سود کی آندھیاں ہیں چلیں

ان سے بچا کے شریعت پہ چلانا ہم کو

ہر بھلائی فضل سے تیرے ہے قصہ مختصر

اپنے پیاروں کا تو رفیق بنانا ہم کو

ہیں وہ بھی سارے ہی تیرے فضل کے محتاج بس

یہ حقیقت ہے یہی بات سمجھانا ہم کو

ہاں صحابہ چنے تو نے ہیں حبیب کے واسطے

چلے وہ جس پہ اُسی راہ پہ چلانا ہم کو

اور انبیاء کا مقام ان سے بھی اُوپر ہے بہت

اتنا اُونچا کہ یہ مشکل ہے سمجھانا ہم کو

امام الانبیاء کا جو مقام ہے کون جانے

سوائے تیرے بس یہی ہے بتانا ہم کو

کرم سے اپنے سچا امتی بنادے ان کا

یا الٰہی آپ ﷺ کی سنت پہ چلانا ہم کو

آپ کی شان مخلوقات میں سب سے اُونچی

کردے نصیب اس کی معرفت پانا ہم کو

فضل هوا ترا رحمت اللعالمین بنا کر آپ ﷺ کو

حوض پہ نصیب ہو واں آپ کا پلانا ہم کو

وراء الوراء ذات تیری سب تعریفیں تیری

کہ یہ بے حد ہیں بس یہی ہے بتانا ہم کو

ترا ہی فضل ہے شبیر کہے واسطے ترے

جینا مرنا اور یہ سب کرنا کرانا ہم کو