اللہ کے ہونے کے لئے اللہ والوں کو دیکھ لینا1
اللہ کو دیکھ سکتے نہیں اس کے بندوں کو دیکھ لینا2
سورج کی شعائیں رستے میں غائب ہوتی ہیں بالکل تو
جس پر پڑیں وہ روشن ہوں تب ان شعاو ٔ ں کو دیکھ لینا3
تو روشن دل سے روشن ہو یہ روشنی کہاں سے آئی ہے4
روشنی ک ے سفر کو دیکھ لینا5 روشن راستوں کو دیکھ لینا6
دل پر دنیا کی چ ھ اپ ہو تو دنیا ہی نظر آئے فقط7
گر دل کو بنانا چاہتے ہو ان کے دلوں کو دیکھ لینا8
جو مٹ مٹ کے باقی بنے رحمت کے سائے میں ہیں وہ
تم بھی ذرا طالب بنو اور ان سایوں کو دیکھ لینا9
تجھ سے لینا کیا چاہیں گے تو ان کو کیا دے سکتا ہے؟10
اللہ کے طالب ہیں وہ فقط ان کے کاموں کو دیکھ لینا11
بات ان کی کان میں رس گھولے آنکھیں دید سے بھی ٹھنڈی ہوں
آنکھوں سے لٹائے جائیں12شبیر ؔ تو ان جاموں کو دیکھ لینا
اہل اللہ میں سے ہونے کے لیے اللہ والوں کی صحبت ضروری ہے
اللہ کو دیکھنا اس دنیا میں ممکن نہیں لیکن اللہ والوں کی صحبت مل سکتی ہے
جیسا کہ سورج کی شعائیں جب کسی چیز پر پڑتی ہیں تب نظر آتی ہیں
تیرے دل میں یہ روشنی ایک اللہ والے کی دل سے ہی تو آئی ہے
آپ ﷺ کے دل سے سلسلے سے گزرتے ہوئے اپنے دل تک پہنچتی ہوئی روشنی کے سفر کو دیکھو
سلسلے کی روشنی بھی محسوس کرلو
دل دنیا کی محبت میں مبتلا ہو تو اس کو ہر طرف دنیا ہی نظر آئے گی
اگر اپنا دل بنا نا ہے تو بنے ہوئے دلوں کی برکات دیکھو
فنا سے گزرکر کر باقی بننے والے اللہ کی رحمت کے جن سایوں میں ہیں ان کو دیکھ
اللہ والے کسی سے کچھ نہیں مانگتے اور تو ان کو کیا دے گا
یہ صرف اللہ چاہتے ہیں ان کے کاموں کو دیکھ
ان کی حالت جذب سے استفادہ کو دیکھ