صراط ِ مستقیم پر اب ہم چلا کریں
دل سے بھی اور زبان سے اللہ اللہ کریں
ہیں قیدِ شریعت میں کان دونوں اپنےبند
جائز اگر نہ ہو تو اسے کیوں سنا کریں
بیشک ہماری آنکھیں بھی ہیں اس کی امانت
غیر محرم دیکھنے سے نہ مجرم بنا کریں
اک گوشت کا لوتھڑا ہے زباں میرے منہ میں بند
جائز نہ ہوں جو بول اسے کیوں ادا کریں
اس سر میں جو دماغ ہے کنٹرول پہ مامور
تو اس کا استعمال غلط کیوں کیا کریں
یہ دل بھی امانت ہے مرے رب کی جب شبیر ؔ
تو اس کے علاوہ نہ کسی کو دیا کریں