طلبِ محبت


نہ چاہوں میں اب عاجلہ ‮1کی محبت

میں مانگوں خدا سے خدا کی محبت

اور ان کی بھی اس سے محبت جو رکھیں

وہ سب انبیاء اولیاء کی محبت


ذرائع محبت کے ہوں مجھ کو محبوب

ملے مسجد و درسگاہ کی محبت


مشائخ کی صحبت میسر رہے

ملے مجھ کو ہر خانقاہ کی محبت


خطاو ٔ ں کی جڑ حب ِّ دنیا ہے شبیر ؔ

یہ مال کی یا جاہ ‮2کی یا باہ ‮3کی محبت



  1. فوری چیزیں یعنی دنیا کی محبت

  2. بڑائی کی خواہش

  3. لذتوں کی طلب