دل سے دنیا اگر نکل جائے
پھر خدا خود ہی ہم کو مل جائے
توبہ کرنے سے کیا ہوتا ہے
معصیت کا پہاڑ ہل جائے
جہد ہے نفس کا علاج مگر
ذکر سے دل کا باغ کِھل جائے1
وہ تو دینے پہ تلا ہے لیکن
اس کے در پہ کوئی سائل جائے2
دل اگر بن گیا شبیر ؔ تیرا
وہاں جانا جہاں پہ دل جائے3
ذکر سے دل اصلاح ہوتی ہے
اللہ تعالیٰ تو نوازنا چاہتے ہیں بشرطیکہ کوئی مندرجہ بالا طریقے پر عمل کرے
البتہ دل جب بن جاتا ہے تو پھر دل کی بات ماننے میں فائدہ ہوتا ہے