عورت

اپنا عورت ہونا عورت اگر تسلیم کرے

اس کی فطرت ہی بہت کچھ اس کو تعلیم کرے


خدا نے جس کو بنایا ہے جیسے حکمت سے

وہی اچھا ہے ، ہے اچھا جورب کریم کرے


مرد بس مرد رہے اور ہو عورت عورت

یہی احساس معاشرے کی بھی تنظیم کرے


مرد مردانگی دکھلائے اسے کم نہ کرے

کمی مردانگی کی اسے قسیم کرے


اور عورت کا ہے کمال نسوانیت شبیرؔ

یہی مطالبہ اس سے قلب سلیم کرے