اڑا دل دیکھنے کو گنبدا خضرا مدینے میں
میں دیکھوں تو نظر آتا نہیں ہے میرے سینے میں
سلام ان پر پڑھوں دل سے ہو دل میں یاد بھی اس کی
درود بھیجوں زباں سے اور کیاہو لطف جینے میں
کروں میں رب کے واسطے اتباع ان کی محبت سے
کہ بے حد قیمتی ہے کام یہ رب کے خزینے میں
سلام ان پر درود ان پر کروڑوں اربوں ہر وقت ہوں
جو رحمت عالمیں کا ہے رہیں ان کے سفینے میں
کرے بس اتباع ان کی کہ یہ ہے اس کی جب چاہت
رہے تب اتباع شبیر ؔ شراب ِ عشق کے پینے میں1
یعنی اللہ تعالی ٰ کے ساتھ محبت بھی حضور ﷺ کے طریقے پر کرنی چاہئے