رسول پاک کی تعریف کس زباں سے کروں
تنگیِٔ دامنِ اشعار کے بیاں سے کروں
خدا نے کیا نہ دیا ان کو قابلِ تعریف
متردد ہوں کہ بیان کس عنواں سے کروں
خدا کے بعد یقینا ً بزرگ تر ین ہستی
وہ آپ ہی ہیں تو شروع اسی اعلاںسے کروں
نبی ہمارا وہ ایسا ہو اور یہ ہم کیا ہیں
اس کا شکوہ میں جلے دل سے مسلماں سے کروں
آپ (ﷺ) کے ہوتے نقل اوروں کی کرلیں کیسے
میں ہر بزرگ سے کہوں، بات ہر جواں سے کروں
ہر طریقہ ان کا محبوب خدا کو ہے جب
کیوں نہ اپنانے کی شروع میں اپنی جاں سے کروں
خدا کا ذکر جب ہو گا تو ان کا بھی ہوگا
میں اشارہ حدیث قدسی کے فرماں سے کروں
آپ مخلوق میں خلق عظیم پر فائز
بیان آپ کے بارے میں گر قرآں سے کروں
جو طریقے پہ چلے آپ کے محبوب ہیں وہ
خدا کے سچے یہ ثابت قول رحماں سے کروں
اور ہیں باذنِ ال ٰ ہی شفیع اعظم آپ
دل چاہے ذکر شبیر ؔ اس کا کل جہاں سے کروں