قدر ٹوٹے ہوئے دل کی مرے محبوب سےپوچھ


ہم ہیں ٹھکرائے ہوئے اور ہیں دھکے کھائے

اک ہی در تو کھلا ہے اورکدھردل جائے

 

قدر ٹوٹے ہوئے دل کی مرے محبوب سے پوچھ

اس قدر قدر کوئی اور کہاں کر پائے

 

ایک ہی ہے کہ جو بے لوث تجھے پیار کرے

تو ترے دل میں علاوہ پھر اس کے کون آئے

 

مانگ لے مانگ تو مانگنے سے نہ کر شرم کبھی

وہ کہاں دینے سے رکتے ہیں اور تو شرمائے

 

جب پڑی اس کی شبیر ؔ دل پہ نظر دل میرا 1

مر مٹا اس پہ، کرے اس کو قبول اب ہائے 2

 



  1. جب اللہ تعالی ٰ کی طرف سے مجھ پر کرم کی نظر ہوئی

  2. میرادل اللہ تعالی ٰ کا عاشق ہوگیا ۔اللہ تعالی ٰ اس کو قبول فرمائے