دفتر ششم: حکایت: 76
بازگشتنِ مرید از وثاقِ شیخ و پرسیدن از مردم و نشان دادنِ ایشاں کہ شیخ بفلاں بیشہ رفتہ است
(درویش) ارادت مند کا شیخ کے گھر سے واپس جانا اور لوگوں سے (ان کا پتا) پوچھنا اور ان کا بتانا کہ شیخ فلاں جنگل میں گئے ہوئے ہیں
1
بعد ازاں پرساں شد او از ہر کسےشیخ را می جست از ہر سُو بسے
ترجمہ: اس کے بعد وہ ہر شخص سے پوچھتا ہوا چلا، شیخ کی ہر طرف بہت جستجو کرنے لگا۔
2
پس کسے گفتش کہ آں قطبِ دیاررفت تا ہیزم کَشد از کوہسار
ترجمہ: تو کسی نے اس کو بتایا کہ وہ قطبِ ممالک پہاڑ سے لکڑیاں لینے گئے ہیں۔
3
آں مریدِ ذوالفقار اندیش تفتدر ہوائے شیخ سوئے بیشہ رفت
ترجمہ: وہ ارادت مند سریع الفکر شیخ (کی زیارت) کے شوق میں جلدی جنگل کی طرف چلا۔
4
دیو می آورد پیشِ ہوشِ مردوسوسہ تا خفیہ گردد مہ زِ گرد
ترجمہ: شیطان اس شخص کی عقل کے سامنے وسوسہ لاتا تھا۔ تاکہ (اعتقاد کا) چاند (وسوسہ کے) غبار سے چھپ جائے (اور وہ وسوسہ یہ تھا)۔
5
کایں چنیں زن را چرا ایں شیخِ دیںدارد اندر خانہ یار و ہمنشیں
ترجمہ: کہ ایسی (گستاخ و بے ادب) عورت کو اس شیخِ دین نے اپنے گھر میں کیوں ہمدم و ہم نشین بنا رکھا ہے۔
6
ضد را با ضد ایناس از کجابا امام النّاس نسناس از کجا
ترجمہ: ضد کو ضد کے ساتھ اُنس کہاں سے (ہو گیا؟) لوگوں کے امام کے ساتھ (اس) نسناس (کی سی عورت) کو کیا واسطہ؟
7
باز او لاحَول مےکرد آتشیںکاعتراضِ من برو کفر ست و کیں
ترجمہ: پھر وہ (ارادت مند شیطان کے اس وسوسہ سے متنبہ ہو کر) آگ کی سی (پھونک ڈالنے والی) لاحول پڑھتا (اور دل میں کہتا) کہ اس (بزرگ) پر میرا اعتراض (بمنزلہ) کفر اور (مثل) بغض ہے۔
8
من کہ باشم با تصرفہائے حقکہ برآرد نفسِ من اشکال و دق
ترجمہ: میں کون ہوں جو حق تعالیٰ کے تصرفات کے ساتھ میرا نفس اشکال و اعتراض کرے۔ (اس میں یہ تعلیم ہے کہ شیخ کے کسی قول و فعل سے متعلق اپنے دل میں وسوسہ نہ آنے دے کہ وہ مانعِ فیض ہو جا تا ہے۔ اگر ایسا وسوسہ آئے تو اپنی غلط فہمی پر محمول کرے یا اس کی تاویل کرے۔)
9
باز نفسش حملہ مے آورد زُودزیں تعرُّض در دلش چوں کاہ دود
ترجمہ: پھر اس کا نفس جلدی اس (معترضانہ خیال کی طرف) تحریک سے اس کے دل میں حملہ کرتا تھا (اور اس طرح وسوسہ کو پیدا کرتا تھا) جس طرح گھاس (جل کر) دھوئیں کو پیدا کرتا ہے۔
10
کہ چہ نسبت دیو را با جبرئیلکہ بود با او بصحبت ہم مقیل
ترجمہ: کہ شیطان کو جبرئیل کے ساتھ کیا نسبت ہے، جو وہ اس کے ساتھ مصاحبت میں ہم خواب ہو؟
11
چوں تواند ساخت با آزر خلیلچوں تواند ساخت با رہزن دلیل
ترجمہ: آزر کے ساتھ خلیل اللہ علیہ السلام کیونکر موافقت کر سکتے ہیں؟ (وہ بت تراش اور یہ بت شکن) رہزن کے ساتھ رہبر کیونکر نباہ سکتا ہے؟ (وہ مسافر کا دشمن اور یہ مسافر کا خیر خواہ)