ترجمه آیات و احادیث خطبۂ چہل و دوم
متعلق رجب
جب رجب کا مہینہ آتا تو آنحضرت ﷺ دعا مانگتے کہ اے اللہ! برکت دے ہمارے رجب میں اور شعبان میں اور پہنچا ہم کو رمضان تک۔ (بیہقی)
اس ماہ کی ستائیسویں شب کو معراج ہوئی ہے اور چند روایتیں 27 تاریخ کو روزہ رکھنے کے بارے میں آئی ہیں، لیکن کوئی قوی سند سے مروی نہیں، لہذا بہتر یہ ہے کہ روزہ نہ رکھا جاوے، ہاں اگر کوئی سنت نہ سمجھے بوجہ ضعیف روایات کے اور ویسے ہی روزہ رکھ لے کہ اگر زیادہ ثواب نہ ملا تو نفل روزہ کامل ہو جاوے گا تو مضائقہ نہیں۔ اور بعض لوگ قصّۂ معراج کو اس رات میں بیان کرتے ہیں۔ اس کا وہی حکم ہے جو مولود شریف کا حکم گُزر چکا ہے اور ارشاد فرمایا حق تعالیٰ شانہ نے: البتہ لے جائے گئے آپ ایک آسمان سے دوسرے آسمان تک یہاں تک کہ ساتوں آسمان سے گزر گئے۔