حرم کی دعا ئیں

حرم کی فضائیں، حرم کی ہوائیں

حرم کی نمازیں حرم کی دعائیں


حرم سے محبت خدا سے محبت

حرم سے خدا کی محبت کو پائیں


حرم کا ادب تقویٰ ہے دل کا یارو

ادب سے یہاں دل کا تقویٰ بڑھائیں


یہاں نیکی ایک لاکھ گنا بنے گی

برائی بھی یوں ہے تو خود کو بچائیں


یہاں دل کی دنیا کو سیراب کردیں

یہاں روتے روتے خدا کو منائیں


دعا کی جگہ ہے دعا کر لے شبیؔر

دعا کے لیے ہاتھ اب ہم اٹھائیں