ذرا دل کا مفتی جگا لیجئے

ذرا دل کا مفتی جگا لیجئے

غلط اور صحیح کا پتا کیجئے


کہاں پر ہو تم اور ہو کیا کر رہے

حساب اس کا دل کو دکھا دیجئے


ریاض الجنت میں پڑھی جب نماز

اٹھو اوروں کو بھی موقع دیجئے


یہ مسجد میں دوڑنا کہاں ٹھیک ہے

یاں خود کو ذرا حوصلہ دیجئے


غلط جو کیا ہے یہاں پر شبیرؔ

تو آنسو اب اس پر بہا لیجئے


یاد رکھنا چاہيے کہ مسجد نبوی میں ہر جگہ سے سلام حاضری جائز ہے۔ اس لیے مسجد نبوی میں ہر وقت درود اور سلام میں مشغول رہیں۔کچھ وقت تلاوت کو بھی دیں۔بہتر یہ ہے کہ جو تلاوت بھی یہاں پر ہو اس کا ایصال ثواب آپﷺ کو کیجئے۔

بقول شاعر: