تن من میرا اب آپ پر فدا ہو یا رسول
سنت کے مطابق کام ہر میرا ہو یا رسول
اب سینہ میرا ذکر سے ہوجائے منور
اور دل بھی میرا اس سے مجلیٰ ہو یا رسول
میں امتی آپ کا ہوں گناہگار و سیاہ کار
طالب ہوں اب کرم کا آپ کا ہوں یا رسول
وقت زندگی کا ہم نے تو یونہی گنوا دیا
آخر تو میرا ٹھیک ہو گیا ہو یا رسول
توبہ کی میں تجدید کروں سامنے آپ کے
جو ہو گناہ معاف ہوچکا ہو یا رسول
خجلت سے آنکھ اٹھ نہیں سکتی شبیؔر کی
اب ختم گناہوں کا سلسلہ ہو یا رسول