جمعہ مدینہ اور درود

جمعہ کا دن ہو، مدینہ ہو ہم درود پڑھیں

مزید یہ کہ ہم آقا کے بھی قریب رہیں


شکر کا موقع ہے کرتا زبان سے شکر تو ہوں

مگر یہ شکر کے الفاظ قبول ہوجائیں


ہم سیئات جو جھولی میں لیے پھرتے ہیں

وہ دیں توفیق تو گناہوں سے ہم بھی توبہ کریں


پیش کرتے ہیں عرض آقا کی آج خدمت میں

کہ شفاعت ہماری آج رب سے فرمائیں

ہم گناہگار ہیں پر آپ کی امت میں ہیں

ایک نظر ہم بھی کرم کی آج آپ کی پائیں


بھلا ہمارا دو جہاں میں ہوجائے شبیؔر

رب کی توفیق سے آقا کے پیچھے ہم بھی چلیں