خانقاہ کے شب و روز

خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ، راولپنڈی کے شب و روز


الحمد للہ، خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ میں حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتہم کے دروس و خطبات کا سلسلہ نہایت پابندی کے ساتھ جاری و ساری ہے جس سے طالبانِ حق مسلسل سیراب ہو رہے ہیں۔ دروس کی تفصیل درج ذیل ہے:


آج کی بات

روزانہ صبح بعد از نمازِ فجر تین مختصر بیانات ہوتے ہیں

درسِ قرآن

ریاض الصالحین سے ایک حدیث شریف کی تعلیم

مطالعہ سیرت بصورت سوال


جمعۃ المبارک:


کسی ایک مسجد میں جمعہ کا بیان

ختم قرآن، مجلسِ درود شریف اور اس کے بعد جمعہ کی آخری گھڑیوں میں دعا (عصر اور مغرب کے درمیان)


ہفتہ:


حضرت مولانا اشرف سلیمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ”مقالات اشرف“ اور حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ”تربیت السالک“ کا درس (رمضان شریف میں بعد نمازِ عصر)

بعد از عصر (ہفتہ) تا اشراق (اتوار) تک مرد حضرات کے لیے خانقاہ میں اصلاحی و تربیتی جوڑ ہوتا ہے، جس کے معمولات یہ ہیں: نمازِ عصر کے بعد جوڑ بیان اور مجلسِ ذکر میں شرکت، نمازِ عشاء کے بعد تراویح اور صبح نمازِ تہجد اور انفرادی معمولات، ختمِ قرآن اور نمازِ اشراق۔


اتوار:


(خواتین کے لیے اصلاحی بیان) دن 11 سے 12 بجے تک خانقاہ میں شرعی پردے کے اهتمام کے ساتھ۔ نوٹ: ہر ماہ میں کسی ایک اتوار کو خانقاہ میں صبح 9 سے 12 بجے تک تین گھنٹے کا خواتین کیلئے اصلاحی و تربیتی خصوصی جوڑ ہوتا ہے۔

فرض عین علم کی تعلیم (رمضان شریف میں بعد نمازِ عصر)


انگریزی میں بیان (رات 07:30 بجے)


پیر:


پشتو میں بیان (رمضان شریف میں شام تین بجے)

اصلاح و تربیت کے متعلق (بذریعہ وٹس ایپ، ای میل اور ٹیلی فون پر موصول ہونے والے) سوالات کے جوابات (رمضان شریف میں بعد نمازِ عصر)


منگل:

مولانا روم رحمۃ اللہ علیہ کی معرکۃ الآراء کتاب مثنوی شریف کے اشعار کا منظوم اردو ترجمہ اور ان کی تشریح (رمضان شریف میں بعد نمازِ عصر)



بدھ:


حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ کے مکتوبات شریفہ سے درس (رمضان شریف میں بعد نمازِ عصر)


جمعرات:

حضرت سید سلیمان ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ”سیرت النبی ﷺ“ سے درس (رمضان شریف میں بعد نمازِ عصر)

درود شریف کی مجلس (درودِ تنجینا ایک ہزار مرتبہ، اسکے بعد نعت شریف، چہل درود شریف کی سماعت اور مناجاتِ مقبول سے دعا)