حمد

تیرا احسان الہٰی ہے کہ انسان ہوں میں

تیرا احسان الہٰی ہے کہ انسان ہوں میں

مزید اس پر شکر تیرا کہ مسلمان ہوں میں

اپنے محبوب کے واسطے مجھے قبول فرما

شکر تیرا تیرے حبیب کا مہمان ہوں میں

میں گناہ گار بہت ہوں مگر غفار ہے تو

نہیں عدل کا مگر طالبِ احسان ہوں میں

میری رگ رگ میں حقیقت میں محبت ہو تیری

چاہوں کہ ذکر سے تیرے رطب اللسان ہوں میں

سب سے کٹ کر تیرا بن جائے اب شبیر مولا

چاہوں ہر غیر سے تیرے اب گریزان ہوں میں


تصنیف: ابھی کسی کتاب میں شامل نہیں ہوئی