حمد

تجھ پر ہو میری جان فدا، زندہ رکھے تیری عطا

دل عشق میں مبتلا ترے، دل چاہے بس تیری رضا

میں تجھ پہ ہمیشہ مر مٹوں میں تیری مرضی پر چلوں

تو میرا بنے میں تیرا بنوں دل سے ہے یہ میری دعا

جو چاہے تو وہ کر گزروں، تیرا رہوں جدھر گزروں

تیرے بنا میں کیا کروں، پسند ہے تیری ہر ادا

تو کتنا مہربان ہے، کتنا ترا احسان ہے

قربان اگر جان بھی کروں، حق تیرا ہووے کب ادا

تو ہی بڑا تو ہی عظیم، ہم پر ہے تو کتنا کریم

تو چاہے ہم قریب ہوں تیرے یہ ہے میری صدا

یا رب مجھے قبول کر، دور مجھ سے سب فضول کر

میں چاہوں خوب کروں مگر، کیسے کروں تیری ثنا

پیارا جو ہے تجھ کو بہت، یاد آئے وہ مجھ کو بہت

اس کے طرق پہ چل آؤں، پائی یہ تیری مدعا

میں نفس کی نہ مانوں کبھی دھوکے میں نہ آؤں کبھی

شیطان کی بچ جاؤں اس سے بس تیرا بنوں اے میرے الہ

دنیا کی محبت چھوڑ دوں میں دل اپنا ایسا موڑ دوں میں

تو ہی دل میں میرے رہے میں تجھ کو ہی چاہوں سدا

بندہ ترا شبیر ہے، حقا بہت حقیر ہے

ہو جائے وہ قبول مگر، ہے اس کے دل کی یہ دعا


نورِ معرفت