حمد

اگر ہو دل میں وہ ہر آن موجود


اگر ہو دل میں وہ ہر آن موجود

تو بننے کا ہو سب سامان موجود

نظر دل کی اٹھے کیوں دوسری جانب

جب سامنے اپنے ہو جانان موجود

اسے خطرہ لگا رہتا ہی ہوگا

جو غیر کا ہو کوئی میلان موجود

ذکر آئے گا محفل میں جو یار کا

نہ کیوں پھر دل میں ہو ہیجان موجود

شکر سے دل شبیر کا کیوں نہ ہو پُر

ہے ہر جانب اس کا احسان موجود


کلام: حضرت اقدس سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتہم

تصنیف: کراماتِ قلب