دیباچہ
الحمد للہ، اللہ پاک کا لاکھ شکر ہے کہ جس کی توفیق سے شاہرائے معرفت کا پندرھواں شمارہ قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔
سابقہ شماروں کی ترتیب کو برقرار رکھتے ہوئے اس شمارے کی ابتدا بھی حمد اور نعت شریف سے کی گئی ہے اس کے بعد حج کی مناسبت سے ایک عارفانہ کلام شامل کیا گیا ہے۔
اس شمارے میں جو نثری مضامین شامل کیے گئے ہیں، ان میں پہلا مضمون "مطالعۂ سیرت" کے عنوان سے ہے۔ دوسرے مضمون ذو الحجہ کے پہلے دس دنوں، حج اور قربانی کے بارے میں انتہائ قیمتی اور عملی باتیں ارشاد فرمائی ہیں۔
اس کے بعد "توضیح المعارف" میں سے درج ذیل عنوانات پر سیر حاصل گفتگو فرمائی ہے۔
مجتہدیں کرام کا کام۔
اسلامی علماء کے ہاں نَسمَہ کی تہذیب سے متعلق علوم کے نام۔
شریعتِ مطہرہ کی رہنمائی میں نَسمَہ کی قوتوں کی تہذیب کا تدریجی عمل۔
اس کے بعد حضرت شیخ مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ کے مکتوبات میں سے ان مکتوبات شریفہ کا بیان ہے جن میں حضرت نے رمضان شریف کے فضائل و مسائل کو بیان فرمایا ہے۔ آخر میں حضرت کا مکتوب نمبر 123 شامل ہے جس میں حضرت نے ایک اصول بیان فرمایا ہے کہ نفل اور فرض میں سے فرض کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے اور کسی نفل کی وجہ سے فرض کی ادائیگی میں ہر گز سستی نہیں ہونی چاہیے۔
حضرت کاکا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات میں سے درس نمبر 12 شامل کیا گیا ہے، جس میں حضرت کاکا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے زہد و عشق کا بیان ہے۔
قارئین کرام سے گزارش ہے کہ شمارۂ ہذا کا بغور مطالعہ فرمائیں اور اپنی کیفیات و آراء سے مطلع فرمائیں۔ اللہ کریم ہماری کامل اصلاح فرمائے اور ہمیں دائمی رضا سے نوازے۔ آمین۔
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ