خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ کے شب و روز
الحمد للہ خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ میں حضرت سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتہم کے دروس و خطبات کا سلسلہ نہایت پابندی کے ساتھ جاری و ساری ہے جس سے طالبانِ حق مسلسل سیراب ہو رہے ہیں۔ دروس کی تفصیل درج ذیل ہے:
روزانہ کے بیانات اور معمولات
1۔ ”درسِ قرآن پاک“
2۔ ”مطالعہ سیرت بصورتِ سوال“
3- درس "ریاض الصالحین"
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ میں روزانہ فجر کی نماز کے بعد حضرت سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتہم کی طرف سے قرآن پاک کا درس دیا جاتا ہے، اسکے بعد ریاض الصالحین سے ایک حدیث شریف کی تعلیم ہوتی ہے۔ اس کے متصل بعد مطالعہ سیرت بصورت سوال کے عنوان سے سیرت سے متعلق ایک سوال کا جواب دیا جاتا ہے.
3۔ ٹیلی فون پر بات:
روزانہ 2 سے 3 بجے تک کا وقت (سوائے جمعۃ المبارک کے) حضرت شاہ صاحب دامت برکاتہم سے ٹیلی فون پر بات کرنے کے لیے مختص ہے۔
ہفتہ وار ہونے والے بیانات و معمولات:
جمعۃ المبارک:
کسی ایک مسجد میں جمعہ کا بیان، بعد نمازِ عصر ختم قرآن، مجلس درود شریف اور اس کے بعد جمعہ کی آخری گھڑیوں میں دعا
ہفتہ:
ہفتہ بعد از عصر تا اشراق (اتوار) تک مرد حضرات کے لیے خانقاہ میں اصلاحی و تربیتی جوڑ ہوتا ہے جس میں درج ذیل معمولات کیے جاتے ہیں۔
عصر کی نماز کے بعد انفرادی ذکر۔
بعد نمازِ مغرب حضرت مولانا اشرف سلیمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ”سلوکِ سلیمانی“ اور حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ”تربیت السالک“ کا درس، اس کے بعد مجلسِ ذکر و دعا۔
بعد نماز عشاء ختمِ خواجگان، درود شریف کی مجلس۔
حضرت مولانا ڈاکٹر عبد الحی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب "اسوۂ رسولِ اکرم ﷺ" سے تعلیم، کھانے پینے اور سونے کے آداب کا مذاکرہ۔
تہجد اور انفرادی معمولات
ختمِ قرآن
نمازِ اشراق
اتوار:
خواتین کے لیے دن 11 سے 12 بجے تک خانقاہ میں شرعی پردے کے اهتمام کے ساتھ اصلاحی بیان۔اور مہینے میں ایک مرتبہ صبح 9 سے 12 بجے تک تین گھنٹے کا جوڑ۔
بعد نمازِ مغرب فرض عین علم کی تعلیم اور رات آٹھ بجے انگریزی میں بیان۔
بچوں کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام: آج کے اس دورِ پر فتن میں جہاں مسلمانوں کو بہت سے مصائب کا سامنا ہے وہاں ایک بہت بڑا چیلنج اپنے بچوں کی اچھی ظاہری اور باطنی تربیت بھی ہے۔ آج ہمارے بچے انٹرنیٹ، موبائل اور سوشل میڈیا کی گندی ثقافتی یلغار کی زد میں ہیں اور اعمال کے ساتھ ساتھ اب ایمان بچانا بھی مشکل نظر آتا ہے۔ موجودہ دور کے چیلنجز اور تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے بچوں کی بہترین ظاہری اور باطنی تربیت کے لیے خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ کی جانب سے ہفتہ وار آن لائن تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ہر اتوار کو اس کے لیے زوم کا استعمال کرتے ہوئے لائیو کلاس منعقد کی جاتی ہے جو کہ بعد میں تربیتی پروگرام کے یوٹیوب چینل پر بھی اپلوڈ کر دی جاتی ہے۔ اس تربیتی پروگرام کو تین سیشنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا سیشن 1 سے 9 سال کے بچوں کے لیے ہوتا ہے جس میں دلچسپ کہانیوں کے ذریعے بچوں میں بہترین دینی اور دنیاوی اقدار و اخلاق پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اور ساتھ ساتھ ارکانِ اسلام کے بنیادی مسائل سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔ دوسرا سیشن 10 سے 14 سال کے بچوں کے لیے ہوتا ہے جس میں بچوں میں اچھی عادات اور ذکر و تسبیحات کی تلقین کے ساتھ ساتھ قصص الانبیاء میں سے کچھ واقعات اور ان سے حاصل ہونے والے مفید اسباق بتائے جاتے ہیں۔ تیسرا سیشن 15 سال اور اس سے بڑے بچوں کے لیے ہوتا ہے جس کے اندر بچوں میں اپنی اصلاح کی فکر پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو قربِ الہی حاصل کرنے کے طریقے اور مواقع بھی سکھائے اور بتائے جاتے ہیں اور آج کے دور کے تازہ فتنوں کے بارے میں آگاہی اور ان سے بچنے کی تربیت بھی کرائی جاتی ہے۔ اگر آپ اپنے بچوں کی بہترین دینی اور دنیاوی تربیت کے خواہاں ہیں اور اس تربیتی پروگرام میں اپنے بچوں کو شامل کرانا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل وٹس ایپ گروپ میں شامل ہو جائیں۔ اس گروپ میں کلاس کا لنک اور تفصیلات بتا دی جائیں گی۔ گروپ میں شامل ہونے کے لئے اس نمبر پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے
گوہر انوار صاحب
03335383171
وٹس ایپ گروپ کا لنک: https://chat.whatsapp.com/J3mkYpSOK9S72QxvGsYAG2
پیر:
بعد نمازِ عصر پشتو میں بیان، بعد نمازِ مغرب اپنی اصلاح و تربیت کے متعلق (بذریعہ وٹس ایپ، ای میل اور ٹیلی فون پر موصول ہونے والے) سوالات کے جوابات۔
منگل:
بعد نمازِ مغرب درسِ مثنوی شریف۔
بدھ:
بعد نمازِ مغرب درسِ مکتوبات شریفہ حضرت شیخ مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ۔
جمعرات:
بعد نمازِ مغرب حضرت سید سلیمان ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ”سیرت النبی ﷺ“ سے درس۔
درود شریف کی مجلس (درودِ تنجینا ایک ہزار مرتبہ، اسکے بعد نعت شریف، چہل درود شریف کی سماعت اور مناجاتِ مقبول سے دعا)
ماہانہ بنیادوں پر ہونے والے بیانات و معمولات:
ہر مہینے میں ایک اتوار کو خواتین کے لیے شرعی پردے کے اہتمام کے ساتھ دن 9 سے 12 تک اصلاحی جوڑ ہوتا ہے جو کہ اس بار 19 فروری 2023 کو ہوا تھا جس میں درج ذیل موضوعات پر بات ہوئی تھی۔
1۔ خواتین کی اصلاح کی اہمیت اور اس کا محفوظ طریقہ کیا ہے؟
2۔ شکر کی فضیلت و اہمیت اور شکر کیسے حاصل ہوگا؟
3۔ فہم التصوف۔
مہینے میں ایک بار ہفتہ کے دن عصر سے اتوار عصر تک خانقاہ امدادیہ جہانگیرہ (صوابی) میں اصلاحی جوڑ۔
جنوری اور فروری کے مہینوں میں پاکستان کے مختلف شہروں میں حضرت کا اصلاحی دورہ ہوا جس میں بیانات کی تفصیل درج ذیل ہے۔
19 جنوری کو ویمن یونیورسٹی صوابی کی طرف سے شعبہ نفسیات میں حضرت کو بیان کی دعوت دی گئی، بیان کا موضوع تھا
The Role Of Tasawwuf in the Treatment of Psychological Diseases
20 جنوری کو زیارت کاکا صاحب کی دربار مسجد میں حضرت نے جمعہ کا بیان فرمایا۔
22 جنوری کو کلفٹن کراچی کی مسجد ابو بکر صدیق میں تبلیغی حضرات کے لیے بعد از نمازِ مغرب بیان ہوا۔
22 جنوری کو ہی کلفٹن بلاک 1 شیریں جناح کالونی بسم اللہ مسجد میں پشتو کا بیان ہوا۔
24 جنوری 2023
مدرسہ عائشہ صدیقہ کلفٹن بلاک 1 شیریں جناح کالونی کراچی میں مفتی طارق صاحب کے ہاں شام تین بجے مستورات کے لیے اردو اور پشتو میں اصلاحی بیان ہوا۔
25 جنوری 2023
کراچی سے حیدرآباد روانہ ہونے سے پہلے حضرت کراچی ڈیفنس میں واقع حضرت شیخ ہمایوں حنیف نقشبندی مجددی مدظلہ سے ملاقات کیلئے انکی خانقاہ میں تشریف لے گئے۔ اس کے بعد حضرت حیدرآباد کیلئے روانہ ہوئے۔
حیدر آباد میں جامعہ عربیہ مفتاح العلوم جو مفتی حبیب اللہ حقانی مدنی صاحب کا مدرسہ ہے وہاں عصر کے بعد اصلاحی بیان ہوا اور مجلس ذکر ہوئی
جامع مسجد دار العلوم بلاک بی، لطیف آباد میں بعد از مغرب اصلاحی بیان ہوا
جامع مدینہ مسجد لطیف آباد، حیدرآباد میں بعد از نماز عشاء اصلاحی بیان ہوا۔
اسکے بعد جامعه دار العلوم حیدرآباد کے مہتمم جناب عامل بھائی صاحب نے حضرت سے درخواست کہ ہم اصلاحی تعلق رکھنا چاہتے ہیں اسلئے مکمل طور پر ہمارے مدرسہ پہ آپ سرپرستی فرمائیں اور اس مدرسہ کے اصلاحی معاملات کیلئے زیادہ سے زیادہ یہاں کا دورہ کریں۔ حضرت اقدس نے اس پہ فرمایا کہ طالب علموں کی تربیت کے لئے ضروری ہے کہ اساتذہ کی تربیت ہو جائے اگر اساتذہ کی تربیت ہو جاتی ہے تو طالب علموں میں اس کا اثر خود بخود ہی آ جائے گا، پھر اسی مجلس میں حضرت نے مفتی حبیب اللہ صاحب کی تشکیل فرما دی کہ ہر مہینے ایک بیان وہ اس مدرسہ میں بھی کیا کریں گے.
26 جنوری
سکھر میں 25 مدارس کے علما و مفتیانِ کرام کا اجلاس منعقد ہوا جس کا مقصد سکھر شہر کے اوقاتِ نماز کے نقشوں میں سحر و افطار اور نمازوں کے اوقات میں پائے جانے والے تضاد کے حل کیلئے اکٹھے ہونا تھا۔ حضرت اقدس سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم نے اس موضوع پر سیر حاصل علمی اور فنی نکات بیان فرمائے۔ تقریبا پونے گھنٹے کے لیکچر کے بعد حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ الحمد للہ حضرت اقدس کی اس علمی و فنی گفتگو کے بعد مقامی علما کے سامنے مکمل صورتحال واضح ہوگئی اور بھرپور اطمینان اور اتحاد کی فضا بن گئی اور ایک نقشہ سحر و افطار پر سب متفق ہوگئے۔
27 جنوری 2023
جمعہ کا بیان صادق آباد میں ہوا۔ اسکے بعدرحیم یار خان میں ارشد صاحب کی رہائش گاہ پر عصر کے بعد خواتین کے لیے اصلاحی بیان ہوا۔ پھر مغرب کے بعد عامر جواد صاحب کی رہائش پر خواتین و مرد حضرات کیلئے اصلاحی بیان ہوا۔
28 جنوری
بهاولپور میں خواتین کے مدرسے جامعه هاشمیه للبنات الاسلام میں دن 11 سے 12 بجے اصلاحی بیان ہوا۔
مدرسہ عثمان بن عفان بہاولپور میں بعد از عصر بیان ہوا۔
مغرب کے بعد مکتبہ تربیت المسلمین بہاولپور جو کہ خواتین کا ہی مدرسہ تھا وہاں پر حضرت کا اصلاحی بیان ہوا۔ اس کے بعد عشاء کا بیان حضرت حاجی محمد اشرف صاحب والی مسجد میں ہوا، وہاں پر کرغستان سے تبلیغی جماعت بھی آئی ہوئی تھی۔ حضرت نے دورانِ ملاقات تبلیغی ساتھیوں کی خوب حوصلہ افزائی فرمائی اور ان سے دعاؤں کی درخواست کی۔ اس طرح جماعت کے ساتھیوں نے بھی حضرت سے دعاؤں کے لئے کہا۔ بیان میں بھی حضرت نے اس چیز پہ زور دیا کہ دین کی ساری محنتیں الحمد للہ ہماری اپنی ہیں اور ساری محنتیں کرنے والوں کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے اور ایک دوسرے کی قدر کرنی چاہیے اور ایک دوسرے کا دست و بازو ہونا چاہیے
29 جنوری
بعد از نمازِ فجر ابو بکر صدیق مسجد بہاولپور میں اصلاحی بیان ہوا۔
اسکے بعد لاہور میں عامر عثمان صاحب کی خانقاہ اور رہائش گاہ پر مرد و خواتین کے لیے مغرب کے بعد بیان ہوا۔
30 جنوری
ڈسکہ میں سجاد صاحب کی رہائش گاہ پر دن گیارہ بجے خواتین کے لیے بیان ہوا اور پھر گوجرانوالہ پیپلز کالونی میں مسجد ابو بکر میں بعد از نمازِ ظہر اصلاحی بیان ہوا اور مغرب کے بعد جہلم میں جامع مسجد چلیثم میں بھی اصلاحی بیان ہوا۔
5 فروری کو مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات (ائر پورٹ ہاوسنگ سوسائیٹی) میں ختمِ مشکوۃ شریف اور ریاض الصالحین کے مبارک موقع پر حضرت نے خصوصی اصلاحی بیان فرمایا۔ پھر اسی روز بارہ کہو اسلام آباد میں بنات کے ایک مدرسہ میں ختم بخاری شریف کے موقع پر حضرت نے بیان فرمایا۔
12 فروری کو پشاور میں حضرت حلیمی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی بیٹی کی وفات پر حضرت کا تعزیتی بیان ہوا۔
15 فروری بروز بدھ زیارت کاکا صاحب میں کاکاخیل حضرات کا خصوصی جوڑ ہوا اس میں حضرت کو صدارت دی گئی اور تلاوتِ قرآن پاک کے بعد منتظمِ مجلس نے جوڑ کا مقصد بیان کیا اور پھر شرکاء نے اپنا تعارف کروایا۔ پھر حضرت نے پشتو زبان میں خصوصی اصلاحی بیان فرمایا اور جوڑ کے اخیر میں خصوصی دعا فرمائی۔
علمائے کرام کیلئے دینی علوم میں تخصص کے بعد عصری علوم سے آگاہی کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس سلسلے میں قائم کئے گئے ادارۃ العلوم العصریہ (جہانگیرہ) سے روشناس کرانے کیلئے حضرت نے مختلف شہروں میں اعلیٰ دینی مدارس کا دورہ کیا۔ جس میں ادارے کے منتظمین میں سے ڈاکٹر عرفان دلبر صاحب اور محمد نواز صاحب بھی حضرت کے ہمراہ تھے، مزید تفصیل درج ذیل ہے۔
16 جنوری کو جامعہ دار العلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں الدعوۃ و الارشاد کے طلباء کے ساتھ ادارہ علوم عصریہ کے تعارف و مقصد اور سمتِ قبلہ کے بارے میں بیان ہوا۔
17 جنوری کو درویش مسجد صدر پشاور میں تخصص فی الحدیث کے طلبا میں علوم عصریہ کے بارے میں بیان ہوا، اور اسی روز مفتی سید نعیم بخاری صاحب کے مدرسے جامعہ احسن العلوم نزد پشاور یونیورسٹی میں علوم عصریہ کے حوالے سے بیان ہوا۔
21 جنوری کو جامعہ فریدیہ اسلام آباد میں دورہ حدیث کے طلبا سے خطاب فرمایا۔
23 جنوری کو مفتی اکرام اللہ صاحب بالاکوٹی اور ڈاکٹر سید احمد یوسف بنوری صاحب کے ہاں دن 11 بجے علوم عصریہ کے حوالے سے خطاب فرمایا۔ اسی روز مفتی زرولی خان صاحب کے مدرسے جامعہ عربیہ احسن العلوم میں ظہر کے بعد بیان ہوا۔
24 جنوری کو جامعہ اسلامیہ کلفٹن کراچی میں صبح دس بجے دورہ حدیث کے طلبا میں بیان ہوا۔
خصوصی اعلانات
ان شاء اللہ 04 تا 19 مارچ 2023 ادارۃ العلوم العصریہ (جہانگیرہ) میں مدارس کے اساتذہ اور علماء کے لیے میراث و فلکیات میں مہارت حاصل کرنے کیلئے 15 روزہ کورس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو کہ حضرت سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتہم از خود پڑھائیں گے۔
3 تا 5 مارچ بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار کو لاہور میں حضرت صوفی محمد اقبال صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے خلفاء کا سہ روزہ اصلاحی و روحانی جوڑ ہوگا جس میں حضرت سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتہم بھی شرکت فرمائیں گے۔