خانقاہ کے شب و روز

خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ کے شب و روز
الحمد للہ خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ میں حضرت سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتہم کے دروس و خطبات کا سلسلہ نہایت پابندی کے ساتھ جاری و ساری ہے جس سے طالبانِ حق مسلسل سیراب ہو رہے ہیں۔ دروس کی تفصیل درج ذیل ہے:
روزانہ کے بیانات اور معمولات
1۔ ”درسِ قرآن پاک“
2۔ ”مطالعہ سیرت بصورتِ سوال“
3- درس "ریاض الصالحین"
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ میں روزانہ فجر کی نماز کے بعد حضرت سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتہم کی طرف سے قرآن پاک کا درس دیا جاتا ہے، اس کے متصل بعد مطالعہ سیرت بصورت سوال کے عنوان سے سیرت سے متعلق ایک سوال کا جواب دیا جاتا ہے اور اسکے بعد ریاض الصالحین سے ایک حدیث شریف کی تعلیم ہوتی ہے۔
3۔ ٹیلی فون پر بات:
روزانہ 2 سے 3 بجے تک کا وقت (سوائے جمعہ کے) حضرت شاہ صاحب دامت برکاتہم سے ٹیلی فون پر بات کرنے کے لیے مختص ہے۔
ہفتہ وار ہونے والے بیانات و معمولات:
جمعہ:
ہر جمعہ حضرت شاہ صاحب کسی ایک مسجد میں جمعہ کا خطاب فرماتے ہیں۔
بعد نمازِ عصر ختم قرآن، مجلس درود شریف اور اس کے بعد جمعہ کی آخری گھڑیوں میں دعا کی جاتی ہے جو کہ آن لائن نشر بھی کی جاتی ہے۔
ہفتہ:
ہر ہفتہ کے دن نمازِ عصر کے بعد سے اتوار کی صبح اشراق کی نماز تک مرد حضرات کے لئے اصلاحی جوڑ ہوتا ہے جس میں درج ذیل معمولات کیے جاتے ہیں۔
عصر کی نماز کے بعد انفرادی ذکر۔
بعد نمازِ مغرب حضرت مولانا اشرف سلیمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ”سلوکِ سلیمانی“ اور حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ”تربیت السالک“ کا درس، اس کے بعد اجتماعی ذکر و دعا۔
بعد نماز عشاء ختمِ خواجگان، درود شریف کی مجلس۔
حضرت مولانا ڈاکٹر عبد الحی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب "اسوۂ رسولِ اکرم ﷺ" سے تعلیم، کھانے پینے اور سونے کے آداب کا مذاکرہ۔
اتوار:
دن 11 سے 12 بجے تک خواتین کے لیے خانقاہ میں شرعی پردے کے اہتمام کے ساتھ اصلاحی بیان۔
بچوں کا تربیتی پروگرام:
آج کے اس دورِ پر فتن میں جہاں مسلمانوں کو بہت سے مصائب کا سامنا ہے وہاں ایک بہت بڑا چیلنج اپنے بچوں کی اچھی ظاہری اور باطنی تربیت بھی ہے۔ آج ہمارے بچے انٹرنیٹ، موبائل اور سوشل میڈیا کی گندی ثقافتی یلغار کی زد میں ہیں اور اعمال کے ساتھ ساتھ اب ایمان بچانا بھی مشکل نظر آتا ہے۔
موجودہ دور کے چیلنجز اور تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے بچوں کی بہترین ظاہری اور باطنی تربیت کے لیے خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ کی جانب سے ہفتہ وار آن لائن تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ہر اتوار کو اس کے لیے زوم کا استعمال کرتے ہوئے لائیو کلاس منعقد کی جاتی ہے جو کہ بعد میں تربیتی پروگرام کے یوٹیوب چینل پر بھی اپلوڈ کر دی جاتی ہے۔
اس تربیتی پروگرام کو تین سیشنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلا سیشن 1 سے 9 سال کے بچوں کے لیے ہوتا ہے جس میں دلچسپ کہانیوں کے ذریعے بچوں میں بہترین دینی اور دنیاوی اقدار و اخلاق پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اور ساتھ ساتھ ارکان اسلام کے بنیادی مسائل سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔
دوسرا سیشن 10 سے 14 سال کے بچوں کے لیے ہوتا ہے جس میں بچوں میں اچھی عادات اور ذکر و تسبیحات کی تلقین کے ساتھ ساتھ قصص الانبیاء میں سے کچھ واقعات اور ان سے حاصل ہونے والے مفید اسباق بتائے جاتے ہیں۔
تیسرا سیشن 15 سال اور اس سے بڑے بچوں کے لیے ہوتا ہے جس کے اندر بچوں میں اپنی اصلاح کی فکر پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو قرب الہی حاصل کرنے کے طریقے اور مواقع بھی سکھائے اور بتائے جاتے ہیں اور آج کے دور کے تازہ فتنوں کے بارے میں آگاہی اور ان سے بچنے کی تربیت بھی کرائی جاتی ہے۔
جو خواتین و حضرات اپنے بچوں کی بہترین دینی اور دنیاوی تربیت کے خواہاں ہیں اور اس تربیتی پروگرام میں اپنے بچوں کو شامل کرانا چاہتے ہیں وہ مندرجہ ذیل وٹس ایپ گروپ میں شامل ہو جائیں۔ اس گروپ میں ان کو کلاس کا لنک اور تفصیلات بتا دی جائیں گی۔
گروپ میں شامل ہونے کے کیے اس نمبر پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے
گوہر انوار صاحب
03335383171
وٹس ایپ گروپ کا لنک: https://chat.whatsapp.com/J3mkYpSOK9S72QxvGsYAG2
بعد نمازِ مغرب فرض عین علم کی تعلیم۔
رات آٹھ بجے انگریزی میں بیان۔
پیر:
بعد نمازِ عصر پشتو میں بیان، بعد نمازِ مغرب اپنی اصلاح و تربیت کے متعلق (بذریعہ وٹس ایپ، ای میل اور ٹیلی فون پر موصول ہونے والے) سوالات کے جوابات۔
منگل:
بعد نمازِ مغرب درس مثنوی شریف۔
بدھ:
بعد نمازِ مغرب درس مکتوبات شریفہ حضرت شیخ مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ۔
جمعرات:
بعد نمازِ مغرب علامہ شبلی نعمانی اور حضرت سید سلیمان ندوی رحمہما اللہ کی کتاب ”سیرت النبی ﷺ“ کا درس اور درود شریف کی مجلس۔
ماہانہ بنیادوں پر ہونے والے بیانات و معمولات:
ہر مہینے میں ایک اتوار کو خواتین کے لیے شرعی پردے کے اہتمام کے ساتھ دن 9 سے 12 تک اصلاحی جوڑ۔
مہینے میں ایک بار ہفتہ کے دن عصر سے اتوار عصر تک خانقاہ امدادیہ جہانگیرہ (صوابی) میں اصلاحی جوڑ۔
ہر مہینے کے پہلے جمعہ کو راولپنڈی اسلام آباد میں کاکاخیل حضرات کے لیے مغرب تا عشاء جوڑ ہوتا ہے جس میں کاکا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات کا کتاب ”مقاماتِ قطبیہ و مقالاتِ قدسیہ“ سے درس ہوتا ہے۔
ہر مہینے میں ایک دفعہ رفاہ یونیورسٹی میں بیان ہوتا ہے جو آن لائن نشر بھی کیا جاتا ہے۔
6 دسمبر 2022 کو رفاہ یونیورسٹی نے نئے لیکچر ھال کے افتتاح کے موقع پر حضرت کو مدعو کیا جس میں ڈاکٹر صاحبان اور میڈیکل کے طلبا سے حضرت نے اصلاحی بیان فرمایا۔
11 دسمبر 2022 بروز اتوار ، مفتی صدیق عمر صاحب نے اپنی رہائش گاہ پر خواتین کیلئے 3 گھنٹے کے اصلاحی جوڑ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر حضرت کا نو بجے ابتدائی مختصر بیان اور گیارہ بجے کا بیان ہوا۔
14 دسمبر بروز بدھ کو رفاہ یونیورسٹی میں میڈیکل فائنل ائیر کے طلبا و طالبات سے حضرت کا خصوصی بیان ہوا۔ جس میں حضرت نے ہدایت کے حصول میں اصل کامیابی پر ارشادات فرمائے۔
23 دسمبر کو حضرت کے جد امجد کاکا صاحب حضرت شیخ رحمکار بابا رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف کے پاس والی دربار مسجد میں جمعۃ المبارک بیان پشتو زبان میں ہوا
29 دسمبر 2022 بروز جمعرات کو حضرت زین العابدین صاحب دامت برکاتہم کی ہمشیرہ کی تقریبِ نکاح خانقاہ میں مسنون طریقے پر ہوئی۔ اس موقع پر حضرت نے خصوصی بیان فرمایا۔
15 جنوری 2022 بروز اتوار، مفتی صدیق عمر صاحب نے اپنی رہائش گاہ پر خواتین کیلئے 3 گھنٹے کے اصلاحی جوڑ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر حضرت کا نو بجے ابتدائی مختصر بیان اور گیارہ بجے کا بیان ہوا۔