کتنی اپنی کوئی چھپائے نظر1
وہ ہر صو رت میں اس کی پائے نظر2
سر کی آنکھوں سے نظر آئے نہیں3
دل کی آنکھوں سے مگر آئے نظر4
جو نظر اس کے ساتھ ہو نامانوس
پڑے جہاںوہ غضب ڈھائے نظر5
جو مجھے اس سے آشنا کردے
کوئی مجھ کو بھی وہ بتائے نظر6
میں تو جو بھی کروں شبیر ؔ یہاں
بس مری اک طرف ہی جائے نظر7
کوئی کتنا ہی چوری چھپے بد نظری کرے گا
اللہ تعالیٰ کو ہر صورت میں وہ نظر آ جائے گا
عام انسانی آنکھ اس کو دیکھنے کے قابل نہیں
کیفیت احسان سے اس کو یوں محسوس کیا جاسکتا ہے جیسے نظر آگیا ہو
جس شخص کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق کم ہو اس کی حسد کی نظر غضب ڈھائے
کوئی مجھ کو ایسے صاحبِ نظر سے ملادے جو میرا تعلق اللہ تعالیٰ کے ساتھ کرادے
میں تو جو بھی کام کروں تو نظر صرف اللہ تعالیٰ کی طرف جائے