یہ ہنسنا یہ رونا خدا کے لئے ہو
یہ جاگنا یہ سونا خدا کے لئے ہو
خدا کی مدد اور تائید ہووے
اگر کام ہونا خدا کے لئے ہو
یہ پانا ہے بالکل یہ پانا ہے بالکل
اگر خود کو کھونا خدا کے لئے ہو 1
دھلے حبِ دنیا سے دل میرا ہو صاف
مگر اس کا دھونا خدا کے لئے ہو2
جو بوئے یہاں پر وہاں کاٹے شبیر ؔ
مگر اس کا بونا خدا کے لئے ہو 3
اپنے خواہشات کی پرواہ نہ کرنا
دنیا کی محبت کا دل سے نکالنا
اللہ کے لیےاعمال کرنا