بس اس کا بن جانا


دل خون کے آنسو روئے گا

جب اپنا مقام تو کھوئے گا

تجھ پر غیرت خدا نے کی1

کیا اس پر بھی تو سوئے گا

تو اس کو وہاں پر کاٹے گا

جو چیز یہاں پر بوئے گا

واں خون کے آنسو نہ دھوئیں

یاں آنسو سے جو دھوئے گا

بس اس کا تو بن جانا شبیر ؔ

پھر دیکھ لینا جو ہووے گا




  1. فرشتوں نے جب انسان کی تخلیق کے بارے میں اشکال ظاہر کیا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے یہ حق کی غیرت تھی