کبر کی نفی

خود کو جو کوئی بھی بڑا سمجھے

کبر میں دل کو مبتلا سمجھے

بندے کو کبر راس آتا نہیں

اس لئے خود کو وہ تباہ سمجھے

جس کو آۓ نہیں سمجھ یہ تو

ایسے جاہل کو پھر خدا سمجھے

ہم حقیقت میں دیکھیں کچھ بھی نہیں

کوئی بر خود غلط یہ کیا سمجھے

کبر جب ہو تو نظر آۓ نہیں

اور نہ ہو تو اسے بلا سمجھے

ہم کو شبیرؔ نظر آۓ جو خود میں

تو اسے اس کی ہی عطا سمجھے