مان لینا حرصِ دنیا نہ کرو
اپنے ہاتھوں خود کو تباہ نہ کرو
امُ الامراض ہے یہ اس میں کبھی
اس لیے خود کو مبتلا نہ کرو
اس کی بیماریاں بہت سخت ہیں
پیچھے ہو اس طرف بڑھا نہ کرو
اتنی تھوڑی عمر اور طولِ امل
لمبے منصوبے بنایا نہ کرو
جان نکلنے میں دیر لگتی نہیں
بوجھ اتنا بھی اٹھایا نہ کرو
آخرت اچھی ہے اور باقی بھی
اس کو غفلت سے یوں چھوڑا نہ کرو
حرص شبیر ؔ دین وعلم اچھی
ہاں جودنیا کی ہو کيا نہ کرو