دعا

ہر ایک شخص کو ہے دعا کی ضرورت

کہ ہر چیز میں ہے خدا کی ضرورت

دعا کرنے والے نہ رکنا دعا سے

دعا تیری ارض و سماء کی ضرورت

دعا کرنے والے نہ مایوس ہونا

مسلسل ہے اس میں صدا کی ضرورت

وہ چاہے تو دے دے تجھے جو تو چاہے

کہ ہے یہ ہر اک مبتلا کی ضرورت

کرے دور تجھ سے مصیبت کوئی اور

تجھے اس میں بھی ہو عطا کی ضرورت

یا کردے جمع اس کا اجر وہاں پر

کرے پوری تیری وہاں کی ضرورت

دعا کرنا شبیر ؔ کہ حکم خدا ہے

کہ تجھ کو ہے اس کی رضا کی ضرورت