جسم اپنا ہے مشین اعمال کا

جسم اپنا ہے مشین اعمال کا

اور دل کیفیت و احوال کا

دل کی آنکھیں کان ہوں سب ٹھیک تو

ڈھنگ جانے نفس کے استعمال کا‮1

نفس بھی مانے حکم جو دل کرے‮2

حال بھی ہو خیال رکھے قال کا‮3

اور ذہن بھی دل کا تابع بن سکے‮4

بندہ بن جائے نہ اپنے خیال کا‮5

بندگی رب کی ملے پھر خوب خوب

کیا مزہ ہوگا پھر اس کے حال کا‮6

ہوں اگر یہ سب تمنائیںمحض

پھر محض ہے کھیل قیل و قال کا‮7

ہاں ارادہ ہو پکا ہمت بھی ہو

شیخ مل جائے اگر کمال کا

پھر ہو خواب شرمندہ تعبیر شبیر ؔ

ہو فضل پھر رب ذو الجلال کا



  1. جب دل ٹھیک ہوجائے تو آنکھ کان سب صحیح استعمال ہوتے ہیں

  2. نفس بھی جب دل کا حکم ماننے کے لِئے تیار ہو اور حکم عدولی نہ کرے

  3. ذہن بھی دل سے باغی نہ ہو۔

  4. بندہ صاحبِ حال بن جائے لیکن ظاہر شریعت سے باہر نہ نکلے

  5. اپنے خیال کو کافی نہ سمجھے

  6. اللہ کی بندگی اور تفویض سے بہت مزہ ملے گا

  7. اگر ارادہ صحیح نہ ہو تو صرف بحثابحثی میں وقت ضائع ہوگا