نعت شریف


حسن میں یکتا ہے تو عالی نسب

رحمۃ اللعالمین تیرا لقب


تیری ہر نسبت ہے پیاری رب کو جب

اسلئے ہر ایک کا کردوں ادب


تیری اُمت پر خدا ہے مہربان

اور یقینًا تو ہی ہے اس کا سبب


بھیجوں میں تجھ پر درود و السلام

یہ عمل میرا رہے اب روز و شب


تو شفیع ہے دور ہو تیرے طفیل

ہم گناہگاروں سے اللہ کا غضب


تیرے پاس مرقد شبیرؔ کو ہو نصیب

اور وہاں سے ہی اٹھاۓ میرا رب