عرض ناشر
نمازِ جمعہ کے لئے خطبۂ جمعہ کا ہونا شرط ہے، اسی ضرورت کو مدّ نظر رکھتے ہوئے حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے ائمۂ مساجد کی سہولت کے لئے سال کے ہر قمری مہینہ کی مناسبت سے پچاس خطبوں پر مشتمل یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے، جن میں ہر خطبہ احکامِ شرع کے واجبات پر مشتمل ہے جو قرآنِ کریم اور احادیثِ نبویہ سے ماخوذ ہیں۔
بفضلہٖ تعالىٰ "مكتبة البشریٰ" نے ائمہ مساجد کی مزید سہولت کے لئے رنگین طباعت میں شائع کرنے کا اہتمام کیا ہے، نیز اہل علم کے استفادہ کے لئے خطبات میں شامل آیاتِ قرآنیہ کے حوالے اور احادیثِ نبویہ کی تخریج کا اہتمام کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ اس کاوش کو مقبول و منظور فرمائے اور اس اہتمام میں شامل تمام افراد کے لئے ذخیرۂ آخرت کا سبب بنائے۔ آمین۔
گذارش: الله تعالیٰ کے فضل و کرم سے انسانی طاقت اور بساط کے مطابق کمپیوٹر کمپوزنگ، تصحیح، طباعت اور جلد سازی میں مکمّل احتیاط کی گئی ہے۔ بہ تقاضائے بشری اگر سہواً کوئی غلطی رہ گئی ہو تو مطلع فرما دیں۔ ان شاء الله تصحیح کر دی جائے گی۔
مكتبة البشرىٰ
یکم ربیع الثانی 1430ھ