انتساب
حضرت پیر رومی
اور
حضرت مولانا انور شاہ کشمیری
کے نام کہ ان میں اوّل الذِّکر نے اپنے مرید ہندی یعنی ہمارے اقبال کو اپنی تحریروں کے ذریعے اور آخرالذِّکر نے اپنی صحبتوں کے ذریعے خشک مغربی فلسفے سے نکال کر اسلامی فکرِ آگہی سے روشناس کرایا۔
فکر محتاج بصیرت کی ہے
آگہی روشنی حکمت کی ہے
دونوں اب فکرِ آگہی بن کر
صورت اک حسنِ تربیت کی ہے