Aqaid | Tazkia.org

عقائد

آسمانی کتابوں سے متعلق

اللہ تعالیٰ نے بہت سی چھوٹی بڑی کتابیں آسمان سے جبرائیل علیہ السلام کی معرفت بہت سے پیغمبروں پر اتاریں تاکہ وہ اپنی اپنی امتوں کو دین کی باتیں بتائیں ، ان میں چار کتابیں بہت مشہور ہیں ۔ تورات حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ملی ، زبور حضرت داؤد علیہ السلام کو ملی ، انجیل حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اور قران مجید ہمارے پیغمبر حضرت محمد ﷺ کو ۔ قران مجید آخری کتاب ہے اب کوئی کتاب آسمان سے نہیں آئے گی ۔ قیامت تک قران ہی کا حکم چلتا رہے گا ۔ دوسری کتابوں کو گمراہ لوگوں نے بہت کچھ بدل ڈالا ۔ مگر قران مجید کی حفاظت کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے اور اس کو کوئی نہیں بدل سکتا ۔






اہل سنت کی نظر میں اہل بیت کا مقام   Download PDF     Download PDF