Aqaid | Tazkia.org

عقائد


ایمان سے متعلق

ایمان جب درست ہوتا ہے کہ اللہ اور رسول کو سب باتوں میں سچا سمجھے اور ان سب کو مان لے ، اللہ و رسول کی کسی بات میں شک کرنا یا اس کو جھٹلانا یا اس میں عیب نکالنا یا اس کا مذاق اڑانا ،ان سب باتوں سے ایمان جاتا رہتا ہے ۔

ایمان کے منافی بعض غلط نظریات

قران اور حدیث کے کھلے کھلے مطلب کو نہ ماننا اور کھینچ تان کراپنی خواہش کے مطابق مطلب گھڑنا بددینی کی بات ہے ۔ گناہوں کو حلال سمجھنے سے ایمان جاتا رہتا ہے ۔ گناہ چاہے جتنا بڑا ہو جب تک اس کو برا سمجھتا رہے ایمان نہیں جاتا ، البتہ کمزور ہوجاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے نڈر ہوجانا یا نا امید ہوجانا کفر ہے ۔ کسی سے غیب کی باتیں پوچھنا اور اس کا یقین کرلینا کفر ہے ۔ غیب کا حال سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی نہیں جانتا ، البتہ نبیوں کو وحی سے اور ولیوں کو کشف اور الہام سے اور عام لوگوں کو نشانیوں سے بعض باتیں معلوم بھی ہوجاتی ہیں ۔






اہل سنت کی نظر میں اہل بیت کا مقام   Download PDF     Download PDF