علم و حکم اور شرح صدر
درس نمبر 228، حصہ چہارم ، صفحہ نمبر 112 تا 117، نعت شریف سنت کا راستہ، سکاٹ لینڈ میں آخری دن قیام کی خصوصی دعا، اجتماعی بیعت پانچ سلاسل میں
عرب اور عجم کیلئے ایک ہی لفظ مختلف معنی رکھ سکتے ہیں۔ اس لئے یہاں علم وحکم کو قرآن میں اصل معنوں کو عرب لغت سے واضح کیا گیا کہ یہاں حکم کا مطلب حکومت نہیں بلکہ حق کے لئے فیصلہ کرنا ہے۔
شرح صدر کے معنوں کا اور قرآن میں اس کے ذکر کو بیان کیا گیا۔ انبیاء اور غیر انبیاء کیلئے شرح صدر میں نوعیت کے فرق کو بیان کیا گیا کہ عام لوگوں کو کسی خاص چیز اور خاص وقت کیلئے ہی ہوسکتا ہے۔ جبکہ انبیاء کا سینہ امت کیلئے کھول دیا جاتا ہے۔ کشف زمانی، مکانی اور کشف علمی کا بتایا گیا کہ کشف زمانی کی اہمیت نہیں کہ یہ جانوروں کو بھی ہو سکتا ہے مگر کشف علمی ایک دولت ہے اور یہی شرح صدر ہے۔ شرح صدر ایک خاص عنایت ہے اللہ تعالیٰ کی جس کے لئے بھی ہو۔ حضرت نانوتوی صاحب اور تھانوی صاحب رحمہم اللہ کی مثال دی۔ شرح صدر کیلئے دعا بھی کرنا چاہئے۔
اسکے بعد نعت شریف سنائی گئی۔ سنت کا راستہ۔ اسکے بعد حضرت نے خصوصی دعا فرمائی کیونکہ آج سکاٹ لینڈ میں قیام کا آخری دن ہے۔ درس کے بعد چند لوگوں نے بیعت کی تو حضرت نے ان کو 5 سلاسل یعنی چشتی، نقشبندی، قادری، سہروردی اور رفاعی سلسلوں میں بیعت کیا۔