ظلم کرنے والے بد ترین حکام ہیں
درس نمبر 789، ،جلد نمبر 1 ، باب 23 حدیث نمبر 192
حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
طاقت کا نشہ بہت برا ہوتا ہے۔ اور ظلم سے روکنے والوں پر بھی ظلم کرتے ہیں، جیسے واقعہ حرہ اور شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ اور آل رسول پر ظلم کے پیچھے بھی حکومت کا نشہ تھا۔ لیکن اللہ پاک نے ان ظالموں سے دنیا میں بھی بدلہ لیا۔ انسان نفس کے دھوکے میں آکر وقتی چھوٹ کو اپنے لئے ۔ محفوظ سمجھ لیتا ہے حالانکہ اللہ پاک عذاب لانا چاہے تو اس سے کوئی ظالم محفوظ نہیں جبکہ انسان کو اپنی حقیقت کو نہیں بھولنا چاہئے