نظام اسباب میں خالق کی پہچان

درس نمبر 1340، سورۂ الشوری، آیت نمبر 11 تا 13

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
ہیٹنز مسلم کمیونٹی ٹرسٹ - مرسی ہاؤس، بیٹر سی روڈ، سٹاک پورٹ، مانچسٹر، انگلینڈ

اللہ پاک کی قدرتوں کے تسلسل اور اسکے نظامِ اسباب پر بات ہوئی۔ اللہ پاک کبھی بغیر اسباب کے بھی کر تے ہيں لیکن امتحان کیلئے اسباب بنائے ہیں۔ 
سائنسدانوں کیلئے نصیحت فرمائی کہ انہیں صرف cause and effect پر نظر نہیں رکھنی چاہئے بلکہ گہرائی میں جا کر ان چیزوں کے خالق اور مسبب الاسباب کو بھی جاننا چاہئے۔ اسکے بعد مراد یعنی محبوبین اور مرید یعنی محبین دو طرح لوگوں کی تفصیل فرمائی، اس میں فرمایا کہ بجائے شکوہ کے اللہ کے فیصلے پر راضی ہونا ہی ولایت ہے۔ اسکے لئے پہلی عقلمندی توبہ پر آنا ہے اور دوسری عقلمندی اپنے نفس کی اصلاح کروانا ہے۔ نفس چونکہ بچے سے زیادہ نادان ہے اسلئے ٹینشن ہونی چاہئے کہ کہیں ہمیں اپنا نفس مروا نہ دے