دینے والا ہاتھ لینے والے ہاتھ سے بہتر ہے

درس نمبر 741، جلد 2 باب 57 صفحہ 497: قناعت اور سوال سے بچنے، معیشت میں میانہ روی اختیار کرنے اور بغیر ضرورت کے سوال کرنے کی مذمت کا بیان - حدیث شریف نمبر 531

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ دارالاحسان - برمنگھم

تسلسل سے بتایا جا رہا ہے کہ اللہ کے سوا کسی غیر سے سوال نہ کرے

نہ منہ اور نہ دل سے سوال کرے یعنی اشراف نفس نہ کرے

دوسرے سے سوال کرنا دوسرے پر بھروسہ ہے اللہ کی بجائے

اللہ سے گمان رکھے کہ اللہ ہی مجھے دیتے ہیں اس سے ویسا ہی ہوگا

دوسرے سے مانگنے والا دنیا و آخرت میں ذلیل ہوتا ہے

اللہ سے مانگنے والا دونوں جہان میں نوازہ جائے گا