اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ
اَمَّا بَعْدُ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
سوال نمبر 1:
I recently heard that dear رسول اللہ ﷺ said “the nearest effect that there will be many different paths however only one will be right” How do we know that we are on the right?
جواب:
First of all we should understand what has been said. It is حدیث شریف which has been narrated in way that in the previous peoples (umataiy), there were 72 fiq and my ummat will be having 73 and only one will be naji (right) and the rest will go to جہنم. So, رسول اللہ ﷺ was asked by صحابہ کرام who will be they? رسول اللہ ﷺ said, “they will be those who are on my path and on the path of Sahaba kiram (the holly companions) سنن ترمذی: 2641) ’’مَا اَنَا عَلَیْہِ وَاَصْحَابِیْ‘‘ So,if we are on the path of رسول اللہ ﷺ which means that we follow sunnah and we follow طریق (model) of صحابہ کرام اجمعین of following sunnah, this will be required. So, we should stick to this. Hence, those people who follow these both are called اہل سنت و الجماعت. Therefore, we should be with اہل سنت و الجماعت and this is how we shall be considered naji; which means having نجات (salvation) in AKhirah (hereafter) .
سوال نمبر 2:
One lady told me that she was having مراقبہ of 10 minutes each thinking Allah, Allah on heart and soul and fifteen minutes on سر.
جواب:
Ok these are three لطائف; one لطیفۂ قلب, the other لطیفۂ روح and the third لطیفۂ سر. Now she should do Muraqba on these three لطائف for ten minutes and on the fourth one لطیفہ خفی, for fifteen minutes. Where is this لطیفۂ خفی? I think she is having the picture and in this picture fourth لطیفۂ is being indicated and that is near لطیفۂ روح, somewhat towards center. It means two fingers towards the center. So on this ,لطیفہ you should consider doing ‘‘اَللہ اَللہ’’ for fifteen minutes and for ten minutes on the rest three.
سوال نمبر 3:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت جی! مدرسہ میں رہنے کی وجہ سے میرے مراقبے کی rountine set نہیں ہو پا رہی، ہر ہفتے ایک دو ناغے ہوجاتے ہیں۔ میرا مراقبہ پندرہ منٹ لطیفۂ قلب اور دس منٹ لطیفۂ روح ہے۔ برائے مہربانی مراقبے میں کچھ وقت کی تخفیف فرما دیں۔ میں مراقبہ کرتا ہوں، اس میں ذکر بہتر ہوتا ہے، کبھی مجھے روشنی دکھائی دیتی ہے تو کبھی مجھے سیاہ نقطہ دکھائی دیتا ہے اور کبھی مدھم، کبھی بڑھا ہوا۔ میں سوچتا ہوں کہ میرے گناہوں کی وجہ سے سیاہ نقطہ ہے۔ روشنی کبھی مدھم، کبھی زیادہ، کبھی جائے نماز پر، کبھی کتاب پر اور کبھی اپنی چادر پر کالا نقطہ نظر آتا ہے، نماز کے دوران مجھے لگتا ہے کہ گویا کہ یہ میرے آگے جائے نماز پر آگیا ہے۔
جواب:
میرے خیال میں آپ کو اپنی آنکھوں کا ٹیسٹ بھی کروانا چاہئے، کیونکہ اس قسم کی چیزیں بھی ہوتی ہیں کہ آنکھ میں جو fluid ہوتا ہے، اس کے اندر بعض دفعہ disturbance آجاتی ہے، اگرچہ میں اس کو موتیا تو نہیں قرار دیتا، لیکن بعض دفعہ موتیا کی ابتدا اس سے ہوتی ہے، تو اس میں پھر کبھی روشنی نظر آتی ہے، کبھی دھبہ نظر آتا ہے۔ لہٰذا اس کو پہلے ٹیسٹ کر لیں، اگر یہ نہ ہو، تو پھر میں بتاؤں گا کہ یہ کیا چیز ہے۔ کیونکہ ہمارے بزرگوں کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے اسباب جو physical ہیں، ان کو follow کرنا چاہئے، اگر اس سے کام نہ ہو یعنی اگر domain نہ ہو، تو پھر ہم spiritual اسباب پر جائیں گے، تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی نہ ہو۔ اس لئے پہلے آپ کسی ڈاکٹر سے اس کا ٹیسٹ کروا لیں۔ البتہ جو مراقبہ ہے، وہ آپ اس طرح کر لیں کہ پانچ منٹ تمام لطائف پر اور آخری لطیفے پر دس منٹ کر لیا کریں، لیکن یہ اس صورت میں جب آپ کے پاس ٹائم نہ ہو، تو یہ قضا کرنے سے بہتر ہے۔ البتہ عام حالات میں (جیسے کہ آپ کہتے ہیں کہ ایک دو ناغے ہوجاتے ہیں، تو ان ایک دو دفعہ کے ناغے کی جگہ آپ یہ کر لیا کریں، لیکن عام حالات میں) آپ پورا کر لیا کریں۔
سوال نمبر 4:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت جی! میرے دوسرے مہینے کا وظیفہ 200 مرتبہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ‘‘، 200 مرتبہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘، 100 مرتبہ ’’اَللہ‘‘ اور 200 مرتبہ ’’حَقْ‘‘ ہے۔ مہینہ پورا ہوگیا ہے، اب میرے لائق کیا حکم ہے؟ دعاؤں کی درخواست ہے۔ جزاک اللہ خیرا۔
جواب:
please آپ اس طرح کر لیں کہ آپ Text keyboard اردو والا وہ انسٹال کر لیں اور اردو keyboard کے ذریعہ سے لکھا کریں، کیونکہ اس سے مجھے تکلیف ہوتی ہے، خواہ مخواہ تکلیف دینے کی کیا ضرورت ہے۔ اگر آپ کے پاس ذریعہ ہے، تو آپ سیکھ لیں، اس میں آپ کے اور بھی فائدے ہوں گے ان شاء اللہ۔ کیونکہ اس صورت میں بعض دفعہ غلط چیز بھی سمجھی جاسکتی ہے۔ اس وقت میں انگلینڈ میں بیٹھا ہوں، یہ حضرات بھی مجھے اردو keyboard میں لکھتے ہیں، تو پھر آپ کیوں اردو keyboard میں نہیں لکھ سکتے۔ اس پر آپ تھوڑا سا سوچیں۔ ابھی آپ نے یہ بھی ترتیب سے نہیں لکھا، کیونکہ ترتیب یہ ہے: ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ‘‘ 200 مرتبہ، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘ 200 مرتبہ، ’’حَقْ‘‘ 200 مرتبہ اور ’’اَللہ‘‘ 100 مرتبہ، لیکن آپ 100 مرتبہ ’’اَللہ‘‘ پہلے کرتے ہیں اور ’’حَقْ‘‘ 200 مرتبہ بعد میں کرتے ہیں، لہٰذا یہ بھی آپ نے غلط لکھا ہے یا پھر کرتے ہی غلط ہیں۔ ان کو ٹھیک کر لیں۔ ابھی آپ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ‘‘ 200 مرتبہ، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘ 300 مرتبہ، ’’حَقْ‘‘ 300 مرتبہ اور 100 مرتبہ ’’اَللہ‘‘ اسی ترتیب سے کر لیا کریں۔ اور آئندہ اردو keyboard انسٹال کر کے اردو رسم الخط میں مجھے لکھیں۔
سوال نمبر 5:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت! حافظہ کافی کمزور ہوگیا ہے، مطالعہ بھول جاتی ہوں۔
جواب:
فی الحال اپنے دل کی حفاظت کر لیا کریں اور گناہوں سے بچتی رہا کریں، کیونکہ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے یہی جواب اپنے استاد وکیع رحمۃ اللہ علیہ سے پایا تھا۔ میرے خیال میں جو علماء ہیں، ان کے لئے یہ جواب کافی ہے۔ تو بس یہی کر لیں۔ کیونکہ امام شافعیؒ کے استاد وکیعؒ نے انہیں فرمایا تھا کہ علم ایک نور ہے جو عاصی کے دل میں نہیں آتا، اس وجہ سے گناہوں سے اپنے آپ کو بچائیں۔
سوال نمبر 6:
200 مرتبہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ‘‘، 200 مرتبہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘، 200 مرتبہ ’’حَقْ‘‘ اور 100 مرتبہ ’’اَللہ‘‘ ہے۔
جواب:
اب اس طرح کر لیں ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ‘‘ 200 مرتبہ، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘ 300 مرتبہ، ’’حَقْ‘‘ 300 مرتبہ اور 100 مرتبہ ’’اَللہ‘‘۔ اور آپ کی جو آڈیو ہے، وہ میں فی الحال نہیں سن سکتا، آپ مجھے text بھیجیں۔
سوال نمبر 7:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ میرا ذکر ہے ایک، دو، چھے اور پچیس سو، اَلْحَمْدُ للہ! ایک ماہ ہوگیا، البتہ ایک ناغہ بھی ہوا ہے۔ اَلْحَمْدُ للہ! دل میں کچھ اللہ کی یاد محسوس ہوتی ہے، پہلے فجر کی نماز جماعت کے ساتھ نہیں پڑھی جاتی تھی، لیکن اب اَلْحَمْدُ للہ! پچھلے چند ماہ سے فجر کی نماز اکثر و اوقات جماعت سے ادا کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ آگے کے لئے رہنمائی فرما دیں۔
جواب:
اب آپ اس طرح کر لیں، ایک، دو، چھے اور تین ہزار۔ یہ ایک مہینے کے لئے ہے۔
سوال نمبر 8:
السلام علیکم۔ پیارے حضرت! میں (فلاں) ہوں UK سے۔ کیا ذکر علاجی کے بعد کوئی خاص دعا کرنی چاہئے؟
جواب:
جی بالکل، اللہ تعالیٰ سے اپنے نفس کی اصلاح کے لئے دعا کر لیا کریں۔ اور یہ دعا بھی پڑھ سکتے ہیں، ’’يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ أَصْلِحْ لِيْ شَأْنِيَ كُلَّهُ وَلاَ تَكِلْنِيْ إِلٰى نَفْسِيْ طَرْفَةَ عَيْنٍ‘‘ یا پھر یہ دعا ’’يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِيْ عَلٰى دِيْنِكَ یَا مُصَرِّفَ الْقُلُوْبِ صَرِّفْ قُلُوْبَنَا عَلٰی طَاعَتِكَ‘‘۔
سوال نمبر 9:
ذکر لسانی بغیر دھیان کے کیا اثر کرتا ہے؟ کیا بغیر دھیان کے اگر زبان جاری ہو، تو نور اور برکت پھر بھی ہوتی ہے؟ اس پر کچھ تفصیل بتا دیں۔
جواب:
تفصیل کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ simple جواب ہے کہ بغیر دھیان کے ذکر بھی اثر کرتا ہے، یعنی اس سے دھیان نصیب ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ اگر بغیر دھیان کے بھی زبان پر ذکر جاری ہو، تو یہ نہ ہونے سے یقیناً بہتر ہے۔ البتہ اس کا فائدہ بھی ہوتا ہے، لیکن اگر توجہ ہو تو پھر زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
سوال نمبر 10:
اختیار کو استعمال کر کے، زبان کو اور ذہن کے ایک جزو کو ذکر پر لگانے میں بھی نور اور برکت ہوتی ہے؟
جواب:
بالکل، کیوں نہیں، یقیناً ہوتی۔ اللہ تعالیٰ نصیب فرما دے۔
سوال نمبر 11:
السلام علیکم۔ حضرت! اللہ آپ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر رکھے۔ مزید میں آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔ میں نے کچھ دن پہلے اپنے کچھ احوال آپ کو بتائے تھے۔ برائے مہربانی مجھے آگے کا ذکر بتا دیں۔ حضرت صاحب آپ کا بہت شکریہ۔ مراقبہ میں میرا حال کچھ ایسا ہے کہ مجھے کچھ صحیح سمجھ نہیں آتی، کچھ دیر تک تو دل کا بالکل پتا چل رہا ہوتا ہے کہ وہ ’’اَللہ اَللہ‘‘ کر رہا ہے، کچھ دیر مجھے بہت زیادہ focus کرنا پڑتا ہے، ورنہ ادھر ادھر کے خیالات آتے ہیں اور کبھی کبھی تو ایسا ہوتا ہے کہ باقاعدہ مجھے (دس منٹ کا جو میرا مراقبہ ہے، اس میں مجھے) پتا بھی نہیں چل رہا ہوتا، اور دل ذکر کر رہا ہوتا ہے اور کبھی کبھی اس دس منٹ میں پتا نہیں کدھر کدھر کے خیالات آنا شروع ہوجاتے ہیں۔
جواب:
ابتدا میں ایسا ہوتا ہے، آپ ہمت نہ ہاریں، بلکہ جاری رکھیں، آہستہ آہستہ focus ہونا بھی شروع ہوجائے گا اور دل ذکر کرنا بھی شروع کرے گا، جلدی نہ مچائیں، کیونکہ جلدی سے نقصان ہوتا ہے۔ لہٰذا آپ یہ عمل جاری رکھیں، پریشان نہ ہوں، جتنا ہو رہا ہے، اس پر شکر کریں اور جتنا نہیں ہو رہا، اس میں اللہ پاک سے مانگیں، البتہ اس کے لئے بیٹھنے میں سستی نہ کریں۔
سوال نمبر 12:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت جی! آپ نے شیخ کی صحبت کی اہمیت کے بارے میں ذکر کیا۔ اگر فاصلے کی وجہ سے آپ کے پاس آنا ممکن نہ ہو، تو آپ کے آن لائن بیانات سننے میں بھی صحبت کے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟
جواب:
جی بالکل ہوسکتے ہیں۔ اگر کتاب سے ہوسکتے ہیں، تو اس سے کیوں نہیں ہوسکتے! یعنی جیسے کسی کی کتاب کوئی پڑھ رہا ہو، تو اس کی بھی صحبت کے اثرات کسی نہ کسی درجہ میں اس کو ملتے ہیں، چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو۔ کافر کے اثرات ظاہر ہے کہ کفر کے ہوتے ہیں۔ یا پھر وہ سائنس کی کتاب کیوں نہ ہو، اس کے اثرات بھی ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے جب انسان ایسی کتابیں پڑھتے ہوں، مثلاً مجبوراً پڑھتے ہوں، جیسے اپنے subject کے لئے ہوتا ہے، تو اس میں بھی ذکر کرتے رہنا چاہئے تاکہ وہ اثر ملتا رہے۔ اس طرح جو positive ہے، اس کے بھی اثرات ہوتے ہیں۔ لہٰذا آپ ماشاء اللہ! بیانات سنتے رہیں اور موقع ملے تو خانقاہ بھی تشریف لایا کریں۔ اللہ تعالیٰ نصیب فرما دے۔
سوال نمبر 13:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت جی! میں بندۂ ناچیز امام مسجد ’’مری‘‘ (فلاں) ہوں۔ امید ہے کہ آپ ایمان و سلامتی کی بہترین حالت میں ہوں گے۔ اللہ پاک آپ کا سایہ سدا سلامت رکھے۔ میں نے گزارش کرنی تھی کہ میرا اَلْحَمْدُ للہ! آپ کی دعاؤں اور اللہ پاک کے فضل و کرم سے ’’صلوٰۃ التسبیح‘‘ کا چلہ پورا ہو چکا ہے۔ اس کو شروع کرنے کے بعد پہلی خواہش تو یہی پیدا ہوئی کہ آپ کی مشاورت سے تاحیات اس کا معمول بنایا جائے، پھر گھریلو اور مسجد کی ذمہ داریوں کے پیش نظر یہ خیال ہوا کہ آپ جو معمولات بتلائیں گے، ان کو اور تلاوت قرآن کی کوتاہی کو ’’صلوٰۃ التسبیح‘‘ کی جگہ پورا کیا جائے۔ باقی جیسا آپ مناسب سمجھیں، رہنمائی فرما دیں
جواب:
ماشاء اللہ! بہت اچھی بات ہے، اگر آپ کو ’’صلوٰۃ التسبیح‘‘ کے ساتھ مناسبت ہے، تو اس کو بالکل ختم بھی نہیں کرنا چاہئے اور اتنا زیادہ بھی نہ ہو کہ آپ برداشت نہ کرسکیں۔ لہٰذا آپ یوں کر لیں کہ ’’صلوٰۃ التسبیح‘‘ جمعہ کے دن پڑھ لیا کریں، تو ماشاء اللہ! ہر ہفتے میں ایک دفعہ ہوجائے گی۔ باقی جس طرح آپ فرما رہے ہیں، تو ضرور قرآن پاک کی تلاوت میں کوتاہی کی تلافی کریں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ قرآن پاک اللہ پاک کا کلام ہے اور اللہ پاک کے کلام کا ہمارے درمیان میں موجود ہونا اللہ پاک کا بہت بڑا فضل ہے، اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے، اس کا معمول بہتر سے بہتر بنا لیں۔ اگر آپ حافظِ قرآن ہیں، تو ہم حفاظِ قرآن حضرات کو بتاتے ہیں کہ سوا پارہ کم از کم وہ routine میں پڑھ لیا کریں، تاکہ آپ کا قرآن بھی تازہ رہے اور ماشاء اللہ! یہ بزرگوں کا طریقہ ہے، اس پر بھی آپ کا عمل جاری رہے گا۔ باقی جو آپ کا ذکر ہے، وہ شروع کر لیں اور وہ یہ ہے کہ 200 مرتبہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ‘‘، 200 مرتبہ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘، 200 مرتبہ ’’حَقْ‘‘ اور 100 مرتبہ ’’اَللہ‘‘ یہ آپ شروع فرما لیں اور تیسرا کلمہ، درود شریف اور استغفار 100، 100 دفعہ اور نماز کے بعد جو ذکر بتایا تھا، وہ بھی آپ شروع کر لیں۔
سوال نمبر 14:
السلام علیکم۔ حضرت! مسجد کے باہر نمازیوں کی جوتیاں سیدھی کرنے کا مجاہدہ اَلْحَمْدُ للہ! ہو رہا ہے، دوسرا مجاہدہ آفس والوں کے کچھ کام کردیتا ہوں، اڑوس پڑوس میں زیادہ بات کسی سے نہیں ہوتی کہ ان کے کام کئے جاسکتے ہوں، البتہ سلام میں پہل کی کوشش برابر جاری ہے۔
نمبر 3: اس ماہ پندرہ ہزار روپے کا قرض ادا کیا، جو کافی عرصے پہلے لیا تھا، لیکن اس صاحب کا پندرہ ہزار روپے رہتا ہے۔
نمبر 4: نظر کی بہت حفاظت ہو رہی ہے اور ذرا سی کوتاہی پر دل پریشان ہوجاتا ہے۔
جواب:
اللہ پاک اس میں کامیابی نصیب فرمائے۔
نمبر 5: جو خیالات میں نے پالے ہیں، تو اب شیخ تو میں بالکل نہیں بن سکتا، اس کے لئے شیخ بننے کے خیال کی نفی بھی جاری ہے۔
جواب:
ہمارا کام شیخ بننے کے لئے ہے ہی نہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے اگر اللہ پاک ہماری اصلاح فرمائے تو بس یہ بڑی بات ہے۔
نمبر 6: کزن کی بات آپ کو بتائی تھی، وہ اب یہاں سے شفٹ ہوگئے ہیں، اتنے عرصے میں بالخصوص آپ سے بات کے بعد اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی، انہوں نے اپنی مرضی سے فیصلہ کیا۔
جواب:
بہت اچھی بات ہے، اللہ پاک آپ کو بھی سلامت رکھے، ان کو بھی۔
سوال نمبر 15:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت جی! کیا حال ہے، ٹھیک ہیں، خیریت سے ہیں؟ اللہ تعالیٰ آپ کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور آپ کا فیض اللہ تعالیٰ پوری دنیا میں عام فرمائے۔ حضرت جی! میرے مراقبہ تنزیہ اور صفات سلبیہ کو ایک مہینہ پورا ہوگیا ہے۔ اس مہینے میں اَلْحَمْدُ للہ! کوئی ناغہ نہیں ہوا، اس کا اثر یہ ہوا کہ میں اپنی ذات کو بالکل بیکار سمجھ رہا ہوں یعنی میرے اندر کوئی صلاحیت نہیں ہے، میں بالکل بیکار آدمی ہوں، اپنے اوپر سے نظر ہٹ گئی ہے۔ آگے جو مراقبہ کرنا ہے، اس کے بارے میں مجھے بتا دیں۔ والسلام۔
جواب:
اس بیکاری کو جولی بنا لیں۔ اور اللہ کی طرف متوجہ ہو کر چاروں مراقبات کے فیض کا تصور کریں کہ آپ ﷺ کی طرف آرہا ہے اور وہاں سے شیخ کی طرف آرہا ہے اور پھر آپ کے لطیفۂ اخفیٰ پر آ رہا ہے۔ یہ شانِ جامع کا لطیفہ ہے۔
سوال نمبر 16:
السلام علیکم۔ حضرت! لاہور سے (فلاں) عرض کر رہا ہوں۔ حضرت میرا جہری ذکر ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ‘‘ 200، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘ 400 مرتبہ 600 ’’حَقْ‘‘ اور 11500 مرتبہ ’’اَللہ اَللہ‘‘ کو اَلْحَمْدُ للہ! ایک مہینہ ہوگیا ہے۔ حضرت جی! آپ سے مزید درخواست ہے۔
جواب:
ماشاء اللہ! باقی تو یہی کر لیں، البتہ ’’اَللہ اَللہ‘‘ 12000 مرتبہ کریں۔
سوال نمبر 17:
السلام علیکم
Sheikh, yes, I recite Allah’s ninety nine names with Chinese language translation. I recite it two times per day. I tried to learn the meaning of Allah’s ninety nine names with a Chinese translation.
Answer: ماشاء اللہ may اللہ سبحانہ و تعالیٰ grant you توفیق to do this in the best way!
سوال نمبر 18:
السلام علیکم۔ حضرت صاحب میں (فلاں) ہوں۔ معذرت کے ساتھ Roman میں ٹائپنگ کر رہی ہوں، کیونکہ اردو keyboard موبائل میں نہیں ہے۔ حضرت صاحب! بہت دل دکھا ہوا ہے، (دعا کر دیجئے گا) اگر اس دنیا کے معیار پر نہیں اتر سکوں تو لوگ موذی جانور کا لقب دیتے ہیں، جبکہ نیت تو اللہ جانتے ہیں۔ کیا یہ کسی گناہ کی سزا ہوتی ہے جو آزمائش آتی ہے۔ کبھی کبھی دل اتنا دکھتا ہے کہ اپنی صفائی دینے کو بھی دل نہیں کرتا۔ اللہ تعالیٰ کے آگے بس آنسو نکلتے ہیں، لیکن کوئی الفاظ نہیں ہوتے، بس دل ہلکا کرنا ہوتا ہے اس کے آگے رو کر۔ انسان بھی بے بس ہے۔
جواب:
اللہ جل شانہٗ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے اور صبر کرنا تو ہر حال میں بہتر ہے۔ البتہ مشورہ اس صورت میں دیا جاسکتا ہے کہ بات ذرا کھل کر کرو تاکہ ہر صورت کی وضاحت ہوسکے۔
سوال نمبر 19:
السلام علیکم۔ حضرت شاہ صاحب! کیسے ہیں؟ آپ خیرت سے ہیں؟ حضرت! میرے وظائف 200، 400، 600 اور 300 مکمل ہوئے، اَلْحَمْدُ للہ۔ اب آپ کیا تجویز فرماتے ہیں؟
جواب:
اب اس طرح کر لیں کہ 200، 400، 600 اور 500 یہ ایک مہینے کے لئے شروع کیجئے۔
سوال نمبر 20:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضرت جی! اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے۔ حضرت جی! معمولات شیٹ میں سستی کی وجہ سے آپ نے فرمایا تھا کہ ہر ہفتے آپ کو معمولاتِ شیٹ بھیجوں۔ معمولاتِ شیٹ درج ذیل ہے۔
جواب:
ماشاء اللہ۔
سوال نمبر 21:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ میرا نام (فلاں) ہے۔ میرے ذکر اور مراقبے کا ٹائم پورا ہوگیا ہے۔ میرا ذکر تھا 200، 400، 600 اور 3000 اور اس کے ساتھ میرا مراقبہ تھا دس دس منٹ اور پندرہ منٹ کا۔ پانچوں لطائف کا مراقبہ سارا محسوس ہوتا ہے، کبھی کبھار روح کا مراقبہ کم محسوس ہوتا ہے اور لطیفۂ اخفیٰ میں لطیفۂ سر اور لطیفۂ خفی بھی محسوس ہوتا ہے۔ حضرت! آپ نے فرمایا تھا کہ ذکر اور مراقبہ ایک ساتھ کرنا ہے، تو جس دن میں تہجد کے لئے اٹھتا ہوں، تو اس دن تہجد کے ٹائم پر ذکر اور مراقبہ ایک ساتھ کر لیتا ہوں اور پورے دھیان کے ساتھ کرتا ہوں، لیکن جس دن تہجد کے لئے نہ اٹھ سکوں تو پھر دن میں مجھے دونوں چیزیں ایک ساتھ کرنے کا ٹائم نہیں ملتا اور اگر ٹائم نکال بھی لیتا ہوں، تو گھر کا ماحول اس طرح نہیں ہوتا کہ میں دھیان کے ساتھ کرسکوں۔ حضرت! جب ذکر اور مراقبہ ایک ساتھ دھیان سے کروں تو اس کا اثر میں اپنے دل اور باقی سارے اعمال میں محسوس کرتا ہوں۔ لیکن جب ذکر اور مراقبہ الگ الگ ٹائم پر کروں، اگرچہ ماحول کی وجہ سے ٹائم نہ دے سکوں، تو اس کا اثر دل پر اور اعمال پر محسوس ہوتا ہے۔ اور حضرت آپ نے نماز قضاء ہونے پر چھے روزے رکھنے کو کہا تھا، میں نے چھے روزے رکھ لئے ہیں۔ پچھلے ہفتے سے میرا تہجد پڑھنے کا معمول بھی بن گیا ہے اور ایک ساتھ ذکر اور مراقبہ کرنے کا بھی۔ حضرت! آخری بات یہ بتانی تھی کہ میں کچھ عرصہ سے اپنے اندر بہت زیادہ ضد اور کینہ محسوس کر رہا ہوں، لوگوں کے ساتھ معاملات میں کچھ اونچ نیچ ہونے پر میں ان سے بدلہ لینے کا انتظار کرتا ہوں اور بدلہ الفاظ میں لیتا ہوں کہ ایسا کچھ بولوں جس سے تکلیف ہو، یا پھر میں خود اس کو روک لیتا ہوں کہ آپ ﷺ کا اخلاق ایسا نہیں تھا اور اللہ کی ذات کو بھی پسند نہیں ہے، لیکن میرا نفس مجھے ایسا کرنے پر مجبور کر رہا ہوتا ہے اور میں اس کی نہیں مان رہا ہوتا، اس حالت میں حضرت! یہ چیز بہت بوجھ بن گئی ہے اور موڈ بہت خراب ہوتا ہے، اس شخص کے ساتھ رویہ بدل جاتا ہے۔ اس حالت میں حضرت مجھے کیا کرنا چاہئے؟
جواب:
ماشاء اللہ! آپ بالکل صحیح کر رہے ہیں۔ ابھی ماشاء اللہ! آپ نے تہجد دوبارہ شروع کر لی ہے، تو اس کا بھی فائدہ آپ کو ہوگا اور ایک وقت میں کرنے کا آپ کو عملاً تجربہ ہوگیا کہ ایک وقت پر کرنے سے اس کا کیا فائدہ ہوتا ہے۔ بہت سارے لوگ مجھے کہتے ہیں کہ ان کو ذر separate کر لیں؟ حالانکہ یہ ایک دوسرے کے لئے بنیاد ہیں یعنی جو لسانی ذکر ہے، یہ مراقبات کے لئے بنیاد ہے اور ہر مراقبہ، دوسرے مراقبہ کے لئے بنیاد ہے۔ لہٰذا اگر کوئی اس کو systematic انداز میں کرنا چاہے، تو پھر اس کو فائدہ زیادہ ہوتا ہے۔ اب آپ کو تجربہ بھی ہوگیا۔ اس وجہ سے کوشش کر لیں کہ آئندہ اس طریقے سے کریں۔ اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔ باقی جو آپ نے کام شروع کیا ہے، تو وہ فی الحال آپ نے اخیار والے طریقہ پر کیا ہے اور اس پر عمل کرنا چاہئے، کیونکہ جب تک اصلاح مکمل نہیں ہوتی، اس وقت نفس کے اوپر بڑا بوجھ ہوتا ہے، لیکن یہ بوجھ اٹھانا پڑتا ہے اور اسی سے نفس سیدھا ہوتا ہے۔ لہٰذا آپ اس بوجھ کو برداشت کر لیا کریں اور اپنے نفس کو مجبور کر لیا کریں کہ وہ کچھ نہ کرے، کچھ نہ کہے اور آپ شریعت کے مطابق وہ معاملہ کر لیا کریں۔ ان شاء اللہ! آہستہ آہستہ اس میں آسانی ہوگی اور امید ہے کہ یہی مجاہدہ آپ کا آگے مزید ترقی کے کام آئے گا۔
سوال نمبر 22:
Name فلاں from Scotland.
اَلْحَمْدُ للہ I have completed four weeks doing the following zikr loudly, 200, 400, 600 and 100 times. Also, when I say حق I imagine myself detracking from the evil desires of the نفس and heart and as a result I get a pleasant thinking, a sensation over my body. I don’t know if I am just imagining this or if it is the effect of the حق. Also I have found out that whenever I think of anything haram, if I say the dua, “ O Allah I seek your protection from the فتنہ of women!” These thoughts go away and it has made it much easier to stay away from haram. Please advise what to do next?
جواب:
ماشاء اللہ بارک اللہ
This is really the true concept and you should continue this. And ماشاء اللہ with the zikr of حق say what you are saying. This is required because I have told you already that when you are performing حق ذکر you should think that the باطل status which is in the heart, it means, باطل issues, so you should hit it with this ذکر of حق and they will be broken. So, you are doing the same on your own. So actually, this is good and the other thing is that of course when the desires of نفس act upon some person and they asked اللہ سبحانہ و تعالیٰ for this purpose then اللہ سبحانہ و تعالیٰ helps. It is just like we say أَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ. So we should seek protection from the evils of نفس from Allah and Allah پاک helps. May اللہ سبحانہ و تعالیٰ grant you more in this way! One more thing, now you should do Allah Allah 300 times.
سوال نمبر 23:
حضرت جی!
You mentioned feeling about ذکر being جاری from لطیف to کثیف in a bad environment. Is this why for instance, some people feel they have no خشوع in خانقاہ but outside they feel more emotional effects of it and they feel more emotional connection with their Sheikh.
جواب:
I think one word can explain this thing and that is ‘contrast’. So, in خانقاہ contrast is low because in خانقاہ enlightenment is more than what the person has so he does not feel that. But outside, the contrast is more so therefore, a person feels more.
No. 02. We study فہم التصوف at home but how can we save ourselves from falling into the trap of applying certain احوال and states to ourselves.
Answer: This is a step by step approach. One can’t jump to the highest rank in this way. So we should wait and what we should do is to learn this because it is knowledge. But to get it, the normal procedure is to perform ذکر and مجاہدہ as prescribed. Like we take medicine, it is written as prescribed by the physician. So one should follow this and with the passage of time one will be able to get those things that are part of that.
سوال نمبر 24:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
نمبر 1:
ابتدائی وظیفہ بلاناغہ پورا کر لیا ہے، اَلْحَمْدُ للہ۔
جواب:
اب اس کو اگلا وظیفہ بتا دیں۔
نمبر 2:
لطیفۂ قلب دس منٹ محسوس ہوتا ہے۔
جواب:
اس کو اب لطیفۂ روح پندرہ منٹ کا بتا دیں اور لطیفۂ قلب دس منٹ ہی رہنے دیں۔
نمبر 3:
پہلے تین لطائف پر دس منٹ ذکر اور خفی پر پندرہ منٹ ذکر محسوس ہوتا ہے۔
جواب:
اب چاروں پر دس منٹ اور اخفیٰ پر پندرہ منٹ بتا دیں۔
نمبر 4:
تمام لطائف پر دس منٹ ذکر اور مراقبہ صفات سلبیہ پندرہ منٹ، اس بات کا ادراک ہوتا ہے کہ اللہ پاک تمام صفات سے پاک ہے۔
جواب:
ٹھیک ہے، اب آپ اس کو شانِ جامع کا بتا دیں۔
نمبر 5:
کم کھانے کا مجاہدہ جاری ہے۔ اس بار مجاہدہ کافی بہتر ہوا ہے، ہفتے میں دو دن دو وقت کھانا کھا لیا اور پانچ دن صرف ایک وقت کھانا کھایا۔ پانچ دن میں سے چار دن روزے رکھنا نصیب ہوا ہے، اَلْحَمْدُ للہ! سحری میں صرف پانی لیتی تھی اور افطار میں کھانا کھاتی تھی۔
جواب:
ماشاء اللہ! اللہ پاک مزید ہمت اور برکت عطا فرمائے۔
Now I think whatever they have asked has been answered. Anyhow something more is coming ان شاء اللہ, we shall answer. Any question from the audience may also be answered with the help of اللہ سبحانہ و تعالیٰ. Ok.
سوال نمبر 25:
حضرت!
Because I am doing حفظ of قرآن what time should I give to my علاجی ذکر and my قرآن سبق
جواب:
How much time are you giving to eating? Can you stop that? So we should do it and Allah will help you.
سوال نمبر 26:
What should our نیت be when we study in the UK for دین and دنیا ?
جواب:
ماشاء اللہ إنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ whatever you will be doing with the نیت of praising اللہ سبحانہ و تعالیٰ it will be that. For example, if you are eating so it is just required but if you are making نیت thinking that with this you will get ماشاء اللہ power to perform Ibada and to do good things in your life so it will become ibada ان شاء اللہ. So similarly, if you are studying and your نیت is this that you will get عقل حلال which means حلال money and you will use this to help yourself and your family and also your neighbours and all Muslims so ان شاء اللہ it will become also ibada. Ok. This way you can do this.
سوال نمبر 27:
مراقبے کے علاوہ باقی جو ذکر ہے، وہ چلتے پھرتے بھی کرسکتے ہیں؟
جواب:
مراقبے کے علاوہ جو ذکر ہے، اس میں دو قسم کا ذکر ہے، ایک تو باقاعدہ پڑھنے کے لئے بتایا جاتا ہے، جیسے لسانی ذکر ہے، پندرہ سو مرتبہ بتا دیا، دو ہزار مرتبہ بتا دیا، یہ تو بیٹھ کے کرنے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے، کیونکہ یہ اس علاجی ذکر کے ساتھ شامل ہے۔ اور جہاں تک ثوابی ذکر ہے، تو اس میں ہم یوں بتاتے ہیں کہ صبح سے لے کر دوپہر تک ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ‘‘ جتنا بھی ہوجائے، دوپہر سے غروبِ آفتاب تک درود شریف جتنا بھی ہوجائے اور مغرب کے بعد استغفار جتنا بھی ہوجائے۔ یہ ثوابی ذکر ہے، یہ چلتے پھرتے بھی ہوسکتا ہے۔
سوال نمبر 28:
حضرت جی!
Since you have come to the UK, you have seen the UK and other Muslims in the UK. What advice would you give to those who have Sheikh and those they have do not have Sheikh?
جواب:
Those who have Sheikh they are ابرار they have followed their Sheikh and those who don’t have Sheikh so if they will come to the طریقہ of ابرار it will be better from them. And if not then they should resist their نفس desires as much as possible with their intention and مجاہدہ and they should perform اعمال of sunnah as much as possible and they should be trying to get more and more progress in these things.
سوال نمبر 29:
السلام علیکم۔ حضرت! یہ تعویذ پہننا یا پینا جائز ہے؟ اور کیا یہ اثرات یا نظر بد ہے؟ اگر ہم نماز، قرآن وغیرہ پڑھ رہے ہوں، تو ان تعویذ پر کس قدر بھروسہ رکھنا چاہئے؟ اگر آپ تعویذ کسی سے لے رہے ہوں کسی کام کے لئے، اور بیچ میں اس کو اتار دیں اور پھر نہ پہنیں، تو پھر اس کام میں کتنا نقصان ہوتا ہے؟
جواب:
میں اس میں اپنا ذوق بتا سکتا ہوں کہ میں تو کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سے مانگنا اور جو مسنون طریقہ ہے، اس کے ذریعہ سے حفاظت، یہ سب سے اعلیٰ ہے، لیکن اس میں ایک ادب ہے، اس ادب پر میں آپ کو اپنا ایک واقعہ سناتا ہوں، میں Medical blood test وغیرہ کے لئے جایا کرتا تھا، تو اس سے پہلے میں دعا کرتا تھا کہ اگر کوئی مرض ہے، تو آپ اس کو اس سے پہلے پہلے ٹھیک کردیں، کیونکہ اگر ٹیسٹ میں آیا، تو اس کے لئے پھر بہت بڑی پریشانی ہے۔ اسی طریقے سے اگر کوئی شخص کسی اس قسم کی چیز میں ابھی گھرا ہوا نہیں ہے، تو جو حفاظتی اذکار ہیں، جیسے منزلِ جدید، آیت الکرسی، دعائے انس اور دعائے حادثات وغیرہ ہے، تو ان کے کرنے سے protection ہوتی رہتی ہے اور اس کو مسئلہ نہیں ہوتا، لیکن اکثر لوگ یہ کرتے ہیں کہ پہلے کچھ بھی نہیں کرتے اور جب ہوجاتا ہے تو پھر کہتے ہیں کہ اس سے فائدہ ہو، تو اس کو پھر زیادہ کرنا پڑتا ہے، کیونکہ جب اس وقت ہوجاتا ہے تو اس کے لئے پھر بہت اعلیٰ درجے کا یقین چاہئے ہوتا ہے، اس کے بعد پھر اس کا فائدہ ہوتا ہے، لیکن چونکہ اتنا اعلیٰ درجے کا یقین لوگوں کا ہوتا نہیں، تو اس وجہ سے پھر مسائل ہوتے ہیں۔ لہٰذا اگر آپ کو فی الحال مسائل نہیں ہیں، تو آپ یہ جو حفاظتی طریقے ہیں، ان کو regularly استعمال کر لیا کریں اور اگر مسائل ہو چکے ہیں، تو پھر یا تو یقین مضبوط کر لیں یا پھر صحیح جو عامل ہیں، (صحیح عامل سے مراد یہ ہے کہ جو غلط چیزیں نہ کرتے ہوں، بلکہ شریعت کے مطابق سارے کام کرتے ہوں) ان کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، لیکن بہرحال بہتر طریقہ وہی ہے جو میں نے بتا دیا ہے۔
سوال نمبر 30:
السلام علیکم۔ اللہ آپ کو لمبی عمر دے اور دنیا میں اور کامیاب کرے۔ آپ کی بہت یاد آتی ہے، آپ سے جو بھی ملا اس کی life سنور جاتی ہے۔ آپ کی باتوں پر عمل کریں۔
جواب:
اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ جل شانہٗ اس کے بنانے کے بہترین اسباب پیدا فرمائے۔
ابھی میں نے کسی کو جواب دیا ہے، تو انہوں نے کہا کہ یہاں پر چیزیں ڈانلوڈ نہیں ہو رہیں۔ میں نے لکھ دیا کہ انتظار فرمایئے۔
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ