شرم و حیاء، معاشرے کو درستگی کی طرف لانے میں خواتین کا کردار

خواتین کیلیے اصلاحی جوڑ

خواتین کیلئے اصلاحی بیان
مسجد الاحسان - برمنگھم

شرم و حیا

  • شرم و حیا ہر انسان کیلئے ضروری ہے
    • حیا ایمان کی شاخ ہے
      • ہر دین کی ایک پہچان ہوتی ہے اور ہمارے دین کی جداگانہ پہچان شرم و حیا ہے
        • جب اللہ کسی بندے کو ہلاک کرنا چاہے تو اس سے حیا چھین لیتا ہے
          • اللہ تعالیٰ سے حیا کرنے کا حق کیا ہے؟
            • تنہائی میں بھی برہنا نہیں رہنا چاہئے کیونکہ فرشتے ساتھ ہوتے ہیں
              • حیا کی بات کرنے والے کو معاشرے میں قدامت پرست کہا جاتا ہے یہ سب شیطان کی کاروائی ہے
                • مغرب کی فیملی لائف اور معاشرت بالکل تباہ ہے اور ان لوگوں کے دل میں اطمینان نہیں ہے
                  • اللہ پاک نے جو ہمیں دین دیا ہے اس میں دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی اور اطمینان ہے لہذا ہمیں کسی اور غیر  کے پیچھے نہیں جانا چاہئے
                    • عورت مکمل ستر ہے
                      • مرد و عورت دونوں ورکنگ ہوں تو اس کے کیا مسائل ہیں۔

                        معاشرے کو درستگی کی طرف لانے میں خواتین کا کردار

                        • معاشرہ کسے کہتے ہیں
                          • عبادات، معاملات، معاشرت
                            • معاشرت ایسا معاملہ ہے جو سب کے ساتھ ہے جس میں تمام حقوق و فرائض کا خیال رکھنا پڑتا ہے
                              • عورتوں میں نقالی کا مسئلہ زیادہ ہے، مرد کی خیانت کی ابتدا میں عورت کی ناجائز فرمائشوں کا کردار ہو سکتا ہے اور کسی غلط کام کے محرک کا وبال زیادہ ہوتا ہے
                                • ہمارے مشاہیر کی روشن مثالیں سامنے ہیں ان کو پڑھیں اور انہوں نے جو حاصل کیا ہمیں بھ حاصل کرنا چاہئے
                                  • خواتین اپنے شوہر اور بیٹوں کو حرام پر مجبور نہ کریں
                                    • بچوں کی تربیت ایسے انداز سے کریں کہ وہ آگے جا کر دنیا و آخرت میں توشہ بن جائیں یعنی اچھا انسان بن جائیں
                                      • بچوں کی تربیت ایسے کریں کہ ان کے ذہنوں میں گناہ و ثواب، نیکی و بدی کا تصور شروع سے بٹھائیں
                                        • خود بھی اچھی صحبت اختیار کریں اور بچوں کو بھی اچھی صحبت میں اپنے مردوں کے ذریعے بٹھائیں ، پتہ نہیں کس کی دعا اور نظر کام کر جائے
                                          • بچوں کو حرام رزق سے بچائیں، حلال کھلانے سے نیکی کی استعداد پیدا ہوتی ہے۔
                                            • شوہر کو نیکی پر حوصلہ افزائی کریں، اسکا گھر آنے پر اچھا استقبال کریں
                                              • شیطان کا سب سے پسندیدہ گیم میاں بیوی میں جدائی ڈالنا ہے
                                                • معاملہ سلجھانے میں عورت کا کردار بہت اہم ہے چاہے بیوی کی صورت میں و چاہے ماں کی صورت میں ہو