شرم و حیاء، معاشرے کو درستگی کی طرف لانے میں خواتین کا کردار

خواتین کے لیے اصلاحی جوڑ

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
ہیٹنز مسلم کمیونٹی ٹرسٹ - مرسی ہاؤس، بیٹر سی روڈ، سٹاک پورٹ، مانچسٹر، انگلینڈ

شرم وحیا

  • ایمان سب سے بڑی نعمت ہے کیونکہ آخرت کا انحصار ایمان پر ہے اس پر شکر کرنا چاہئے، اس ایمان کو بچانے کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہے
    • ایمان کو ضائع کرنے کی ایک وجہ بے حیائی بھی ہوسکتی ہے
      • نیٹ کے جال سے ، سوسائٹی کے اقدار کی وجہ سے بڑے لوگوں کا ایمان خطرے میں پڑ جاتا ہے
        • شرم علم اور سیکھنے میں نہیں کرنا ہوتا لیکن ویسے شرم اچھی بات ہے

          معاشرے کو درستگی کی طرف لانے میں خواتین کا کردار

          • ماں، بیوی، بہن اور بیٹی کا کردار
            • مرد بغیر عورت کے نصف ہے
              • تقسیم کار کا اصول جماعتی کام میں بہت اہم ہے
                • اللہ پاک نے مرد و عورت کے کام کی جو تقسیم کار کی ہے وہ بہترین ہے جبکہ ہماری عقل محدود ہے
                  • اللہ کی تقسیم پر راضی رہنے والا مطمئن زندگی گزارے گا
                    • خواتین کا ذمہ داریوں کا احساس کرنا اور بخوبی نبھانا، اسکے لئے تربیت کی ضرورت ہے
                      • مرد و عورت کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کو شریعت کے علم سے سیکھنا چاہئے
                        • خواتین کی ذمہ داریاں یہ ہیں گھر کی حفاظت، اپنی عصمت کی حفاظت، بچوں کی تربیت، شوہر کیلئے دوستانہ ماحول بنائے
                          • کچن میں خواتین کا اور ڈرائینگ روم میں مردوں کا خیال رکھنا چاہئے
                            • بچوں کی تربیت کی اہمیت
                              • روحانی اور طبعی چیزوں کی اپنی اپنی حیثیت ہے اسلئے ایک ذاکرہ عورت اور ایک بے نماز عورت کے کھانے میں اثرات میں بہت فرق ہوتا ہے۔