نرمی کرنے کے مواقع
سوال نمبر 1557
حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
سوال:
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جو شخص نرمی (کی خصلت) سے محروم کر دیا جاتا ہے وہ ہر بھلائی سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ (سنن ابن ماجہ)۔ اس حدیث شریف میں نرمی کی جو فضیلت بیان فرمائی گئی ہے کیا اس سے مراد ہر معاملے میں نرمی ہے یا نرمی کرنے کے لئے بھی کچھ شرائط ہیں؟ کیونکہ خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی ایک صفت و اشدھم فی امر اللہ عمر فرمایا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ جب اللہ تعالٰی کے کسی حکم کی نافرمانی ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا غصہ بہت شدید ہوتا تھا۔ اس لئے اس بات کی وضاحت مطلوب ہے کہ اس حدیث شریف میں نرمی کی جو صفت بیان فرمائی گئی ہے اس کے مواقع کونسے ہیں؟