آئینہ دل کی صفائی: فانی دنیا سے دائمی آخرت تک
درس نمبر 6، دفتر اول حکایت نمبر 1 تا 3 (شرح کلید مثنوی، جلد اول) - یہ بیان 7 جون 2008 کو ہوا تھا جو دوبارہ براڈکاسٹ کیا گیا
یہ بیان زیادہ وضاحت کے ساتھ دل کی صفائی، آخرت کی کامیابی اور دنیا میں اس کے اثرات کو اجاگر کرتا ہے۔ جب تک دل پر نفس کی خواہشات کا زنگ چڑھا ہوا ہے انسان جانتے بوجھتے بھی حقائق سے چشم پوشی کرتا ہے۔نتیجتاً ٹینشنیں پال کر دنیا میں بھی سکون کی دولت سے محروم ہوجاتا ہے اور آخرت کی ناکامی بھی مول لیتا ہے۔ لیکن جب انسان اپنے دل کو شیخ کامل کے بتائے ہوئے ذکر اور مجاہدات کے ذریعے صاف کرتا ہے اور آخرت کی کامیابی کو مدنظر رکھتا ہے، تو آخرت کی اصل کامیابی کے ساتھ اس کی دنیاوی زندگی بھی بہتر ہوتی ہے۔ اگر انسان صرف دنیا کی کامیابی کی کوشش میں لگ جائے اور وہ اپنے دل کی صفائی اور نفس کی تطہیر کو چھوڑ دے، تو وہ کبھی اصل (یعنی اخروی کامیابی) کو نہیں پا سکتا۔ اور چونکہ دنیا کی کامیابی اس اصل کی عکاسی (ظل) ہے، اس لیے جب اصل (اخروی کامیابی) نہیں ہوگی، تو اس کا سایہ بھی نہیں ملے گا۔۔