اصلاح کا کام عوام الناس سےشروع کیا جائے یا حکومتی سطح سے؟
سوال نمبر 1622
حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
بنیادی بات قوم کی اصلاح ہے چاہے اوپر سے ہو یا نیچے سے ہو۔ جذباتیت کی بجائے حکمت و دانائی اور صبر و استقامت سے کام کیا جائے تو کامیابی ہوتی ہے۔ پھر عدل اور شرعی قوانین کا نفاذ کیا جاتا ہے۔سنت سے دونوں طریقے ثابت ہیں یعنی پہلا طریقہ یہ ہے کہ ابتدا میں عوامی سطح سے اصلاح کا کام شروع کیا جائے جیسا کہ شروع میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صبر و استقامت سے صحابہ رضی اللہ عنہم کو تیار کیا اور پھر جب وہ تیار ہوگئے تو دوسری اقوام میں پہلے بادشاہوں کو دعوت دی تاکہ ان کے ذریعے عوامی سطح تک بات پہنچ جائے۔