اپنے پروردگار کی طرف سے روشن راستے پر چلنے والے اور اپنی نفسانی خواہش کے پیچھے چلنے والے دونوں برابر نہیں ہو سکتے

سورۃ محمد، آیت نمبر 12 تا 15

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی

جو جتنا اسلامی تعلیمات پر عمل کرتا ہے وہ اتنا مہذبانہ اور انسانیت کے قریب ہوگا، لیکن نفس کا غلام سفلی اعمال کو پورا کرنے میں جانوروں کی مانند ہوتا ہے جو کسی قانون کی پابندی نہیں کرتا۔اسلئے کبھی بھی نفس کو آزاد نہیں چھوڑنا چاہئے۔ نفس کو قابو کرکے آخرت کیلئے کام لینا چاہئے ورنہ صرف جوگی پن رہ جاتا ہے۔ شیطان کا پہلا ڈاکہ ایمان پر ہوتا ہے اس کے لئے وہ آدمی کی  نفسانی خواہشات کو استعمال کرتا ہے۔