یقین کے درجات

-

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی

 جتنا انسان کی آخرت پر یقین میں ترقی ہوتی ہے اتنا اسکے اعمال میں بہتری آتی ہے۔ ابتدا میں ہر مومن کو علم الیقین حاصل ہوتا ہے۔ لیکن دنیا کی ہر چیز عاجلہ اور فوری اثر انداز ہونے والی ہوتی ہے انسان کی نفسانی خواہشات کی وجہ سے۔ اسکو دور کرنے کیلئے تصوف ایک ذریعہ ہے، جس میں جب نفس کا سلوک طے کیا جاتا ہے تو اللہ کی مدد بھی شامل حال ہو جاتی ہے اور انسان علم الیقین سے ترقی کرکے عین الیقین اور پھر حق الیقین پر پہنچ جاتا ہے۔