اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ
اَمَّا بَعْدُ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
سوال نمبر 1:
حضرت صاحب میں فلاں جگہ سے فلاں کی اہلیہ عرض کررہی ہوں، حضرت جی بہت عرصہ کے وقفہ کے بعد معمولات شروع کیے تھے، لیکن آپ کی دعا سے ایک ماہ باقاعدگی سے پورے کرنے کی کوشش کررہی ہوں۔ لطیفۂ قلب، لطیفۂ روح، اور لطیفۂ سر، دس دس منٹ ہیں۔ حضرت جی لطیفۂ قلب اور لطیفۂ روح، محسوس ہوتے ہیں۔ لیکن لطیفۂ سِر محسوس نہیں ہوتا، انگوٹھا رکھ کر کوشش کرتی ہوں، لیکن اس لطیفہ کے شروع کرتے ہی نیند کا شدید غلبہ ہوتا ہے۔ دن کے بیشتر اوقات میں لطیفۂ قلب، اور لطیفۂ روح کے مقام پر شدید درد کی لہریں اٹھتی ہیں۔ حضرت جی میں صدق دل سے حق کی راہ پر چلنے کی کوشش کررہی ہوں، لیکن آزمائشیں بڑھتی جارہی ہیں، مجھے ڈر لگتا ہے کہ میری کوئی غلطی یا خلوصِ نیت کا کھوٹ نہ ہو، برائے کرم مہربانی فرما دیں۔
جواب:
اپنے ساتھ بدگمانی تو اچھی بات ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ آدمی کثرت سے استغفار کرے، اور صلوٰۃِ توبہ پڑھ لیا کرے۔ البتہ جو نیند کا غلبہ ہے، وہ شیاطین کی طرف سے ہوسکتا ہے جو کہ لوگوں کو غلطیوں کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، تو اس کے لئے یہ کریں کہ آپ شروع کرنے سے پہلے آیت الکرسی گیارہ مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں، پھر اس کے بعد اپنا ذکر شروع کرلیا کریں۔
سوال نمبر 2:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ میں نے لطیفۂ قلب والا مراقبہ تیس دن کیا ہے، باقی معمولات بھی باقاعدگی سے جاری ہیں، البتہ مراقبہ میں چند بار ہی دل سے آواز آئی ہے۔ ذکر میں مسلسل دل سے اللہ اللہ محسوس نہیں ہوتا، مراقبہ ابھی جاری رکھا ہوا ہے، میری مزید رہنمائی فرمائیں۔
جواب:
آپ کا جو دس منٹ کا مراقبه ہے، اس کی جگہ پندرہ منٹ کرلیں، البتہ یہ مردوں کے لئے ذرا مشکل ہوتا ہے، اس پہ ٹائم لگتا ہے۔ آپ اس کو جاری رکھیں، اور جو قلب کی جگہ ہے، اس پر انگوٹھا رکھ لیا کریں، اور تصور کرلیں کہ وہاں سے یعنی انگوٹھے کے نیچے سے اللہ اللہ محسوس ہو رہا ہے۔
سوال نمبر 3:
ایک سالک کا سوال آیا تھا جو کہ حضرت نے مجلس میں نہیں سُنایا، بلکہ اُس کا صرف جواب حضرت نے دیا ہے۔
جواب:
اللہ جل شانہٗ بہت جلدی اس کو وقوع پذیر فرمائے، آسانی کے ساتھ، عافیت کے ساتھ۔
سوال نمبر 4:
السلام علیکم شیخ!
My full name is فلاں, brother of فلاں but people now call me Ali. My reason to contact you is to get close to Allah and seek his pleasure. I am sick and almost bedridden all the time. So, I am not able to do much physical عبادہ. I also want to clean my heart get rid of حب الدنیا and fill it with the love of Allah and رسول اللہ ﷺ. Hope Sheikh will accept my request۔
جواب:
ماشاء اللہ
You are right and you can do everything which has been told by Sharia and it is possible because Allah سبحانہ و تعالیٰ does not order anything which is impossible. So therefore, you can do اِنْ شَاءَ اللہُ. So if you want I shall tell to first recite three hundred times ‘‘سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ إِلٰہَ إِلَّا اللہُ اَکْبَرُ’’ and two hundred times ‘‘لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ’’ This should be done in one sitting daily at a prescribed time. It means you can fix for yourself that time and you should do it at that time continously for forty days اِنْ شَاءَ اللہُ. When it is completed you should inform me. Besides this, after each prayer you should recite thirty three times ‘‘سُبْحَانَ اللهِ’’ thirty three times ‘‘اَلْحَمْدُ لِلّٰہ’’ thirty four times ‘‘اَللہُ اَکْبَر’’ three times کلمہ طیبہ ‘‘لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اَللہِ۔’’ three times درود ابراہمی which is recited in our prayers, three times استغفار ’’اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کُلِّ ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ‘‘ and one time آیت الکرسی. The second zikar which is after prayers is forever while the first one, three hundred times ‘‘سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ إِلٰہَ إِلَّا اللہُ وَاللہُ أَکْبَرُ’’ and two hundred times ‘‘لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ’’ is to be done it for forty days continously without any break.
سوال نمبر 5:
السلام علیکم میرا نام فلاں ہے، آپ نے مندرجہ ذیل ذکر دیا جو پورا ہوگیا ہے۔ ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہْ‘‘ دو سو مرتبہ، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘ چار سو مرتبہ، ’’حَقْ‘‘ چھ سو مرتبہ، اور ’’اَللّٰہ‘‘ پندرہ سو مرتبہ، دس منٹ قلب کا مراقبہ ہے، لیکن دل سے ’’اَللّٰہْ اَللّٰہْ‘‘ ابھی محسوس نہیں ہورہا، اور ذکر کرنے میں دل بھی نہیں لگ رہا۔
جواب:
دل ذکر میں لگانا ہوتا ہے، لگتا نہیں ہے۔ کیونکہ یہ چیز نفس کے خلاف ہے، تو نفس کے خلاف جو بھی چیز ہو اس میں دل لگانا ہوتا ہے، لہٰذا آپ نے کوشش کرنی ہوگی۔ بہرحال ’’اَللّٰہ‘‘ دو ہزار مرتبہ کرلیں، اور باقی چیزیں وہی رکھیں ان شاء اللہ۔
سوال نمبر 6:
السلام علیکم حضرت جی امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ بیعت کے بعد چالیس دن تک جو ذکر آپ نے فرمایا تھا اس کی پابندی کررہا ہوں۔ تاہم اس کی کیفیات اور مزاج مثبت اور منفی دونوں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ مثبت یہ کہ بہت زیادہ رونا دھونا، اور ندامت محسوس ہو رہی ہے، تاہم اس کے ساتھ بعض اوقات غصہ اور انتقام کی کیفیت اور دل میں افسردگی اور تنہائی محسوس ہوتی ہے۔ آپ سے دعا اور رہنمائی کی درخواست ہے۔ بہت جلد آپ کی خدمت میں حاضر ہونے کا ارادہ ہے، اللہ پاک آپ کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھے، آپ کی زندگی، صحت اور علم میں مزید برکت اور نورانیت عطا فرمائے، آمین۔ آپ کا خادم فلاں ملاکنڈ بٹخیلہ۔
جواب:
ماشاء اللہ! ذکر نے اپنا کام شروع کرلیا ہے، اور اس میں جو آپ کو تبدیلیاں مثبت محسوس ہو رہی ہیں، دونوں کام کی چیزیں ہیں۔ پہلی تبدیلی وہ تو گناہوں پر ندامت ہے، لہٰذا گناہوں سے بچنا ہے، اور دوسری چیز جو آپ کو غصہ اور انتقام کی کیفیت دکھائی جارہی ہے، یہ اصل میں آپ کو نفس کی وہ condition بتائی جارہی ہے، جس پہ کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ان شاء اللہ آپ اس پہ کام کریں گے، بعد میں سلوک کے لحاظ سے، تو ان شاء اللہ پھر یہ کام ہوجائے گا۔
سوال نمبر 7:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا حال ہے؟ حضرت تیسرا کلمہ درود شریف استغفار سو دفعہ، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہْ‘‘ دو سو مرتبہ، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘ چار سو مرتبہ، ’’حَقْ‘‘ چھ سو مرتبہ، اور ’’اَللّٰہ‘‘ سات ہزار مرتبہ، اس کا مہینہ ہوا ہے، آگے کیا حکم ہے؟
جواب:
ابھی ان شاء اللہ ساڑھے سات ہزار کرلیں۔
سوال نمبر 8:
السلام علیکم شیخ محترم! میرا اس ماہ بھی مراقبہ معیت کے دوران پندرہ منٹ دل ہی دل میں دعا مانگنے کا عمل تھا۔ پانچ پانچ منٹ لطائف کا ذکر مکمل ہوچکا ہے۔ جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا، میں اس دوران کسی پریشانی میں مبتلا رہی ہوں، حالات اور واقعات کے مطابق اللہ تعالیٰ کوئی نہ کوئی آیت یا تحریر سامنے لے آتے ہیں، جس سے مجھے تسلی ملے۔ اس ماہ بھی سب کچھ ویسے چلتا رہا ہے، میری پریشانی ایسی ہے کہ depression میں چلی گئی ہوں، اور treatment چل رہی ہے، اس میں زیادہ مسئلہ دوسروں کی باتوں پر پریشان ہونا تھا، پہلے اس وقت میں یہ آیت دیکھ کر سمجھ گئی کہ اللہ مجھے اس آیت سے تسلی دے رہا ہے۔ بری سرگوشیاں بس شیطانی کام ہیں، جس سے ایمانداروں کو رنج پہنچے گا، اللہ تعالیٰ کی اجازت کے بغیر وہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، ایمان والوں کو چاہئے کہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں۔ اس دوران مجھے بار بار یہ آیت دیکھنے کو مل رہی ہے:
﴿وَاسْتَعِينُوْا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ﴾ (البقرة: 45)
ترجمہ1: "اور صبر اور نماز سے مدد حاصل کرو"۔
جواب:
ٹھیک ہے بالکل آپ یہی کریں، مراقبہ وہی رکھیں، اور صبر کرلیا کریں، اور نماز میں خشوع و خضوع حاصل کرنے کی کوشش کرلیں، اور جو مسنون نوافل ہیں ان کی پابندی کریں۔
سوال نمبر 9:
السلام علیکم! تسلیم بعد تعظیم عرض ہے کہ دنیا کے جھمیلوں میں گم سائلہ ایک بار پھر توبہ کرکے اصلاح نفس اور قلب کے راستہ پر چلنے کے لیے لوٹنے کے ارادہ سے حاضر ہوئی ہے۔ حضرت جی میرا حال بس اسی آیت کا مصداق ہے۔
﴿وَمَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِیْ فَاِنَّ لَهٗ مَعِیْشَةً ضَنْكًا﴾ (طہ: 124)
ترجمہ: "اور جو میری نصیحت سے منہ موڑے گا تو اس کو بڑی تنگ زندگی ملے گی"۔
میری معیشت وقت کے اعتبار سے شدید تنگ ہو چکی ہے۔ ایک مشین کی طرح پورے دن گھر کے کام کاج میں لگی رہتی ہوں، پھر بھی رات اس حال میں ہوتی ہے کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ پورے دن کیا کیا ہے۔ اب مجھے یہ سمجھ آئی کہ میری معیشت تنگ کر دی گئی ہے۔ کیونکہ میں نے اصل کام مراقبہ اور تلاوت قرآن پاک چھوڑا ہوا ہے، باقی معمولات جو سالکین app میں ہیں، وہ تو کرلیتی ہوں، لیکن یہ دونوں رہ جاتے ہیں، مجاہدہ بھی کوئی نہیں لیا ہوا، حضرت جی اب پکی توبہ کرتی ہوں۔ اب بالکل کوتاہی نہیں کروں گی ان شاء اللہ۔ حالات بہت شدید خراب ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے تعلق میں بہت زیادہ کمی آگئی تھی، جس کی وجہ سے گھر میں بھی معاملات کچھ خراب ہوئے، ناچاکی ہوئی، سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ اور شوہر اور بچوں کے ساتھ بھی زبان درازی کی عادت پڑ گئی ہے، لیکن اس پر بھی یہ سلسلہ کی عظمت نظر آئی ہے کہ توبہ کی توفیق ہوگئی، اور tazkia.org پر جو بیانات مل سکے، Joint family اور زبان کے گناہوں سے متعلق وہ download کرکے سنتی رہی، اس سے یہ فائدہ ہوا کہ ’’اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ‘‘ کا احساس پیدا ہوگیا، اب ارادہ کرلیا ہے کہ اسی کو اپنا منشور بناؤں گی، جو بھی حالات آئیں گے ان پر صبر کروں گی، اللہ پاک کی رضا کے لئے آپ ﷺ کی سنت مبارک سمجھ کر ان شاء اللہ۔ حضرت رجب کی بھی آمد ہے، مجھے سبق عنایت فرما دیجئے، مراقبہ کا بھی، اور مجاہدہ کا بھی، تاکہ وقت پر رمضان المبارک کی تیاری ہوسکے، اور مزید وقت ضائع نہ کروں۔ مجاہدہ غض بصر کیا ہے، کیا وہ ٹھیک ہے، اَلْحَمْدُ للہ۔ خاموشی کا مجاہدہ بھی کیا تھا، لیکن اب تو چوپٹ ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ مراقبہ کا آخری سبق یہ تھا کہ پہلے پندرہ منٹ لطیفۂ قلب پر اللہ اللہ سننے کا تصور، وہ تو اَلْحَمْدُ للہ پکا ہے۔ پھر پچیس منٹ مراقبۂ احدیت کا، تیسرا سبق کہ اللہ پاک کا فیض آپ ﷺ کے قلب اطہر پر آرہا ہے، آپ ﷺ کے قلب اطہر سے میرے شیخ کے قلب پر، اور میرے شیخ کے قلب سے لطیفۂ خفی پر۔ اب مراقبہ اور مجاہدہ کے حوالے سے رہنمائی چاہیے۔
جواب:
آپ تمام لطائف پر پانچ پانچ منٹ ذکر کرلیا کریں۔ پندرہ منٹ کے لئے مراقبۂ احدیت کرلیا کریں، اور باقی جو خاموشی والا مجاہدہ ہے، اس کو دوبارہ کرلیجئے گا۔
سوال نمبر 10:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت جی گھر والی کو اول ذکر چالیس دن کا بتایا ہوا تھا، جو انہوں نے پورا کیا۔ یہ فلاں گھرانے سے ہیں، مزید رہنمائی فرمائیں۔
جواب:
ان کو یہ بتا دیں کہ اب تیسرا کلمہ، درود شریف، استغفار، سو سو دفعہ، اور دس منٹ کے لئے دل کا ذکر بتا دیں، کہ محسوس کریں کہ اس کا دل اللہ اللہ کررہا ہے، یعنی دس منٹ کے لئے بیٹھی رہیں اور تصور کریں کہ اس کا دل اللہ اللہ کررہا ہے۔
سوال نمبر 11:
السلام علیکم شیخ
I completed this month, Allah is with me. I don't know how He is with me but He is really with me. This barkat comes from Allah to our Prophet ﷺ and to my Sheikh and to my whole body. In this month I have felt some changes inside my body but I don’t know what that change is. I don’t see much improvement compared to last month. Sheikh kindly guide me on what I should do next?
جواب:
ماشاء اللہ!
Whatever you are doing اَلْحَمْدُ للہ it will be good if you are thinking for good and it means فیض is coming. Barkat is something else. فیض is coming. So you should think as فیض is coming from Allah. فیض of this معیت is coming from اللہ سبحانہ وتعالیٰ and to رسول اللہ ﷺ and from رسول اللہ to Sheikh and from Sheikh to you. You should feel that Allah is with you.
سوال نمبر 12:
السلام علیکم!
Sheikh I completed doing that Allah is with me. I don’t know how He is with me but He is really with me. This برکہ coming from Allah to our Prophet ﷺ and to my Sheikh and to my whole body. I feel first I must change the instructions and some bad things from my heart so that it lights up goodness and barka. Sheikh, kindly guide me on what I should do next?
جواب:
You should do the same what I have told to the brother and ان شاء اللہ العزیز you will be getting the benefit.
سوال نمبر 13:
السلام علیکم!
Sheikh I completed مراقبہ شیونات ذاتیہ this barkat (Hazrat Ji adding. Not barkat but فیض because barka is one type of فیض and there are many فیوضات). So فیض is coming from Allah سبحانہ وتعالیٰ to our Prophet ﷺ and to my Sheikh and to my third point this month. I feel that I am more open-minded and tolerant than before but sometimes I can be emotional and could not really control my emotions. Sheikh, kindly guide me on what I should do next?
جواب:
Now you should do مراقبہ تنزیہ. What is that? It means that Allah سبحانہ وتعالیٰ is free from those things which are for مخلوقات. For example, Allah سبحانہ وتعالیٰ is all the time alive and Allah سبحانہ وتعالیٰ has no son, no daughter and no wife. Allah سبحانہ وتعالیٰ doesn’t eat. Allah سبحانہ وتعالیٰ doesn’t sleep. So these things makes سبحان. It means He is free from all these weaknesses. So, you should think about فیض of that coming from Allah سبحانہ وتعالیٰ to رسول اللہ ﷺ and from رسول اللہ ﷺ to Sheikh and from Sheikh to your fourth point.
سوال نمبر 14:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت اقدس مزاج بخیر و عافیت ہوں گے۔ بندہ کو جو ذکر دیا تھا، اس کا ایک مہینہ بلاناغہ پورا ہوا۔ اور وہ یہ تھے: ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہْ‘‘ دو سو مرتبہ، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ‘‘ چارسو مرتبہ، ’’حَقْ‘‘ چھ سو مرتبہ، اور ’’اَللّٰہ‘‘ پانچ سو مرتبہ، اور مراقبہ صفات ثبوتیہ پندرہ منٹ تک تھا جو ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہ‘‘ محسوس ہوتا ہے۔
جواب:
ماشاء اللہ مراقبہ صفات ثبوتیہ کے جو اثرات آپ کے اوپر ہیں وہ مجھے بتا دیجئے گا، اور ذکر وہی کرتے رہیں، جو پہلے دیا تھا۔ اس کے جو اثرات آپ کے اوپر ہیں وہ مجھے بتا دیں، تاکہ پھر ان شاء اللہ میں آپ کو بتاؤں گا۔
سوال نمبر 15:
السلام علیکم حضرت پردہ کی نیت کی ہے، آپ دعا فرما دیجئے۔ کیا بہن کی موجودگی میں بہنوئی سے پردہ ہوتا ہے؟
جواب:
اس نے یہ سوال اس لئے کیا ہے کہ شاید بہن کی موجودگی میں خطرہ نہیں ہوتا۔ اصولی طور پہ تو پردہ ہے، البتہ ستر میں جتنے احکامات ہیں وہ کرلیں، اور تنہائی میں نہ ملیں، اگرچہ نقاب اوڑھ کے بات چیت ہوسکتی ہے احتیاط کے ساتھ۔
سوال نمبر 16:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت جی میرا ذکر مکمل ہوگیا ہے، ’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہْ‘‘ دو سو مرتبہ، ’’اِلَّا اللّٰہْ‘‘ چار سو مرتبہ، ’’اَللّٰہْ اَللّٰہْ‘‘ چھ سو مرتبه، اور ’’اَللّٰہْ‘‘ پانچ سو مرتبه، کیفیات وغیرہ تو کچھ بھی نہیں ہیں، اس کے علاوہ نفسانی خیالات اور خواہشات کی بھرمار ہے، حتیٰ کہ نماز میں بھی ان کا غلبہ ہے، دل پریشان رہتا ہے۔ برائے مہربانی اس بارے میں رہنمائی فرمائیں، اللہ پاک آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین۔
جواب:
یہ جو آپ نے کہا کہ کیفیات وغیرہ کچھ بھی نہیں ہیں، یہ تو آپ نہیں کہہ سکتے، کیونکہ یہ بھی کیفیت ہے جو آپ نے ابھی بتائی ہے، اس کو بھی کیفیت کہتے ہیں، البتہ جو چیز آپ کے اختیار میں نہیں ہے، اس پہ گرفت نہیں ہے، اور جو چیز آپ کے اختیار میں ہے اس کے بارے میں آپ کو محتاط رہنا پڑے گا۔ وہ یہ ہے کہ خیالات و خواہشات جو بھی آجائیں ان پہ کوئی گرفت نہیں ہے۔ لیکن ان کے تقاضوں پہ اگر وہ شریعت کے خلاف ہوں، عمل کرنا گناہ ہے۔ اس سے اپنے آپ کو بچائیں، باقی ویسے خیالات کا آنا کوئی برا نہیں ہے، غلط خیالات کا لانا برا ہے۔ تو آپ ذکر کرتے رہیے۔
سوال نمبر 17:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! تمام لطائف پر دس منٹ ذکر، اور مراقبهٔ احدیت پندرہ منٹ، محسوس نہیں ہوتا۔
جواب:
تمام لطائف پر دس منٹ جاری رکھیں، اور مراقبۂ احدیت میں تو فیض ہی محسوس کرنا ہوتا ہے، تو آپ اس کو ایک مہینہ پھر کرلیجئے گا۔
سوال نمبر 18:
تمام لطائف پر دس دس منٹ، اور مراقبہ تجلیات افعالیہ پندرہ منٹ، اس بات کا یقین بڑھ گیا ہے کہ سب کچھ اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے۔
جواب:
یہاں مراقبہ تجلیات افعالیہ سے مراد یہ ہے کہ سارے کام اللہ کرتے ہیں، تو اللہ پاک کس طرح کرتے ہیں وہ بھی بتا دیتا ہوں۔ یعنی انسان کاسب ہے اور اللہ پاک ان افعال کا خالق ہے، یعنی جو کام انسان کرنا چاہتا ہے ان کا خالق اللہ تعالیٰ ہوتا ہے، کاسب انسان ہوتا ہے۔ اس وجہ سے آپ کو یہ مراقبہ کرنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ سب کچھ کرتے ہیں، یہ پندرہ منٹ کے لئے کریں۔
سوال نمبر 19:
لطیفۂ قلب دس منٹ، لطیفۂ روح دس منٹ، لطیفۂ سر دس منٹ، لطیفهٔ خفی پندرہ منٹ، لطیفهٔ خفی پر ذکر محسوس نہیں ہوتا، باقی لطائف پر محسوس ہوتا ہے۔
جواب:
آپ اس کو جاری رکھیں، تاکہ یہ بھی محسوس ہونا شروع ہوجائے۔
سوال نمبر 20:
تمام لطائف پر دس منٹ ذکر، اور مراقبه صفات ثبوتیه پندرہ منٹ، یہ کرنے سے دل کو کافی اطمینان حاصل ہوا ہے، اور صفات پر پختہ یقین ہوگیا ہے۔ مراقبہ کرتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے گویا کہ اللہ تعالیٰ کو دیکھ رہی ہوں۔ اس لئے دوران مراقبہ بہت مزہ اور سکون محسوس ہوتا ہے۔
جواب:
ماشاء اللہ یہ بہت اچھا حال ہے۔ اللہ تعالیٰ اس پر استقامت نصیب فرمائے، اور اس کو مقام بنا دے۔ ابھی مراقبه صفات ثبوتیه کے بعد آپ شیونات ذاتیہ کا مراقبہ کریں۔ یعنی اللہ تعالی کی جو شان ہے، جس سے صفات پیدا ہوتی ہیں، ان کا جو فیض ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ ﷺ کی طرف آرہا ہے، اور آپ ﷺ کی طرف سے شیخ پر آرہا ہے، اور شیخ سے آپ کے لطیفہ سر پہ آرہا ہے۔
سوال نمبر 21:
تمام لطائف پر دس منٹ ذکر، اور مراقبه صفات ثبوتیہ پندرہ منٹ، دوران مراقبہ اللہ تعالیٰ کی عظمت کا احساس پیدا ہوتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی صفات پر پخته یقین ہوگیا ہے۔
جواب:
اس کے بعد ان کو مراقبه شیونات ذاتیه کا دے دیں۔
سوال نمبر 22:
لطیفۂ قلب دس منٹ، لطیفۂ روح پندرہ منٹ، دونوں پر ذکر محسوس ہوتا ہے۔
جواب:
اب ان کو لطیفۂ سر دے دیجئے پندرہ منٹ کے لئے، اور باقی جو دو لطائف قلب اور روح ہیں، وہ دس دس منٹ کے لئے دے دیں۔
سوال نمبر 23:
تمام لطائف پر دس منٹ ذکر مراقبه احدیت پندرہ منٹ، تمام لطائف پر دس منٹ کا ذکر جاری ہے، اور وقت کے زیاں سے خود کو بچاتی ہوں، اور فارغ اوقات میں ذکر اللہ میں مشغول ہوتی ہوں۔
جواب:
ابھی مراقبہ احدیت کی جگہ ان کو مراقبہ تجلیات افعالیہ دے دیں۔
سوال نمبر 24:
تمام لطائف پر دس منٹ ذکر، اور مراقبه احدیت پندرہ منٹ، اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا استحضار ہونے لگا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی محبت کی زیادتی محسوس ہوتی ہے۔
جواب:
اب ان کو تمام لطائف پر دس دس منٹ کا ذکر جاری رکھوائیں اور ساتھ مراقبہ تجلیات افعالی بتا دیں۔
سوال نمبر 25:
تمام لطائف پر دس منٹ ذکر، اور مراقبه احدیت پندرہ منٹ، اب ذکر اللہ کی طرف توجہ بڑھ گئی ہے۔
جواب:
اب ان کو مراقبہ تجلیات افعالیہ کا بتا دیں، اور باقی تمام لطائف پر ذکر وہی ہے۔
سوال نمبر 26:
تمام لطائف پر دس منٹ، ذکر اور مراقبه احدیت پندرہ منٹ، ذکر اور اعمال صالحہ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
جواب:
ان کے بھی ایسا ہی کریں۔
سوال نمبر 27:
لطیفۂ قلب دس منٹ، لطیفۂ روح پندرہ منٹ، پہلے قلب پر محسوس ہوتا تھا، اب دونوں پر محسوس نہیں ہوتا۔
جواب:
ابھی لطیفۂ قلب پر پندرہ منٹ کرلیں۔ اور لطیفۂ روح پر پندرہ منٹ کرلیں۔
سوال نمبر 28:
لطیفۂ قلب دس منٹ، لطیفۂ روح دس منٹ، لطیفۂ سر دس منٹ، لطیفهٔ خفی پندرہ منٹ، تمام لطائف پر ذکر محسوس ہوتا ہے۔
جواب:
چاروں پر دس منٹ، اور لطیفۂ اخفیٰ پر پندرہ منٹ کرلیں۔
سوال نمبر 29:
لطیفۂ قلب دس منٹ، لطیفۂ روح دس منٹ، لطیفۂ سر دس منٹ، لطیفهٔ خفی دس منٹ، لطیفۂ اخفیٰ پندرہ منٹ، سب پر ذکر محسوس ہوتا ہے۔ لیکن درمیان میں توجہ ہٹ جاتی ہے۔
جواب:
تمام لطائف پر دس منٹ ذکر اور مراقبهٔ احدیت۔
سوال نمبر 30:
تمام لطائف پر دس منٹ، ذکر اور مراقبه صفات ثبوتیہ، اس مراقبہ کی وجہ سے نیک مجالس میں بیٹھنے کی رغبت بڑھ گئی ہے۔
جواب:
اس کو مراقبه صفات ثبوتیہ کی جگہ مراقبہ شئونات ذاتیه کا دے دیں۔
سوال نمبر 31:
تمام لطائف پر دس منٹ، ذکر اور مراقبهٔ احدیت پندرہ منٹ، گانے بجانوں سے دل بھر گیا ہے۔
جواب:
ان کو مراقبهٔ احدیت کی جگہ، تجلیاتِ افعالیہ کا مراقبہ دے دیں۔
سوال نمبر 32:
تمام لطائف پر دس منٹ ذکر اور مراقبۂ احدیت پندرہ منٹ، اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ بڑھ گئی ہے، اور نیک اعمال میں زیادتی نصیب ہوئی ہے۔
جواب:
تمام لطائف پر دس منٹ اور مراقبۂ احدیت کی جگہ مراقبه تجلیاتِ افعالیہ دے دیں۔
سوال نمبر 33:
ابتدائی وظیفہ بلاناغہ پورا کرلیا ہے۔
جواب:
ماشاء اللہ! ان کو پہلے والا دس منٹ، یعنی مراقبه اور تسبیحات۔
سوال نمبر 34:
لطیفۂ قلب دس منٹ محسوس نہیں ہوتا۔
جواب:
اس کو اب پندرہ منٹ قلب کا کروا دیں۔
سوال نمبر 35:
لطیفۂ قلب دس منٹ، محسوس ہوتا ہے اَلْحَمْدُ للہ۔
جواب:
اب لطیفۂ قلب دس منٹ کا رکھیں، اور لطیفۂ روح پندرہ منٹ کا۔
سوال نمبر 36:
تمام لطائف پر دس منٹ، ذکر اور مراقبهٔ احدیت پندرہ منٹ، محسوس نہیں ہوتا۔
جواب:
تو تمام لطائف پر دس منٹ کا ذکر ان کو دے دیں۔ مراقبۂ احدیت محسوس نہیں ہوتا، تو مراقبهٔ احدیت محسوس کرنے کا مطلب یہ ہے کہ فیض کو محسوس کریں، مراقبۂ احدیت کو کوئی محسوس نہیں کرتا۔
سوال نمبر 37:
لطیفہ قلب دس منٹ، اور لطیفہ روح پندرہ منٹ، محسوس ہوتا ہے۔ جواب:
ماشاء اللہ! اب لطیفۂ سر ان کو دے دیں، اور باقی دس دس منٹ کرلیں۔
سوال نمبر 38:
تمام لطائف پر پانچ منٹ۔ ذکر اور مراقبہ شیونات ذاتیہ پندرہ منٹ، دل میں سختی محسوس ہونے لگی ہے، اور لوگوں سے لڑائی زیادہ ہوگئی ہے۔
جواب:
ابھی آپ اس طرح کرلیں کہ اس کے ساتھ ''لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ'' 313 مرتبہ بھی شامل کرلیں۔ باقی یہی کریں۔
اللہ جل شانہٗ سب کو اپنے اپنے معمول صحیح طریقے سے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
۔ (آسان ترجمہ قرآن از مفتی تقی عثمانی صاحب)
نوٹ! تمام آیات کا ترجمہ آسان ترجمہ قرآن از مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم سے لیا گیا ہے۔