سالکین کی تربیت، اصلاح، معمولات اور احوال سے متعلق سوالات کے جوابات

مجلس نمبر 512

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی


خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی، پاکستان



اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

آج پیر کا دن ہے پیر کے دن ہمارے ہاں تصوف سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے جاتے ہیں اور چونکہ گزشتہ پیر کو شعبان کی پندرھویں شب آ رہی تھی لہٰذا عصر کے بعد یعنی چودہ شعبان کو ہم نے سوالوں کے جوابات دینا چاہے لیکن چونکہ وقت بہت کم تھا اس لئے کچھ سوال رہ گئے تھے لہٰذا ان کے جوابات بھی ان شاء اللہ آج دیئے جائیں گے باقی جو نئے سوالات ہوں گے ان کو بھی آج ان شاء اللہ دیکھیں گے۔

سوال نمبر 01:

السلام علیکم حضرت جی میں فلاں ہوں۔ الحمد للہ آپ نے پچھلے ہفتے جو وظیفہ دیا تھا وہ باقاعدگی سے روز کر رہی ہوں "یَا سَلَامُ، یَا شَافِی" 101 مرتبہ۔ منزل جدید میں دو دن ناغہ ہو گیا۔ نظر کے دم والی مرچوں سے نظر بھی اتاری اور آئندہ بھی ان شاء اللہ اسی طرح اللہ پاک دین پر اسقامت سے چلنا نصیب فرمائے اور ڈاکٹر بننا بھی دین کے لئے قبول فرمائے۔

جواب:

اللہ جل شانہ آپ کو ایک اچھا ڈاکٹر بنائے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اللہ کے بننے کی کوشش میں انسان کو کچھ محنت کرنی ہوتی ہے اور وہ محنت بالکل مختلف ہے یعنی اپنے نفس کا علاج اس میں بہت ضروری ہوتا ہے اور نفس کا علاج اگر انسان نہ کرے تو پھر انسان وہ نہیں کر سکتا جو کرنا چاہتا ہے یعنی خواہش تو بہت سارے لوگوں کی ہوتی ہے کہ انسان اللہ پاک کو راضی کر لے، کس مسلمان کی خواہش نہیں ہو گی؟ چونکہ یہ کام صرف باتوں سے نہیں ہوتا بلکہ عملی چیز ہے لہٰذا اس کے لئے عملی محنت کرنی ہوتی ہے اور اپنے سلوک کو طے کرنے کے لئے کوشش کرنی ہوتی ہے تو آپ یہ کام ڈاکٹر بننے کے ساتھ ساتھ بھی کر سکتی ہیں، جیسا کہ ہم engineer بننا چاہتے تھے اور مولانا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ اصلاحی تعلق بھی تھا، اس کے ساتھ ساتھ یہ سب کچھ ہو رہا تھا۔چنانچہ آپ بھی ساتھ ساتھ کر سکتی ہیں۔ اللہ پاک آپ کو اور ہم سب کو دین پر صحیح طریقے سے چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

سوال نمبر 02:

England سے فلاں، السلام علیکم، حضرت جی اللہ تعالیٰ آپ پر اور آپ کے اہل و عیال پر اپنی برکتیں نازل فرمائے۔ حضرت جی ویسے تو میں نے چار ہفتے بعد آپ کو report بھیجنی تھی لیکن ایک مسئلہ ہو رہا ہے اس لئے message کر رہا ہوں۔ مسئلہ یہ ہو رہا ہے کہ جب مراقبہ شروع کرتا ہوں تو ایسے لگتا ہے کہ جیسے ہزاروں مکھیوں نے میرے دماغ پر حملہ کر دیا ہو، ذکر محسوس ہوتا ہے لیکن ایسا لگتا ہے جیسے تیزی سے سر ہر طرف گھوم رہا ہو، جیسے کوئی چیز out of control ہو جائے please رہنمائی فرمائیں۔ آج رات ماشاء اللہ اچھی گزری ہے چالیس منٹ دعا ہوئی اور صبح بہت رونا آیا، مناجاتِ مقبول کی ساتوں منزلیں پڑھی ہیں، منزل بھی پڑھی ہے الحمد للہ باقی سب معمولات بھی ہو گئے ہیں اللہ تعالیٰ قبول فرمائے صرف مراقبہ میں مسئلہ ہے please رہنمائی فرمائیں۔

جواب:

اصل میں اس قسم کی چیزیں بعض دفعہ side effects ہوتی ہیں، جیسے doctor کوئی دوائی دیتا ہے تو بعض دفعہ مریض کہتا ہے کہ میرا سر چکرا رہا ہے یا میرے ہونٹ خشک ہو رہے ہیں تو اس کو بتایا جاتا ہے یہ side effect ہے ختم ہو جائے گا لہٰذا آپ اس کے بارے میں زیادہ نہ سوچیں بس یہ ہے کہ جس وقت آپ مراقبہ شروع کریں تو اس سے پہلے آیت الکرسی پڑھ کے "یَا سَلَامُ، یَا یَسِیْرُ" تین دفعہ پڑھ کے اپنے اوپر دم کر لیا کریں اور اس کے بعد مراقبہ کر لیا کریں ان شاء اللہ العزیز آپ کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

سوال نمبر 03:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت جی امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ الحمد للہ میرا علاجی ذکر پورا ہو گیا ہے جو کہ بالترتیب 200، 400، 600 اور 3000 مرتبہ ہے، مزید رہنمائی فرمائیں۔

جواب:

ماشاء اللہ ابھی آپ 200، 400، 600 اور 3000 کے بعد پانچ منٹ کے لئے یہ تصور کریں کہ میرا دل بھی اللہ اللہ کر رہا ہے، جس طرح آپ 3000 مرتبہ اللہ اللہ کر رہے ہیں بس وہی آپ کے دل میں بھی جاری ہے، ایک مہینہ آپ اس طرح کر لیں۔

سوال نمبر 04:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ حضرت جی جیسے ہی نماز یا ذکر شروع کرتا ہوں تو شیطان دنیاوی بحث و مباحثے میں الجھا دیتا ہے اور توجہ نماز سے ہٹ جاتی ہے، کافی کوشش کرتا ہوں دھیان نماز میں لگا رہے لیکن نا کام ہی رہتا ہوں، بار بار کی کوشش کے باوجود نماز اور ذکر کا زیادہ وقت بے دھیانی میں گزر جاتا ہے۔ مزید یہ کہ نفس میں بے انتہا کجی و ٹیڑھ ہے دنیاوی اغراض و خواہشات کی بھرمار کے باعث توجہ دنیا اکٹھی کرنے کی طرف ہی رہتی ہے اور اسی میں وقت گزر جاتا ہے، براہِ مہربانی اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب:

سب سے پہلے تو آپ اس بات کا شکر کریں کہ اللہ پاک نے آپ کو کم از کم یہ بات سمجھا دی ہے کہ اس میں آپ کا نقصان ہے۔ آپ اس چیز کو نہیں چاہتے تو اس پر شکر کریں تو شکر سے نعمت بڑھ جاتی ہے ورنہ انسان confuse ہو کر سب کچھ چھوڑ دیتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ آپ ان خیالات کے ساتھ نہ الجھیں، یعنی بحث و مباحثے میں نہ پڑیں بلکہ آپ اپنی نماز کی طرف دھیان رکھیں اور شیطان دل میں جو باتیں ڈال رہا ہے ان کی پرواہ نہ کریں، جیسے کوئی بہت زیادہ بولنے والا ہو اور چپ نہ ہوتا ہو تو آدمی کہتا ہے چلو بولتے رہو یعنی وہ اس کی پرواہ نہیں کرتا تو بس آپ بھی ان کی پرواہ نہ کریں۔ یہ جو ٹیڑھ ہے یہ تو خیر آہستہ آہستہ دور ہو گی لیکن کم از کم دعا آپ کر سکتے ہیں ﴿رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَ هَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ﴾ (آل عمران: 8) ہر نماز کے بعد تین دفعہ یہ دعا کر لیا کریں اور ارادہ پکا رکھیں کہ ان شاء اللہ میں اپنے نفس کا علاج مکمل کر کے رہوں گا۔

سوال نمبر 05:

السلام علیکم حضرت جی جزاک اللہ

I have already started it but didn’t know how to say حق and ۔اللہ

جزاک اللہ once again for demonstrating it. May اللہ سبحانہ تعالیٰ bestow his endless blessings upon you و السلام!

جواب:

ماشاء اللہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید توفیقات سے نوازے اور جس طرح ذکر بتایا ہے اس طریقے سے ذکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

سوال نمبر 06:

السلام علیکم محترم حضرت جی میری بھائی سے بات ہوئی ہے ان کا رابطہ نہیں ہو سکا ہے network problem ہو گئی ہے ان شاء اللہ وہ آپ سے رابطہ کریں گے۔

جواب:

ٹھیک ہے ان شاء اللہ العزیز۔

سوال نمبر 07:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے۔ میں آپ کا بے حد شکر گزار ہوں کہ آپ نے شفقت فرمائی، مجھے وسوسوں اور بد گمانی سے چھٹکارا مل رہا ہے دنیاوی ڈر اور خوف کم ہو رہا ہے الحمد اللہ آپ کی دعاؤں سے چوتھا ذکر مکمل ہو گیا ہے جو "لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ" 200 مرتبہ، "لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو" 300 مرتبہ، "حَق" 300 مرتبہ اور "اللہ" 100 مرتبہ ہے۔

جواب:

اب آپ ایک مہینے کے لئے 200 مرتبہ "لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ"، 400 مرتبہ "لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو"، 400 مرتبہ "حَق" اور 100 مرتبہ "اللہ" اس طرح کرلیں۔

سوال نمبر 08:

حضرت play store میں معمولاتِ سالکین app کے علاوہ اور apps بھی موجود ہیں الحمد للہ آنجناب کے معمولاتِ سالکین کے تقریباً سارے معمولات بندے کے معمولات میں شامل ہیں اللہ تعالیٰ قبول فرمائے استقامت عطا فرمائے۔

جواب:

ٹھیک ہے معمولاتِ سالکین کے جو معمولات ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو ان پر استقامت نصیب فرمائے اور زیادہ سے زیادہ ان کا فائدہ نصیب فرمائے۔

سوال نمبر 09:

السلام علیکم حضرت جی اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ سلامت رہیں۔ میرے ذکر کی ترتیب کچھ یوں ہے 200 مرتبہ "لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ"، 400 مرتبہ "اِلَّا اللہ"، 600 مرتبہ "اَللہُ اَللہ"، 500 مرتبہ زبان سے خفی طور پر "اَللہ اَللہ"، پانچ منٹ پانچوں لطائف پر "اَللہ اَللہ" محسوس کرنا اور پندرہ منٹ لطیفۂ روح پر صفاتِ ثبوتیہ کا مراقبہ ہے۔ احوال: حضرت جی آپ کے حکم کے مطابق میں نے اپنے ذکر کا وقت تبدیل کر کے تہجد کا وقت مختص کیا اور ذکر شروع کیا الحمد للہ ذکر اب بہت اچھا ہو رہا تھا لیکن پھر والدہ کے دل کا مسئلہ ہو گیا ان کو ہسپتال میں داخل کروانا پڑا جو ابھی بھی emergency میں ہیں، ان کے لئے دعاؤں کی درخواست بھی ہے اس کی وجہ سے ذکر کی ترتیب پھر خراب ہو گئی۔ حضرت جی ایک دن ذکر ہسپتال کے waiting area میں کرنا پڑا اور دو دن ہسپتال کی parking میں۔ اور جب گھر آتا ہوں تو کوشش کرتا ہوں کہ خود سے نہ چھوٹے لیکن دیر ہونے کی وجہ سے ذکر کرتے وقت آنکھ لگ جاتی ہے اور صبح تہجد کے وقت بھی نہیں اٹھا جا رہا جس کی وجہ سے بہت شرمندگی ہوتی ہے، حضرت اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب:

اللہ جل شانہ آپ کو سلامتی بھی نصیب فرمائے اور آپ کی والدہ کو صحت عطا فرمائے اور ذکر پر استقامت نصیب فرمائے۔ جتنا ہو سکتا ہے اتنا کریں، اور آگے کے لئے اللہ پاک سے مانگا کریں اللہ پاک سہولت اور عافیت عطا فرمائے۔

سوال نمبر 10:

السلام علیکم میں فلاں کی دوست ہوں، میں نے چالیس دن کی تسبیح والا ذکر کر لیا ہے اب آگے کیا پڑھنا ہے؟ ہدایت فرما دیں شکریہ و السلام۔

جواب:

آپ نے ماشاء اللہ جو یہ ذکر کیا اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور آپ کے لئے ساری برکتوں کے دروازے کھول دے، اب آپ نے تیسرا کلمہ پورا 100 دفعہ، درود شریف "وَ صَلَّى اللهُ عَلَى النَّبِيِّ مُحَمَّد" یا "وَ صَلَّى اللهُ عَلَى النَّبِيِّ الأُمِّيِّ" 100 دفعہ، اور استغفار: "اَستَغفِرُ اللہَ رَبِّی مِن کُلِّ ذَنْبٍ وَّ اَتُوبُ اِلَیهِ" 100 دفعہ، اس کے علاوہ دس منٹ کے لئے اپنی آنکھیں بند کر کے قبلہ رُخ بیٹھ کے آپ نے یہ تصور کرنا ہے کہ ہر چیز چونکہ اللہ اللہ کر رہی ہے تو اسی طرح میرا دل بھی ایک چیز ہے یہ بھی اللہ اللہ کر رہا ہے، آپ نے بس اس کو سننے کی نیت کرنی ہے کہ مجھے یہ سنائی دے تو میں سن لوں یہ مجھ سے miss نہ ہو جائے یہ ایک مہینہ کر کے پھر مجھے بتانا ہے۔

سوال نمبر 11:

السلام علیکم حضرت جی آپ سے رہنمائی مطلوب ہے کہ میری بیٹی پانچ سال کی ہے، ہم نے بہت محنت کی اس کی تربیت پر، تین سال کی عمر سے ہر کام کی دعا پڑھ کر شروع کرتی تھی الحمد للہ زیادہ وقت اللہ اور کلمہ پڑھتی تھی۔ مگر اب کچھ ماہ سے بالکل متضاد ہو گئی ہے ہر وقت چڑچڑا پن، ہر کسی پر غصہ ماں باپ سے بھی یہی رویہ ہے میں بہت پریشان ہوں ایسا لگتا ہے جیسے ساری تربیت بے کار ہو گئی ہے۔ آپ کی رائے مطلوب ہے کہ کیا مجھے اس پر سختی کرنی چاہیے؟ کیونکہ آرام سے تو بہت سمجھایا ہے اور اگر بچوں کی تربیت پہ کوئی معقول کتاب ہے تو رہنمائی فرما دیں۔

جواب:

یہ person to person vary کرتا ہے البتہ ہماری کوشش ہو گی کہ تقریباً یکم جون سے ان شاء اللہ ہم بچوں کے لئے کچھ تربیت کا online program شروع کر رہے ہیں، تو آپ کو بھی پھر اطلاع دی جائے گی تاکہ آپ اپنی بچی کو اس میں شامل کر لیں، لیکن بہرحال بچوں کے ساتھ بچوں والا ذہن بنانا پڑتا ہے کہ جتنی بات وہ سمجھ سکتے ہیں اتنی ہی بات سمجھانی ہوتی ہے، بڑوں کے انداز میں ان کو نہیں سمجھایا جا سکتا کیونکہ ان کا level وہ نہیں ہوتا۔ بہرحال ان کو ایسی چیزیں بالکل نہ دیں جن سے ان کو بعد میں نقصان ہو، البتہ مناسب طریقے سے اس کو جتنا سمجھایا جا سکتا ہے اتنا سمجھائیں اور اللہ پاک سے دعا بھی جاری رکھیں میں بھی دعا کرتا ہوں۔

سوال نمبر 12:

السلام علیکم حضرت جی میرے بیس منٹ کے مراقبہ کا مہینہ پورا ہو گیا، دل میں اللہ اللہ محسوس ہوتا ہے اب آگے میرے لئے کیا حکم ہے۔

جواب:

ماشاء اللہ اب آپ اس طرح کر لیں کہ دل کے لئے تو آپ دس منٹ یہی مراقبہ رکھیں یعنی اللہ اللہ محسوس کرنا اور پھر جتنا left side پر دل ہے اتنا ہی center سے right side پر جو جگہ ہے وہ لطیفۂ روح ہے، اس پر آپ نے پندرہ منٹ کے لئے اللہ اللہ محسوس کرنا ہے ایک مہینے کے لئے۔

سوال نمبر 13:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت جی میں فلاں بات کر رہا ہوں ان شاء اللہ آپ خیریت سے ہوں گے، حضرت جی تقویٰ کیا ہے اور اس کو کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب:

اس کے لئے اس دفعہ کا جمعے والا بیان سن لیں، اس میں میں نے یہ بات کی ہے۔

سوال نمبر 14:

السلام علیکم حضرت جی میں پشاور سے فلاں ہوں حضرت جی میں تقریباً 4 ماہ سے لطیفۂ روح پر صفاتِ ثبوتیہ کا مراقبہ کر رہی ہوں پندرہ منٹ کا اور اس سے پہلے پانچ، پانچ منٹ پانچوں لطائف پر بھی مراقبہ کر رہی ہوں، اس سے پہلے 100 مرتبہ زبانی ذکر بھی کرتی ہوں۔ حضرت جی پچھلے message میں آپ نے اس مراقبہ کی تفصیل پوچھی تھی لیکن مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ تفصیل میں مجھے کیا بتانا ہے اس لئے میں نے جو بتانا تھا وہ بات مجھ سے رہ گئی تھی جو میں عرض کر رہی ہوں وہ یہ ہے کہ اب مجھے اپنی غلطی اور گناہوں کا احساس بہت زیادہ ہونے لگا ہے جیسے ہی کوئی غلطی مجھ سے سرزد ہوتی ہے تو اس کا احساس ہو جاتا ہے اور اسی وقت توبہ کی توفیق مل جاتی ہے۔ سخت شرمندگی محسوس ہوتی ہے اور ہر وقت اپنے آپ کو گناہ گار محسوس کرتی ہوں اور ہر پل ندامت کا احساس رہتا ہے جس کی وجہ سے میں بہت tension میں رہتی ہوں۔ دوسری بات آپ کو یہ بتانی تھی کہ مجھے بعض اوقات ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے میری روح جھوم رہی ہے اور اللہ تعالیٰ کی محبت دل میں بہت زیادہ محسوس ہونے لگتی ہے اور اس کی محبت کی مٹھاس مجھے محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ سے جھوم جانے کو دل چاہتا ہے ایک عجیب سی کیفیت محسوس ہوتی ہے جو بیان نہیں کر سکتی حضرت جی میں نے پہلے بھی کئی دفعہ آپ کو message کئے لیکن ہر دفعہ مجھ سے کوئی نہ کوئی بات رہ جاتی تھی جس کی وجہ سے مجھے آرام نہیں ملتا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس بار مجھے میرا یہ سبق بھی مل جائے اور مجھے میرا جواب بھی مل جائے اور مجھ سے کوئی بات نہ رہ گئی ہو یا کوئی غلطی نہ رہ گئی ہو اور نہ ہو گئی ہو آپ کے جواب کا شدت سے انتظار رہے گا۔

جواب:

ٹھیک ہے آپ نے الحمد للہ اس کا صحیح اثر لیا ہے۔ اب آپ باقی تو یہی کریں لیکن اسی مراقبۂ صفاتِ ثبوتیہ کی جگہ آپ نے اب شیوناتِ ذاتیہ والا مراقبہ کرنا ہے لطیفۂ سر پر، تو یہ لطیفۂ سر اسی طرح کرنا ہے کہ شیوناتِ ذاتیہ کا فیض اللہ تعالی کی طرف سے آپ ﷺ کے قلب پر آ رہا ہے اور آپ ﷺ کے قلب مبارک سے شیخ کے قلب پر آ رہا ہے اور وہاں سے آپ کے لطیفۂ سر پہ آ رہا ہے، یہ آپ 15 منٹ ہی کریں، گویا صفات سے اب آپ ذات کی طرف متوجہ ہو رہی ہیں۔

سوال نمبر 15:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت جی گزارش ہے کہ آپ نے مراقبۂ معیت کرنے کا ارشاد فرمایا، میں اپنی کم فہمی کی وجہ سے اس کا طریقہ سمجھ نہیں پایا براہِ کرم مجھے تعلیم فرما دیجئے۔

جواب:

مراقبۂ معیت میں ہم نے یہ سوچنا ہوتا ہے کہ اللہ میرے ساتھ ہے لیکن ساتھ ہونے کو ہم ایسا نہیں سمجھیں گے جیسا کہ انسان کا ساتھ ہونا ہوتا ہے یا کسی اور چیز کا ساتھ ہونا ہوتا ہے۔ حضرت مجدد صاحب فرماتے ہیں کہ یہ متشابہات میں سے ہے مطلب یہ ہے کہ اس کی سمجھ نہیں آ سکتی البتہ جیسے اللہ پاک نے فرمایا: ﴿إِنَّ اللهَ مَعَ الصَّابِرِينَ﴾ (البقرة: 53) جس طرح صابرين کے ساتھ ہے اس طرح اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے تو جیسے قرآن اور سنت میں بتایا گیا ہو بس اتنا ہی سمجھنا ہے۔ تو آپ نے یہ مراقبہ کرنا ہے کہ اللہ میرے ساتھ ہے لیکن جیسا کہ اس کی شان ہے اس طریقے سے میرے ساتھ ہے اور ساتھ ہونے کے اثرات اپنے اوپر طاری کرنے ہیں۔

سوال نمبر 16:

السلام علیکم،

I need your daily schedule for attendance. I am a common person not بیعت as yet. Ok.

جواب:

میں ان شاء اللہ آپ کو link forward کر دوں گا۔

سوال نمبر 17:

السلام علیکم آپ نے جو ذکر بتایا تھا "لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ" 200 مرتبہ، "لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو" 400 مرتبہ، "حَق" 600 مرتبہ، "اللہ" 300 مرتبہ، اسے ایک مہینہ ہو گیا ہے آگے مزید guide کر دیں۔

جواب:

اب "اللہ اللہ" 500 مرتبہ کریں ایک مہینہ اور باقی سارا آپ نے وہی کرنا ہے جو پہلے سے کر رہے ہیں۔

سوال نمبر 18:

السلام علیکم حضرت شاہ صاحب اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بہت بلند فرمائے آمین۔ ذکر الحمد للہ 200، 400، 600 اور 1000 مرتبہ بلا ناغہ جاری ہے ایک ماہ پورا ہو گیا مزید رہنمائی کی درخواست ہے۔ خالہ کی بیٹی کی شادی تھی جس میں رواج کے مطابق رسومات اور گانا اور مہندی کا اہتمام تھا جس کی وجہ سے شادی میں شرکت نہ ہی خود کی اور نہ بیگم بچوں کو اجازت دی۔ گھر والوں کا بھی بہت pressure تھا بلکہ بڑا بھائی جس نے باپ بن کے پالا ہے اس نے بھی قطع تعلق کر لیا، دل میں پریشانی نہیں ہے اور اخلاص کی بھی کمی محسوس ہوتی ہے کہ پتا نہیں کس کے لئے کر رہا ہوں۔ ایک دوست کو خواب آیا جس کا اصلاحی تعلق حضرت مولانا فلاں کے صاحبزادگان کے ساتھ ہے کہ کچھ stop پر کھلی جگہ پر آپ لوگوں کی حاضری لگا رہے ہوتے ہیں تو میرا نام بھی پکارتے ہیں اور میں مجلس میں موجود ہوتا ہوں تو آپ register پر حاضری لگا دیتے ہیں۔

جواب:

اس میں جو حاضری لگانے والے ہیں کون ہیں میں ہوں یا کوئی اور ہے؟ اس کی کوئی سمجھ نہیں آ رہی۔

سوال نمبر 19:

شاہ صاحب امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ درودِ تاج کے بارے میں بتائیں کچھ لوگ کہتے ہیں یہ پڑھنا شرک ہے اور کچھ کہتے ہیں یہ بہت اچھا ہے، پڑھنا چاہیے۔ رہنمائی فرمائیں۔

جواب:

اصل میں آپ ﷺ کی محبت تو ہر مسلمان کے دل کی بات ہے اور ظاہر ہے ہر ایک کے دل میں ہونی چاہیے کیونکہ آپ ﷺ کی محبت ایمان کی شرط ہے جب تک یہ نہ ہو تو ایمان قائم نہیں رہتا البتہ کسی مستند چیز سے ہی ہم آپ ﷺ کی تعریف کر سکتے ہیں اپنی طرف سے نہیں۔ آپ حیران ہوں گے کہ اللہ پاک کی تعریف حد سے باہر ہے مطلب اس کی کوئی حد نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی جو نام اللہ جل شانہ کا قرآن و سنت میں ثابت نہیں ہے تو اس نام سے اس کو نہیں پکار سکتے، البتہ جتنے نام اللہ پاک کے ہمیں معلوم ہیں انہی ناموں سے ہم پکار سکتے ہیں۔ اسی طرح بعض صیغے ایسے ہوتے ہیں جو آپ ﷺ کے لئے بھی نہیں استعمال کئے جا سکتے تو درودِ تاج میں ایسے صیغے ہیں اس لئے علمائے کرام اس سے روکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ مستند چیز جیسے چہل حدیث شریف ہے جو آپ ﷺ کی مستند احادیث شریف ہیں صحیح احادیث شریف ہیں جو مولانا زکریا صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے لے کے اپنی ”فضائلِ رمضان“ کتاب میں شامل کی ہیں اور اس کو ہم بھی پڑھتے ہیں۔ جمعہ کے دن بھی ہم پڑھتے ہیں جمعہ کی رات کو بھی پڑھتے ہیں اور ہمارے معمول میں بھی شامل ہے، وہ آپ پڑھ لیا کریں اس میں ماشاء اللہ یہ ساری چیزیں موجود ہیں جو کہ ہونی چاہئیں۔

سوال نمبر 20:

السلام علیکم،

I have been reciting ‘‘اللہ اللہ”

3500 times followed by

"یَا اللہُ یَا سُبْحَان یَا عَظِیمُ یَا رَحْمٰن یَا رَحِیمُ یَا وَہَّابُ یَا وَدُوْدُ یَا کَرِیمُ یَا شَافِی"

100 times in the past one month. Kindly advise next جزاک اللہ.

جواب:

So now, you should do ان شاء اللہ

4000 times “اللہ اللہ” and then you should do whatever is written after that.

سوال نمبر 21:

السلام علیکم حضرت جی میں فلاں ہوں حضرت جی آج کل کے دور کے اعتبار سے صلہ رحمی کے بارے میں تھوڑی وضاحت فرما دیں اس حدیث پاک کی روشنی میں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: "لَيْسَ الْوَاصِلُ بِالْمُكَافِی، وَلٰكِنِ الْوَاصِلُ الَّذِي إِذَا قُطِعَتْ رَحِمُهٗ وَصَلَهَا" (بخاری حدیث نمبر 5991) ”صلہ رحمی کرنے والا وہ نہیں ہے جو بدلہ چکائے بلکہ حقیقی صلہ رحمی کرنے والا وہ ہے جو رشتہ ناتا توڑنے پر بھی صلہ رحمی کرے“۔

جواب:

اس حدیث شریف کا مطلب بالکل واضح ہے کہ اگر آپ کا کوئی حق ادا نہ کرے تب بھی آپ اس کا حق ادا کریں۔ مثال کے طور پر آپ کو respect نہ دے تو آپ اس کو respect دیں، آپ پہ خرچ نہ کرے تو آپ اس پہ خرچ کریں، آپ کے بچوں کو وہ پیار نہ دے آپ اس کے بچوں کو پیار دیں، گویا کہ آپ کا جو حق ادا نہیں کر رہا آپ اس کا بھی حق ادا کریں جو بھی اس کا حق ہے یہ ایک general بات ہے۔ آج کل تو ہم بعض اوقات مجبور ہو جاتے ہیں۔ اگر کسی کے ساتھ اچھا نہ کریں تو برا بھی نہ کریں یہ رویہ ٹھیک ہے، کیونکہ اگر ہم بار بار جھک جائیں تو اس چیز کا بھی نا جائز فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔

سوال نمبر 22:

حضرت جی فتنہ یا فساد کا اندیشہ رہے تب کیسے صلہ رحمی کرے؟ ایسے لوگوں کے ساتھ گو وہ رشتہ دار ہوں فاصلہ رکھنا پڑتا ہے ورنہ مسائل بھی زیادہ ہونے کا خطرہ رہتا ہے، جب بھی ہمیں علم ہو رشتہ دار کا کہ مخلص نہیں، تب کیسا رویہ رکھا جائے؟

جواب:

ایک ہوتا ہے حقوق پورا کرنا اور ایک ہوتا ہے کہ ان کے سامنے جھک جانا، یہ دو بڑی مختلف باتیں ہیں۔ جھک جانا یہ ہوتا ہے کہ آپ حق پر بھی ہوں پھر بھی آپ اس کے لئے حق چھوڑ دیں تو یہ نہیں ہے "لَا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِيْ مَعْصِيَةِ الخَالِق" (مشکوۃ، حدیث نمبر: 3696) مخلوق کی ایسی اطاعت جس میں خالق کی نا فرمانی ہو جائز نہیں ہے، یہ تو والدین کے لئے بھی نہیں ہے تو باقیوں کے لئے کیسے ہو سکتا ہے؟ لیکن اس کا اگر کوئی حق ہے وہ حق آپ ضرور اس کو دیں بے شک وہ آپ کا حق آپ کو دے یا نہ دے۔ تو confuse نہ ہوں صرف یہ حقوق کی بات ہے۔ البتہ خیر خواہی کا کوئی end نہیں ہے وہ انسان جتنی بھی کر سکتا ہے کرے لیکن اس میں یہ ہے کہ جتنا کسی کو ہضم ہوتا ہو اتنا ہی اس کو کریں جیسے کہتے ہیں کہ نہ اتنے میٹھے بنو کہ کوئی تمہیں کھا لے نہ اتنے کڑوے بنو کہ کوئی تمہیں تھوک دے تو بس اس معاملے میں آپ ذرا خیال رکھیں لیکن ان کے حقوق میں آپ کمی نہ کریں وہ پورے کر لیا کریں۔

سوال نمبر 23:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ یا حضرت شاہ صاحب،

May Allah preserve you! In France, the situation is becoming more difficult everyday for Muslims. Is it واجب for us to do the هجرت and where? ‘‘بَارِكَ اللهُ فِيْك’’

جواب:

For this you will have to do استخارہ and ان شاء اللہ Allah will guide you. You should do it because I do not know your conditions. I cannot suggest for that which I do not know so therefore, you should think yourself and also ask اللہ سبحانہ تعالیٰ to help you in the form of ۔استخارہ

سوال نمبر 24:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ،

I pray that you are well dear حضرت! I have these تصوف related questions.

No 1: if a person is doing his معمولات punctually, should he still inform the شیخ of the sins he is unable to stop committing?

جواب:

Yes, every time he should inform his شیخ. This is what is required in this because if you do not inform him how will he know in which condition you are?

سوال نمبر 25:

If a person was involved habitually in a sin prior to بیعت but after some time of doing the معمولات the مرید has overcome the sin without ever telling the شیخ of the sin, should he still inform the شیخ about this particular sin?

جواب:

Yes because everything which you have may be the guide for the شیخ to understand you. So if you do not tell him, he will be in darkness from that. For example, if you go to some place in which you want posting, so after that, medical is done and in that medical, one question is this; is there any disease that has occurred to you before? This is asked. It is required for this. That doctor should know what is your medical history for the problems that may occur in future to you. So this will help them. Similarly, you should inform your شیخ which problem you had already.

سوال نمبر 26:

In how much detail and in what manner should the مرید inform his شیخ about his sins?

جواب:

This is common sense and it should be used.

سوال نمبر 27:

How to overcome وساوس and anxiety in heart that by informing my شیخ about my habitual sins, I will get a very hard مجاہدہ to complete?

جواب:

No no actually شیخ thinks about مرید. Whichever thing is possible for him so he will guide you in the manner that will be possible for you.

(لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا﴾ (البقرة: 286﴿

So you should not worry about this. He will choose the right path ان شاء اللہ.

سوال نمبر 28:

Should the مرید inform the شیخ about his good deeds and in how much detail?

جواب:

Yes he should inform him about his good habits and in the manner it is reasonable.

سوال نمبر 29:

Could you kindly inform us of some of information that حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی رحمہ اللہ through کشف، الہام came to know about حضرت امام مہدی علیہ السلام. I have heard someone saying along the lines that حضرت امام ربانی said that حضرت امام مہدی علیہ السلام will be حنفی and will come 2000 years after prophet Muhammad ﷺ. Is this true?

جواب:

I have not heard this. I have not read this. If you have read it somewhere, please inform me. I did not read it.

سوال نمبر 30:

Also, حضرت I have an exam and assessment coming. Please make دعا for me!

جواب:

Yes may اللہ سبحانہ تعالیٰ grant you success!

سوال نمبر 31:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت جی میرا موجودہ ذکر مندرجہ ذیل ہے 200، 400، 600 اور 2000، اس کا ایک مہینہ پورا ہو گیا ہے۔

جواب:

اب یہ 200، 400، 600 اور 2500 کر لیں ایک مہینے کے لئے۔

سوال نمبر 32:

السلام علیکم شیخ صاحب میرا پہلا چالیس روزہ ذکر اللہ کے فضل و کرم سے مکمل ہو گیا ہے ذکر مکمل ہونے سے چار پانچ دن پہلے میں نے خواب دیکھا تھا کہ میں گھر میں ہی تھی کہ اچانک سے ایک بزرگ سامنے آتے ہیں وہ میرے ماتھے پر کچھ پڑھ کر پھونکتے ہیں اور مجھ سے پوچھتے ہیں کہ سونا کہاں ہے؟ میں بے دھڑک جواب دیتی ہوں کہ قبر میں۔ دوسرا سوال کرتے ہیں کہ منتہائے عشق کیا ہے؟ میں جواب دیتی ہوں کہ اللہ۔ وہ اپنی انگلی پہلے دائیں آنکھ کے سامنے کرتے ہیں میری دونوں نگاہیں ان کی انگلی پر مرکوز ہو جاتی ہیں اور ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ”اللہ“ لفظ میرے اندر اتر رہا ہے یا دل و دماغ میں اتر رہا ہے، پھر بائیں آنکھ کے سامنے بھی یہی عمل کرتے ہیں اور اس دوران مجھے محسوس ہوا کہ اللہ کے لئے مجھے چن لیا گیا ہے۔ برائے مہربانی دوسرے ذکر میں رہنمائی فرمائیں اور کوئی نصیحت بھی کر دیجئے گا۔

جواب:

ماشاء اللہ! در اصل سلسلے کی برکات الحمد للہ ہوتی ہیں، جو الحمد للہ آپ کو محسوس ہوئی ہیں اللہ تعالیٰ مزید بھی عطا فرما دے۔ دوسری بات یہ ہے کہ تیسرا کلمہ درود شریف اور استغفار تو عمر بھر جاری رہے گا لیکن ایک مہینے کے لئے آپ دس منٹ کے لئے آنکھیں بند کر کے قبلہ رخ بیٹھ کے توجہ کریں گی اپنے دل کے اوپر کہ میرا دل اللہ اللہ کر رہا ہے۔ نصیحت یہ ہے کہ خوابوں میں جو آتا ہے وہ عمل سے آتا ہے گویا کہ خوابوں کی بنیاد پر کسی کا مرتبہ نہیں بڑھتا البتہ کسی کا مرتبہ بڑھ جائے تو اس کے مطابق خواب آ سکتے لہٰذا خوابوں پہ زیادہ دھیان نہ رکھیں اصل دھیان اپنی تربیت پہ رکھیں۔

سوال نمبر 33:

السلام علیکم حضرت جی میں فلاں سوڈان سے بات کر رہا ہوں۔ الحمد للہ آپ کا تلقین کیا ہوا ذکر کا ایک ماہ مکمل ہو گیا۔ 200 دفعہ "لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ"، 400 دفعہ "اِلَّا اللہ"، 600 دفعہ "اَللہُ اَللہ" اور 3000 دفعہ "اللہ"، مزید رہنمائی فرمائیں۔

جواب:

سب کچھ یہی ہو گا البتہ "اَللہُ اَللہ" 3500 مرتبہ ہو جائے گا ان شاء اللہ۔

سوال نمبر 34:

السلام علیکم مرشد،

We hope you and your family are in best condition! Myself. My main اعمال

100, 100, 100 special ذکر

"یَا وَدُوْدُ یَا سَلَامُ یَا رَحِیمُ یَا غَفُورُ"

111 times

"اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ في نُحُورِهِِمْ، وَ نَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ"

313 times. Restarted doing this عمل. Previously I was unable to do it.

Condition: الحمد للہ مرشد I am now able to do my اعمال easily and join in your بیان daily. Previously I was not able for a few months.

جواب:

الحمد للہ اللہ سبحانہ تعالیٰ granted you صحت! May اللہ سبحانہ تعالیٰ grant you forever!

سوال نمبر 35:

My wife: مراقبۂ قلب، روح، سر، خفی، اخفیٰ

10 minutes each مراقبہ special فیض of شیوناتِ ذاتیہ from اللہ سبحانہ و تعالیٰ to the قلب of our prophet ﷺ and from there to you my شیخ and to the قلب my مرشد and then from there to لطیفۂ سر for 15 minutes.

Special ذکر

"یَا وَدُوْدُ یَا سَلَامُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیمُ یَا غَفُورُ"

111 times

"اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ في نُحُورِهِِمْ، وَ نَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ"

313 times.

Condition: الحمد للہ مرشد I am still reading the قرآن daily and waking up regularly to perform my تہجد prayers. I am still feeling very much at peace and a lot of gratitude towards اللہ.

جواب:

ماشاء اللہ

So now you should tell me what کیفیت you have been granted for this because of this مراقبہ of شیوناتِ ذاتیہ. Tell me this so that I should inform you about the other.

سوال نمبر 36:

Oldest son: current عمل

200, 400, 600 and 1000

Condition: He does not have any feeling.

جواب:

Ok he should now do 200, 400, 600 and 1500.

سوال نمبر 37:

Second son: Main اعمال

200 400 600 and 2500 and spent 5 minutes thinking his heart is saying اللہ اللہ.

Condition: He said he is still not feeling.

جواب:

Ok. He should now do 200, 400, 600, 3000 and the remaining will be the same.

سوال نمبر 38:

Eldest daughter current عمل

اللہ is in tongue 3000 and مراقبہ اللہ in قلب

15 minutes Condition: She does not have any difference in feeling.

جواب:

Ok. Now she should do 3500 times and the rest will be the same.

سوال نمبر 39:

The youngest daughter: Current عمل

اللہ is in tongue 3000 مراقبہ اللہ in قلب

15 minutes

Condition: She has no difference in feeling.

جواب:

Ok. Now it means ‘‘اللہ اللہ’’ for 3500 times and the rest will be the same.

سوال نمبر 40:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت صلہ رحمی کے متعلق بہت زور دیا گیا ہے کہ ہر حال میں قطع رحمی سے بچو کیونکہ قطع رحمی کرنے والے جنت میں داخل نہیں ہوں گے مگر آج کل یہ مرض بہت زیادہ ہے۔ صلح رحمی کا کم سے کم درجہ کیا ہے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں ایک دوست نے کچھ نا زیبا الفاظ کہے میں نے اس کو کہا کہ جب تک اس پر توبہ نہیں کرو گے میں آپ سے کلام نہیں کروں گا تو میں اس شخص سے ناراض ہو گیا ایک سال سے میں نے اس سے کلام نہیں کیا اس کے باپ کے فوت ہونے پر بھی میں نے اس سے تعزیت نہیں کی۔ کیا یہ قطع رحمی میں شامل ہو گا یا نہیں؟ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب:

یہ تو غیرت کی بات ہے اور یہ غیرت ہر مسلمان میں ہونی چاہیے لہٰذا اس میں آپ کے اوپر کوئی الزام نہیں ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے بیٹے نے کچھ اس قسم کی بات کی تھی تو وہ اس پر ان سے پوری زندگی نہیں بولے تھے۔ تو یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے۔ ایک دوست کے ساتھ میں نے بھی اس طرح کیا تھا کہ اس نے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں کچھ باتیں کیں تو اسی وقت میں نے اس کے ساتھ دوستی توڑ دی، بعض لوگوں نے مجھے بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن میں نے کہا کہ میری دوستی اس شخص کے ساتھ ہو ہی نہیں سکتی جو عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں اس قسم کی باتیں کرے لہٰذا اس کے اندر صلہ رحمی یا قطع رحمی کی بات نہیں آتی یہ غیرتِ دینی کی بات ہے البتہ اس کا minimum یہ ہے کہ چاہے کوئی رشتہ دار آپ کا حق ادا نہ کرے لیکن آپ اس کا کوئی حق نہ چھوڑیں یعنی وہ ضرور ادا کریں۔

سوال نمبر 41:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت شاہ صاحب میرا مہینہ الحمد للہ مکمل ہوا اور ذیل کا بتایا ہوا وظیفہ کر رہا ہوں 200، 400، 600 اور 2000۔ پندرہ منٹ کا مراقبہ اسمِ ذات اللہ کا۔ اب دل اعمال کی طرف مائل ہوتا ہے اور گناہ سے بچنے کی کوشش بھی ہے اور احساس بھی ہوتا ہے اور استغفار بھی فوری کرتا ہوں۔ صرف دو دن ناغہ ہوا لیکن اس میں سے ایک دن کی قضا باقی ہے ازراہِ کرم آئندہ کے لئے رہنمائی فرمائیں۔

جواب:

پندرہ منٹ اسمِ ذات کا مراقبہ آپ نے نہیں بتایا کہ ہو رہا ہے یا نہیں ہو رہا اگر وہ نہیں ہو رہا ہو تو پھر 200، 400، 600 اور 2500 مرتبہ اللہ اور ساتھ ہی پندرہ منٹ کا مراقبہ اسمِ ذات کا جاری رکھیں۔

سوال نمبر 42:

السلام علیکم حضرت جی الحمد للہ، اللہ کے فضل سے اور آپ کی تربیت و دعاؤں کی بدولت معمولات پر اللہ نے استقامت عطا فرمائی، اطمینان رہتا ہے اور تغیرات طبیعت میں نہیں آئے۔ ذکر میں یکسوئی رہتی ہے اور دل ذکر کرنے میں بڑی حد تک مائل رہتا ہے۔ حضرت جی میرا ذکر ایک مہینے کے لئے تھا 200، 400، 600، 6500 اور دس منٹ کا مراقبہ دل اور نماز کے بعد ایک سانس میں اللہ اللہ 60 مرتبہ، اللہ کے فضل و کرم سے اب مکمل ہو گیا ہے اس کے علاوہ جو مسجد میں نمازیوں کے جوتے سیدھے کرنے کا مجاہدہ تھا وہ بھی جاری ہے الحمد للہ، دل میں "اللہ اللہ" فی الحال محسوس نہیں ہوتا۔

جواب:

اب آپ "اللہ اللہ" 7000 مرتبہ کریں اور باقی چیزیں وہی رکھیں۔

سوال نمبر 43:

السلام علیکم موجودہ حالات میں جیسے government کہہ رہی ہے، کیا مرد گھر میں اعتکاف کر سکتے ہیں رہنمائی فرما دیں۔

جواب:

یہ سوال مفتی صاحبان سے پوچھنے کا ہے اس میں میں کوئی comment نہیں کرتا۔

سوال نمبر 44:

اللہ کا شکر ہے کوئی نماز قضا نہیں ہوئی اور ذکر 200، 200، 200 اور 5000 مرتبہ ہو رہا ہے معمولات کو الحمد للہ ایک مہینہ پورا ہو گیا ہے۔

جواب:

ماشاء اللہ اللہ تعالیٰ مزید توفیقات سے نوازے اب 200، 200، 200 اور 5500 مرتبہ کر لیں اور باقی چیزیں اسی طرح جاری رکھیں۔

سوال نمبر 45:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

I hope حضرت is well and the family! Through حضرت توجہ and دعا I feel as if my heart is constantly making ذکر. As I am writing this message, I am enjoying this bliss of constant awareness of اللہ. Whenever I see wrong or hear anything which is opposite to the commands of اللہ سبحانہ تعالیٰ I feel uneasy and I get troubled a lot until the matter is solved. Naturally, my tongue has reached the level of making شکر to اللہ. All this is happening naturally in my life as it is part of my nature الحمد للہ. I have done معمولات these اعمال are:

"لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ"

200 times

"لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو"

400 times

"حَق"

600 times and ‘‘اللہ’’

1500. الحمد للہ The effect of this is that my consciousness of اللہ is becoming more and more strong.

جواب:

ماشاء اللہ

Now you should do the same for the whole month again and ان شاء اللہ then you will tell me and ان شاء اللہ، اللہ will grant you more.

سوال نمبر 46:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ!

My dear and respected مرشد all ذکر completed for this month with no ناغہ;

200, 400, 600 and 2500 15 minutes مراقبہ on لطیفۂ قلب. What ذکر should I do now یا سیدی?

جواب:

I do not know. You didn’t write anything about the مراقبہ, how it's going on. If it is not still felt, then you should increase اللہ ,اللہ by 500. It means 3000 and the rest will be the same ان شاء اللہ.

سوال نمبر 47:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ تقریباً دو سال سے میں نے مستقل طور پر ورزش کرنا شروع کی جس میں cardio مزید سخت مضبوط کرنا مقصود ہوتا ہے۔ اس نیت سے کہ اللہ تعالیٰ تبارک کی راہ میں بدریین صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰٰ علیہم اجمعین کے نقشِ قدم پر چل سکوں اور کیونکہ حدیث شریف میں یوں فرمایا ہے کہ "اَلمُؤمِنُ الْقَوِيُّ خَيرٌ وَّاَحَبُّ إِلَى اللهِ مِنَ الْمُؤِمِنِ الضَّعِيفَ" (مسلم: حدیث نمبر 6774) اللہ سبحانہ وتعالیٰ ایک قوی مومن کو کمزور مومن سے زیادہ پسند کرتے ہیں اس ضمن میں nutritionist نے میرے لئے for maximizing muscle reccommend کیا meal day 7 to 8 time growth and strenght کرنا اتنا مشکل نہ تھا جتنا کھانا کھانا تھا exercise اور training۔ اب صورتِ حال یہ ہے کہ الحمد للہ صحت اچھی ہے مگر نماز میں concentration کی کمی محسوس ہوتی ہے کیا یہ میرے میں اضافے کی وجہ سے ہے۔

نمبر 2: اس 8 meals per day کا ایک اور side effect ہو گیا ہے کہ نفل روزے رکھنے کی توفیق کم ہو گئی ہے اور جب ہوتی ہے تو بہت مشقت محسوس ہوتی ہے۔ رمضان المبارک سے قبل ابھی شعبان میں پانچ meals تک کم کر لیا ہے تاکہ gradually decrease ہو جائے ان شاء اللہ لیکن اب چند ایام باقی ہیں دعا فرما دیں کہ روزہ با سہولت پورے آدابِ شرعی کے ساتھ ہو جائے۔ اور درود شریف کا ورد 5000 کا جاری ہے آپ کی دعاؤں سے۔ تقریباً دو ہفتے سے جب دوسرا ذکر کرتا ہوں تو کچھ دیر بعد درود شریف کا ذکر شروع ہو جاتا ہے غیر اختیاری طور پر، جب استحضار ہوتا ہے تو پھر ذکر کو دوبارہ شروع کرتا ہوں، اس سلسلے میں بھی ہدایت کا طلب گار ہوں۔

جواب:

در اصل اس میں جو medical چیزیں ہیں ان پر میں comment نہیں کروں گا کوئی medical expert ہی اس پر بات کر سکتا ہے۔ البتہ اس کے ساتھ جو باقی چیزیں مجاہدہ بن جاتی ہیں تو اس مجاہدے کا ثواب ان شاء اللہ آپ کو ضرور ملے گا اور اگر آپ کے لئے روزہ مشکل بن گیا ہے تو روزے رکھنے کا ثواب اور اجر آپ کے لئے بڑھ جائے گا ان شاء اللہ، یہ میرے خیال میں کم سے کم بات ہو سکتی ہے۔

سوال نمبر 48:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ نمبر 1: تمام لطائف پر پانچ منٹ ذکر اور مراقبہ شیوناتِ ذاتیہ پندرہ منٹ دو ماہ کر لیا ہے۔ اس طرح محسوس ہوتا ہے کہ اللہ جل شانہ کی ہمیشہ ایک شان نہیں رہتی۔

جواب:

یہ تو ہو گیا ہے، میں اس کا جواب دے چکا ہوں بہرحال اگر نہیں ہوا تو پھر میں check کر لوں گا لیکن ابھی باقی لوگوں کا time استعمال نہیں کرتے personal میں جواب دے دوں گا ان شاء اللہ۔

وَ اٰخِرُ دَعْوٰنَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔