سالکین کی تربیت، اصلاح، معمولات اور احوال سے متعلق سوالات کے جوابات

مجلس نمبر 511

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی


https://99.cdn.tazkia.org/2021/3/29/20210329_QA511.mp3


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم


سوال 1:

سلام شاہ صاحب!

I have got your number from عامر جواد صاحب my teacher۔ I need your guidance at a spiritual level. I am CMA qualified and currently working in Canada. I am feeling very down and empty from inside. It's been long since I offered prayers. Please guide me جزاک اللہ.

جواب:

My brother actually we have been granted الحمد للہ

ایمان and this is a precious thing. We should protect ourselves from this so that our ایمان should not be endangered. Devil tries first to endanger ایمان and for this you have to protect yourself. But if we cannot do this, then the second attempt is this that he puts us in حرام and leads us to not do فرائض at times and thirdly, if it is not possible then he stops us from سنن and مستحبات and even if this is not possible then he leads us to those اعمال which are called لا یعنی. It means which has no benefit in this world and no benefit in the world hereafter. So we should try our best to protect ourselves. For this purpose, we should strengthen our ایمان and we should perform those اعمال for which we have been told and there are three things

No.1: Our mind

No.2: Our heart and

No.3: Our self. It means نفس.

And all these should be organized to such a level that they perform their work in a balanced way, in a way in which it has been desired. So for this purpose we need تربیت, training and this تربیت is done under the guidance of a certain شیخ or certain guide or certain teacher. So for this purpose, you should see whom you can contact for this and I think if you agree with it to this extent what I have told so we can then further discuss. I think you should consult our website tazkia.org, which has English section too, and you should read it consciously and ان شاء اللہ. It will give you something to clear your mind about the things which are needed in this. May اللہ سبحانہ تعالیٰ help you!

و السلام۔

سوال 2:

السلام علیکم کیا حال ہیں؟ حضرت، درود شریف، استغفار اور تیسرا کلمہ سو، سو دفعہ، "لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ" دو سو دفعہ، "لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو" چار سو دفعہ، "حَق" چھ سو دفعہ اور "اللہ" 3500 دفعہ۔ ایک مہینے سے زیادہ ہو گیا ہے، آگے کیا حکم ہے؟

جواب:

باقی سارا کچھ یہی کریں گے لیکن "اللہ اللہ" چار ہزار دفعہ شروع کر لیں، ایک مہینے کے لئے۔

سوال 3:

السلام علیکم، سوال میں شعبان کے بارے میں کچھ بات پوچھی گئی ہے اور فرمایا ہے کہ پاکستان کے حساب سے شب برات 29 اور 30 کے درمیان ہو گی تو کیا آپ اس کے اعمال کے بارے میں guide کریں گے؟

جواب:

اس کے بارے میں تو میں guide کرتا رہا ہوں الحمد للہ اور کافی ساری تفصیلی باتیں ہوئی ہیں۔ البتہ اگر آپ ہماری tazkia.org ،website تھوڑی سی consult کر لیں، اس میں جو latest بیانات ہیں وہ شعبان کے بارے میں ہی ہیں لیکن ابھی چونکہ time تو بالکل ہی تھوڑا رہ گیا ہے تو آپ یہ کریں کہ اس میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں رات کو، نماز کی شکل میں، تلاوت کی شکل میں اور ذکر اور درود شریف اور استغفار کی شکل میں اور دعاؤں کی صورت میں۔ باری باری یہ سب اعمال کریں تاکہ آپ کی پوری رات انہی میں گزر جائے اور بالخصوص دعاؤں کے اندر مصروف رہیں اور اگر آپ ہمارے ساتھ پروگرام میں شامل ہونا چاہتی ہیں جو کہ اس سلسلہ میں قائم ہو گا ان شاء اللہ آج مغرب کے بعد تقریباً 7 بجے، تو آپ online رہئے۔ ان شاء اللہ العزیز اس میں کچھ دعائیں ہوں گی جس میں آپ بھی شامل ہو جایئے گا۔

سوال 4:

السلام علیکم حضرت جی عرض یہ ہے کہ میرا ابتدائی ذکر پانچ منٹ دل پر، پانچ منٹ لطیفۂ روح، پانچ منٹ لطیفۂ سر، پانچ منٹ لطیفۂ خفی اور پانچ منٹ لطیفۂ اخفیٰ پر، اللہ سننے اور مراقبۂ احدیت کا 1 ماہ مکمل ہو گیا ہے۔ الحمد للہ لطائف محسوس ہوتے ہیں لیکن مراقبۂ احدیت میں کچھ محسوس نہیں ہوتا، سوچ میں آتا ہے لیکن دل میں کچھ بھی محسوس نہیں ہو رہا۔

جواب:

اس میں دل میں کچھ بھی محسوس نہیں کرنا، اس میں صرف فیض کے بارے میں استحضار کرنا ہے اور فیض ہر وہ چیز ہے جو انسان کو نفع پہنچائے۔ جیسے فیاض کا مطلب جو لوگوں کو نفع پہنچاتا ہے۔ تو اللہ پاک کی طرف سے فیض آتا ہے آپ ﷺ کے قلب مبارک پہ اور آپ ﷺ کے قلب مبارک سے پھر شیخ کے دل پہ آتا ہے اور شیخ کے دل سے پھر مرید کے پاس آتا ہے۔ بس آپ یہی تصور کریں، یہ کافی ہے۔ اگر آپ کو ابھی تک سمجھ نہیں آیا تو ایک مہینہ اس کو اور کر لیں۔

سوال 5:

"لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ" 200 مرتبہ، "لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو" 400 مرتبہ، "حَق" 600 مرتبہ اور "اللہ" 500 مرتبہ۔

جواب:

یہ سب کچھ کرنے کے بعد پانچ منٹ کے لئے یہ تصور کریں کہ یہی "اللہ اللہ" جو آپ 500 مرتبہ کر رہے ہیں، آپ کے دل میں بھی ہو رہا ہے، ان شاء اللہ ایک مہینہ یہ چلے گا۔

سوال 6:

السلام علیکم پشاور سے فلاں عرض کر رہی ہوں۔ حضرت جی مجھے 3 ماہ سے زیادہ ہو گئے ہیں صفاتِ ثبوتیہ کا مراقبہ کرتے ہوئے، لطیفۂ روح پر پندرہ منٹ اور اس سے پہلے پانچ، پانچ منٹ پانچوں لطائف پہ مراقبہ کرتی ہوں اور اس سے پہلے سو مرتبہ زبانی بھی کرتی ہوں۔ اس مراقبہ میں یہ محسوس کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات سے صفاتِ ثبوتیہ کا فیض آ رہا ہے آپ ﷺ کے قلب مبارک پر اور وہاں سے میرے شیخ کے قلب پر اور شیخ کے قلب سے میرے لطیفۂ روح پر۔ باقی اس مراقبہ کی تفصیل یہ ہے کہ ہمارے اندر جتنی صفات ہیں جیسا کہ دیکھنا، سننا، بولنا اور ارادہ کرنا وغیرہ، یہ تمام صفات اللہ تعالیٰ کی بھی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی صفات ہماری سمجھ میں نہیں آ سکتیں کیونکہ وہ لا متناہی ہیں اور ہماری محدود ہیں۔ لیکن بہرحال سنتے ہم بھی ہیں اور اللہ تعالیٰ بھی سنتا ہے، دیکھتے ہم بھی ہیں اللہ تعالیٰ بھی دیکھتا ہے، ہم بھی ارادہ کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ بھی ارادہ کرتا ہے۔ لیکن ہمارے بولنے، دیکھنے، سننے اور ارادہ کرنے میں بہت فرق ہے۔ اللہ تعالیٰ کا بولنا بھی کامل، اس کا دیکھنا بھی کامل، سننا بھی کامل یہ تقریباً آٹھ صفات ہیں ان کو صفاتِ ثبوتیہ کہتے ہیں۔ انہیں آٹھ صفات کے فیض کا تصور اس مراقبہ میں کرنا ہوتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں بندے کے گمان کے ساتھ ہوں۔ جیسا میرا بندہ گمان کرے گا ویسے ہی اللہ معاملہ بھی کرے گا۔ حضرت جی میں اس تصور کے ساتھ مراقبہ کرتی ہوں۔ پہلے تو کافی تیز تیز حرکت ہر طرف محسوس ہوتی تھی لیکن اب کچھ محسوس نہیں ہو رہا یا کچھ سمجھ نہیں پا رہی، مجھے آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے اور آپ کے مزید حکم کا انتظار ہے۔

جواب:

اصل میں یہ conceptual مراقبہ ہے کہ آپ کو اپنی صفات کے ذریعے سے اللہ پاک کی صفات مستحضر ہو رہیں ہیں اور اگر اللہ پاک کی صفات آپ کو مستحضر ہو جائیں تو پھر انسان گناہ کرتے ہوئے ڈرتا ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے اور کوئی غلط بات جب کرتا ہے تو اس کو پتا ہوتا ہے کہ اللہ سن رہا ہے۔ اسی طریقے سے جب غلط ارادہ کرتا ہے تو اس کو پتا ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ارادہ میرے ارادے سے زیادہ powerful ہے۔ اس سے آپ کے اندر یہ تبدیلیاں آنی چاہئیں۔ اس کے اوپر غور کریں ان شاء اللہ العزیز آئندہ مجھے یہی چیزیں بتائیں۔ ایک مہینہ اس کو اور کریں۔

سوال 7:

حضرت جی،

Advised initial ذکر which have I completed with the grace of اللہ سبحانہ تعالیٰ الحمد للہ. Please keep me in your prayer جزاک اللہ.

جواب:

Now you should do the second ذکر and that is you should do third کلمہ complete درود شریف anyone which is true one and استغفار

"اَسْتَغْفِرُ اللہَ رَبِّیْ مِن کُلِّ ذَنْبٍ وَّ اَتُوبُ اِلَیہ"

100 100 times for the whole life ان شاء اللہ. You will be doing now ان شاء اللہ. And the وظیفہ which is done after each صلوٰۃ you will have to do all the time ان شاء اللہ in future and the rest. Besides this, you should do 100 times

"لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ"

"لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو، لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو"

100 times

"حق، حق، حق"

100 times

"اللہ، اللہ، اللہ"

100 times.

This is for one month and then you should inform me ان شاء اللہ.

سوال 8:

السلام علیکم امید رکھتی ہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ آپ کا سایہ اللہ ہم سب پر قائم رکھے۔ میں فلاں ہوں سوات سے۔ میں نے آپ کو telegram پہ message کیا تھا لیکن آپ نے جواب نہیں دیا۔ میں آپ سے بیعت ہونا چاہتی ہوں اور ذکر بھی لینا چاہتی ہوں، میں نے پہلے بھی آپ سے ذکر لیا تھا لیکن پھر میں نے چھوڑ دیا۔ وجہ میں نے آپ کو telegram پر بتائی تھی۔

جواب:

آج بیعت کے الفاظ کہے جائیں گے، ان شاء اللہ العزیز 7 بجے ہمارا program شروع ہو گا live، تو آپ live program میں شریک ہو سکتی ہیں۔ اس میں کچھ دعائیں ہوں گی اور دعاؤں کے بعد پھر ان شاء اللہ العزیز live بیعت ہو گی۔ بہرحال جب live بیعت ہو گی تو ان شاء اللہ ہم گروپوں پر بھی دے دیں گے اور امید ہے کہ شاید آپ کو بھی inform کر دیں تو پھر آپ اس میں شامل ہو جائیں اور link بھی آپ کو send کر دیتے ہیں، پھر آپ ان شاء اللہ اس میں شامل ہو سکتی ہیں۔

سوال 9:

السلام علیکم شیخ،

Due to WhatsApp, net connection is banned here so I cannot send messages to you directly. I asked brother Faisal who sent our message to you. I also already conveyed your تعزیت to the grieved family.

شیخ Myself:

I did غضِ بصر مجاہدہ for 25 minutes. I completed 40 days and plus 30 days. Now total 70 days because after I completed 40 days and sent you message through Faisal I could not get reply from you so I continue to do it for 30 days after doing this غضِ بصر. I feel many things in this world are not clean and too weak and everything is too small. For example when I see the vehicles on the road I feel like they are scrap of iron and when I see restaurants I feel like it is a rubbish area.

جواب:

سبحان اللہ I think you should do it and you can get more because of this and you should continue it for one month more ان شاء اللہ.

سوال 10:

السلام علیکم شیخ،

I did مراقبہ from 1 to 4 each point for 10 minutes and the fifth point was 15 minutes and doing it, I feel a lot of need to do the ذکر in life. Please advise me what to do next. جزاک اللہ wife of that person.

جواب:

Now you should do مراقبۂ احدیت and that is that you should do all the لطائف 5 ,5 لطائف for 10 minutes and then after that you should think فیض، فیض means everything which is good for you is coming from اللہ سبحانہ تعالیٰ to the heart of رسول اللہ ﷺ and from there to the heart of your شیخ and from there to your heart. It will be for 15 minutes. This is called مراقبۂ احدیت and you should do it for one month.

سوال 11:

السلام علیکم شیخ،

I did مراقبہ first and second point for 10 minutes and third point for 15 minutes. After doing so, I feel I have more patience and control on emotions. Please advise me what to do next?

جواب:

Now you should do on the fourth point and that means for the 3 points, you will do 10 minutes and for the fourth point 15 minutes and the fourth point its called لطیفۂ خفی and that is just four fingers above the right point of لطیفۂ روح and two fingers towards the inside and that will be لطیفۂ خفی and that you should do for 15 minutes.

سوال 12:

شیخ السلام علیکم،

I have been doing مراقبۂ فیضِ کعبہ for a second month. The feeling was very good and also my health is getting better. Please advise me next.

جواب:

Okay you should continue it for one more month.

سوال 13:

شیخ I also let you know that I tried to read and rememorize some سورۃ. Nowadays الحمد للہ I find it very easy and it is fast for me to memorize, even faster than in my youth. Please advise me what to do next جزاک اللہ خیر.

جواب:

سبحان اللہ okay ان شاء اللہ العزیز you can do this to the extent that you can do. May اللہ سبحانہ تعالیٰ help you and try your best to do دعا and اعمال in this night which is coming ان شاء اللہ!

سوال 14:

حضرت جی السلام علیکم میں کراچی سے فلاں مخاطب ہوں۔ آپ کی ہدایت کے مطابق ایک ماہ تک "لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ" 200 دفعہ، "لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو" 400 دفعہ اور "حق" 400 دفعہ اور "اللہ" 300 دفعہ روزانہ ذکر کرتا رہا ہوں اس کے علاوہ روزانہ کی تا حیات، معمولات و تسبیحات جاری ہیں۔

جواب:

آپ اس طرح کریں کہ "لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ" 200 مرتبہ، "لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو" 400 مرتبہ، "حَق" 600 دفعہ اور "اللہ" 300 دفعہ، آپ روزانہ کریں 1 مہینے کے لئے۔

سوال 15:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ میں فلاں جہلم سے بات کر رہا ہوں۔ حضرت جی میری اس ہفتے میں دو فجر کی نمازیں اور ایک ظہر کی نماز قضا ہو گئی ہے، اور جو آپ نے ذکر دیا ہوا ہے اس کو ابھی 14 دن ہوئے ہیں لیکن اس میں 3 ناغے ہو گئے ہیں۔ college کے papers ہو رہے تھے اس وجہ سے سستی ہو گئی تھی، ان شاء اللہ اب ایسا نہیں ہو گا۔ فجر کے لئے اٹھنے میں بہت مشکل پیش آتی ہے لیکن اٹھ جاتا ہوں۔ جو پہلے نمازیں قضا ہو چکی ہیں ان کو کیسے ادا کروں؟ ان کی تو تعداد بھی معلوم نہیں۔ رہنمائی فرما دیں۔

جواب:

فی الحال آپ فوری طور پر جو نمازیں قضا ہوئی ہیں ان کی قضا کر لیں اور اس کی penalty کے طور پہ 3 روزے ہر نماز کے لئے رکھ لیں کیونکہ ہمارا طریقہ ہے کہ نفس کو راستہ نہیں دینا چاہیے اور جو غلطی کرے اس کو سزا ملنی چاہیے۔ تو یہ سزا ہے کہ آپ 3 روزے ہر قضا کے لئے رکھ لیں اور باقی بات کا جواب میں بعد میں بتا دوں گا۔

سوال 16:

السلام علیکم حضرت جی میں فلاں عرض کر رہا ہوں، فلاں ڈاکٹر صاحب کے وسیلے سے پچھلے ہفتے آپ سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ اس سے پہلے میں فلاں جگہ بیعت بھی ہو چکا ہوں 2019 میں، لیکن اپنی غفلت سے ذکر کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکا تھا اب دوبارہ سلسلہ شروع کر لیا ہے، آپ سے دعا کی عرض ہے۔

جواب:

اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے اور استقامت نصیب فرمائے اور اس کے ثمرات بھی نصیب فرمائے۔

سوال 17:

حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ نقشبندیہ سلسلہ عوام کے لئے زیادہ مفید ہے اور چشتیہ سلسلہ خواص کے لئے زیادہ مفید ہے۔ سوال یہ ہے کہ جو چیز عوام کے لئے زیادہ مفید ہوتی ہے وہ سب سے آسان، کم خطر اور محفوظ ہوتی ہے جبکہ نقشبندی سلسلے کا طریقۂ اصلاح کسی ماہر کی نگرانی میں خوب احتیاط کے ساتھ نہ کیا جائے تو اس کے سنگین نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں اس کی وضاحت فرمائیں۔

جواب:

حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے نقشبندیہ سلسلہ کو عوام کے لئے زیادہ مفید اس لئے فرمایا ہے کیونکہ اس میں جذب کو حاصل کرنے کے طریقے موجود ہیں اور جذب کے ذریعے سے سلوک طے کرنا آسان ہو جاتا ہے کیونکہ سلوک اصل میں نفس کے ساتھ مقابلہ ہے اور نفس کے ساتھ مقابلہ آسان ہو جاتا ہے یا نفس کو باندھنا آسان ہو جاتا ہے۔ مثلاً قصاب جب جانور کو ذبح کرتے ہیں تو پہلے اس کے پیر باندھتے ہیں کسی طریقے سے، پھر اس کو نیچے گراتے ہیں، پھر اس کو ذبح کرتے ہیں۔ تو گویا کہ جذب جو ہے یہ نفس کو باندھنے کے طریقے ہیں اور اس کو سلوک کے لئے تیار کیا جاتا ہے جو بہت بڑا اہم کام ہے اور یہ عوام کے لئے آسانی پیدا کرنے کے لئے ہے کیونکہ عوام سلوک طے کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے تھے جس کی وجہ سے حضرت خواجہ بہاؤ الدین نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ نے اللہ پاک سے مانگا کہ اے اللہ مجھے ایسا طریقہ دے دے جو آسان ہو اور بہت فائدہ پہنچاتا ہو۔ اللہ پاک نے ان کو یہ راستہ عطا فرما دیا جو عوام کے لئے بہت مفید ہے۔

خواص کے لئے حضرت نے چشتیہ سلسلے کا فرمایا چونکہ اس میں جذب کے بجائے براہِ راست سلوک سے ابتدا کی جاتی ہے۔ ظاہر ہے وہ خواص ہی ہو سکتے ہیں جو direct سلوک طے کر سکتے ہیں۔ لہٰذا جو خواص ہیں ان کے لئے چشتیہ سلسلہ بہت مناسب ہے اور جو عوام ہیں جن کو ضرورت ہے ان کے لئے نقشبندیہ طریقہ زیادہ مناسب ہے۔ بعض نقشبندی حضرات اس بات پہ غصہ ہوتے ہیں کہ ہمارے سلسلے کو عوام کے لئے کہا گیا اور خواص کے لئے چشتیہ سلسلے کا کہا گیا حالانکہ یہ تو ایک مفید چیز ہے یعنی جو چیز عوام کے level تک زیادہ مفید ہو تو وہ زیادہ اچھی ہو گی یا وہ جو صرف خواص کے لئے ہو گی؟ بہرحال اس میں نقشبندی سلسلے کی تعریف کی گئی ہے کہ اس میں آسانی کی گئی ہے۔ لیکن چشتیہ سلسلے کی اپنی برکات ہیں، قادریہ سلسلے کی اپنی برکات ہیں، سہروردیہ کے اپنے برکات ہیں اور ہر ایک طریقے میں اپنی اپنی برکات اپنے اپنے وقت پہ حاصل ہوتی ہیں، سارے طریقے اچھے ہیں، ہم یہی کہتے ہیں۔

سوال 18:

محترم شاہ صاحب السلام علیکم اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے، آپ کے درجات بلند فرمائے اور آپ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ حضرت جی میرا مراقبہ 15 منٹ کا ہے جس میں تصور کرنا ہوتا ہے کہ اللہ پاک مجھے دیکھ رہے ہیں اور میرا دل اللہ اللہ کر رہا ہے۔ مراقبہ کافی عرصے سے کر رہی ہوں الحمد للہ، اس دفعہ دل اللہ اللہ کرتا ہوا محسوس ہوتا ہے لیکن صرف تصور کرنے سے ذکر نہیں کرتا بلکہ جیسے ہی حلق میں ہلکا سا اللہ اللہ کروں تو ساتھ ہی دل ذکر کرنے لگتا ہے۔ کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ اتنی زور سے اللہ اللہ کروں کہ دل پر ایک گرہ سی جو محسوس ہوتی ہے وہ کھل جائے۔ آئندہ کے لئے رہنمائی فرمائیں۔

جواب:

آپ صرف یہ محسوس کریں کہ اللہ اللہ ہو رہا ہے اور کوئی کام نہ کریں، یہ 10 منٹ کے لئے دل پر ہی کریں اور 15 منٹ کے لئے لطیفۂ روح پر کریں۔ لطیفۂ روح کے بارے میں اگر آپ جاننا چاہتی ہوں تو ہماری website کے اوپر اس کا نقشہ موجود ہے۔

سوال 19:

السلام علیکم شاہ صاحب،

I have completed my 30 days of 15 minutes مراقبہ and one تسبیح of first کلمہ one تسبیح of درود شریف and one تسبیح of استغفار and wanted to share my feelings. I hope you can advise me on how to protect and how to proceed ان شاء اللہ. I have also completed an additional سوا لاکھ of درود شریف. I am not experiencing any feelings or sensations during مراقبہ but feel sensations during صلوٰۃ and تسبیح. For example, I see faces flashing in my mind which makes me feel very uneasy but during تسبیح I feel a sense of calmness and peace. If you could advise on how I should continue and when you will be available ان شاء اللہ? Can you please answer me in urdu جزاک اللہ فلاں فلاں from Florida.

جواب:

ماشاء اللہ آپ نے 30 دن تک کے لئے 15 منٹ مراقبہ کیا ہے بہت اچھی بات ہے۔ اب اس کی جگہ 10 منٹ یہی دل پر کریں اور 15 منٹ دائیں طرف لطیفۂ روح پر کریں اس کا نقشہ ہماری website کے اوپر بنا ہوا ہے وہ آپ دیکھ لیں۔ اور آپ صرف اس میں یہ محسوس کریں کہ اللہ اللہ یہاں پر ہو رہا ہے اور اگر آپ کو محسوس نہیں ہو رہا تو وہاں پر انگلی رکھیں اور انگلی کے نیچے تصور کر لیں کہ وہاں پر اللہ اللہ ہو رہا ہے تا کہ focusing ہو جائے۔

سوال 20:

السلام علیکم و رحمۃ اللہ حضرت جی میرے بھتیجے کا ذکر، 200 مرتبہ "لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ" 400 مرتبہ "لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو" 600 مرتبہ "حَق" اور 2500 مرتبه "اللہ" 1 مہینے کے لئے تھا۔ اللہ پاک کے فضل سے آپ کی دعاؤں سے مکمل ہوا۔

جواب:

ان کو اب 3000 کا بتا دیں۔

سوال: بھانجی، بھابھی اور بھتیجیاں۔

بھابھی، 2000 مرتبہ اللہ اللہ 1 مہینے کے لئے مکمل ہوا، 10 منٹ کا مراقبہ دل پر اور 15 منٹ کا لطیفۂ روح پر 1 مہینے کے لئے مکمل ہوا۔ دل میں اللہ اللہ محسوس ہوتا ہے لطیفۂ روح پر بھی محسوس ہوتا ہے۔

جواب: اب ان کو تیسرا لطیفہ، لطیفۂ سر کا بتا دیں اور بقیہ دونوں پر 10 اور 15 منٹ اسی ترتیب سے۔

سوال: بھتیجی کو 2000 مرتبہ اللہ اللہ اور 10 منٹ کا مراقبہ دل پر اور 15 منٹ روح پر، فی الحال لطیفۂ روح پر محسوس نہیں ہوتا۔

جواب: کوئی بات نہیں، یہ ان کو دوبارہ 1 مہینہ کرنا چاہیے۔

سوال: دوسری بھتیجی، 3000 مرتبہ اللہ اللہ کا ذکر اور 15 منٹ کا مراقبہ دل پر اور 10 منٹ لطیفۂ روح پر، لطیفۂ روح پر فی الحال اللہ اللہ محسوس نہیں ہوتا۔

جواب: ان کو بھی جاری رکھنے کا کہہ دیں۔

اللہ جل شانہ ہم سب کو آنے والی رات کی قدر دانی کی توفیق عطا فرمائے اور زیادہ سے زیادہ اس کی برکات کو وصول کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

وَ اٰخِرُ دَعْوٰنَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ