سالکین کی تربیت، اصلاح، معمولات اور احوال سے متعلق سوالات کے جوابات

مجلس نمبر 481

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب دامت برکاتھم
خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی - مکان نمبر CB 1991/1 نزد مسجد امیر حمزہ ؓ گلی نمبر 4، اللہ آباد، ویسٹرج 3، راولپنڈی

مجلس سوال و جواب 481 - خانقاہ

20200831_QA481


اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلیٰ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم۔


آج پیر کا دن ہے اور آج ہمارے ہاں تصوف سے متعلق سوالوں کے جوابات دیئے جاتے ہیں نیز جو احوال لوگوں نے بھیجے ہوتے ہیں ان کے بھی جوابات دئیے جاتے ہیں۔

سوال نمبر 1:

السلام علیکم حضرت جی میں نے آج قضا روزہ ادا کیا ہے پہلے دو دن نفس بہت اڑی کرتا رہا ہے اور بیس دن ختم ہونے پر خوش بھی بہت ہوا۔ جب میں روزے رکھ رہا تھا تو مجھے لگ رہا تھا کہ بیس سے زیادہ بھی روزے رکھ سکتا ہوں مگر اس قضا روزے کے لئے بہت لڑنا پڑا بس یہ بات سمجھ چکا تھا کہ تین دن بعد حضرت جی کو اطلاع کرنی ہے تو اسی قید و پابندی سے الحمد للہ آج میں نے روزہ رکھا ہوا ہے۔ حضرت جی میں اپنے آپ کو ہمیشہ اس مثال کی طرح پاتا ہوں کہ جو آپ فرمایا کرتے ہیں کہ انجن شور تو بہت کرے مگر چلے گا نہیں، بالکل ایسا ہی ہوتا ہے سستی مجھے جکڑ لیتی ہے شور تو بہت ہوتا ہے مگر عملی قدم نہیں ہوتا۔ حضرت جی مجھ سے معمولات میں ناغے ہوئے اور نماز نہ پڑھنے کی سزا کے طور پر یہ روزے رکھنے کا مجاہدہ آپ نے فرمایا تھا، اس کے بعد آپ کے حکم کا منتظر ہوں۔

جواب:

ماشاء اللہ یہ بہت سعادت کی بات ہے اور یہ جذب کا اصلی فائدہ ہے، جذب کی وہ قسم جو شیخ کی محبت ہوتی ہے وہ اسی کے لئے کام آتی ہے مطلب یہ کام آپ کسی اور کے کہنے سے نہیں کر سکتے تھے کوئی اور آپ کو بتاتا تو آپ کا نفس بہت سارے بہانے بنا لیتا، لیکن شیخ کی بات کو آپ رد نہیں کر سکتے تھے تو یہ محبت اللہ کے لئے ہے اور یہ جذب یا شوق جو شیخ کے ساتھ ہونے کا ہے یہ اصل میں اس بات کے لئے سبب بنا۔ اگر کوئی شخص اپنے شیخ کے ساتھ محبت رکھتا ہے تو یہ اس کے سلوک طے کرنے کا ذریعہ ہوتا ہے اب بغیر مجاہدے کے سلوک طے نہیں ہوتا، عموماً ذکر کے ذریعے سے لوگ سلوک طے کرنا چاہتے ہیں، ذکر کے ذریعے سے سلوک طے نہیں ہوتا سلوک کے لئے تیاری ہوتی ہے، مثال کے طور پر ذکر کے ذریعے سے کیفیات آگئی ہیں اور عمل کرنے کی توفیق نہیں ہوئی تو ایسے ہے جیسے کہ engine شور تو کر رہا ہو اور چلے نہیں، مطلب آپ کو چلنے کا فائدہ نہ ہو اس سے ظاہر ہے آپ نے صرف شور ہی بڑھایا، اگر کوئی شخص اس سے عمل نہیں لے سکتا تو صرف شور ہی ہے، ایسے حالات میں پھر ان کو یہ مجاہدات کرنے پڑتے ہیں۔ اب دیکھو نماز فرضِ عین ہے اس کا اللہ پاک قیامت میں پوچھیں گے تو شیخ نے یہاں پوچھ لیا اب بتاؤ شیخ کا کام وہی ہے یا نہیں جو بعد میں اللہ تعالی نے کرنا تھا؟ اللہ تعالی نے آپ کے لئے شیخ کو ذریعہ بنایا ہے، اس نے دنیا میں پوچھ لیا تو آپ کو عمل کی توفیق ہو گئی اگر اللہ پاک آپ سے قیامت میں پوچھے اور آپ کے پاس عمل کرنے کا وقت بھی نہ ہو تو پھر کیا ہو گا؟ آپ افسوس ہی کریں گے۔ تو شیخ کے ساتھ تعلق کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ وہ کام جو بعد میں ہونے ہیں وہ پہلے ہو جائیں جو نقصان بعد میں ہونا ہے اس کا پتا پہلے چل جائے تو شیخ اس نقصان سے بچنے کا ذریعہ بنا، جیسے مثال کے طور پر ڈاکٹر آپ کو sugar میں میٹھا کھانے سے منع کرتا ہے اب ظاہر ہے آپ منع ہوں گے اگر نہیں ہوں گے تو جب بڑے نقصانات شروع ہوں گے تو پھر منع ہو ہی جائیں گے لیکن وہ بہت نقصان اٹھانے کے بعد، کہتے ہیں (ہرکہ دانا کند کند ناداں لیک بعد از خرابئ بسیار) "جو بےوقوف کرتا ہے وہ وہی کرتا ہے جو ہوشیار کرتا ہے لیکن بہت سارا نقصان اٹھانے کے بعد" اگر کوئی اس نظام کے اندر آیا ہے اور وہ اپنے آپ کو نقصان سے بچاتا ہے تو کتنی اچھائی کی بات ہے بس یہی چیز سوچنی چاہیے۔ آپ کو اللہ پاک نے توفیق دی تو اس کو اللہ پاک کی طرف سے نعمت سمجھیں اور آئندہ کے لئے اول تو یہ کہ ایسے کام ہی نہ کریں جس سے کوئی جرمانہ ہو۔ اصل مجاہدہ تو یہ ہے کہ آپ اپنے آپ کو alert رکھیں اور ایسے کام ہی نہ کریں جس سے جرمانہ ہو لیکن اگر اصل مجاہدہ آپ سے رہ گیا تو پھر یہ مجاہدہ آپ کو کرنا پڑے گا پھر اس کے بغیر compensation نہیں ہو سکتی تو بس آپ سمجھ لیں ایک ہوتا ہے اصل مجاہدہ اور ایک ہوتا ہے اضافی مجاہدہ، تصوف میں اضافی مجاہدہ بہ ضرورت ہوتا ہے بے ضرورت نہیں ہوتا اگر آپ نماز نہ قضاء کرتے تو میں آپ کو کیوں کہتا؟ اس ذریعے سے ماشاء اللہ آپ کو فائدہ ہوا ہے، اللہ تعالی مزید توفیقات سے نوازے مبارک بادی کے مستحق ہیں۔

سوال نمبر 2:

السلام علیکم!

Sir I completed it you increased five minutes to ten minutes لطیف لطائف did ten minutes each few days and most of the time five minutes اللہ to each لطیفہ unable to manage time is fifteen minutes were to be completed for the phase in قلب have to be to do for five minutes each due to the مغرب prayers will try my best الحمد للہ feeling content that what اللہ has decided for me I have to accept happily فلاں also told that there were fluctuations but have improved kept your point in my mind that when we catch fish we have to wait and have to have patience the same month I had fluctuations I regretted that I am doing مراقبہ but is getting angry for some time الحمد للہ I am having great hope of catching fish۔

جواب:

آپ نے جو بات ابھی فرمائی ہے سبحان اللہ بڑی اچھی بات ہے، لیکن تھوڑا سا ان کو improve کرنے کی ضرورت ہے، ایک تو جتنا آپ کو بتایا جاتا ہے اتنا کریں اس سے کم یا اس سے زیادہ نہ کریں تو آپ کو جتنی دیر کے لئے بتایا گیا ہے اتنی دیر آپ یہ مراقبہ کر لیا کریں اور فیض والا جو مراقبہ جو پندرہ منٹ کا آپ کو کرنا ہے وہ ایسے وقت میں کریں جب آپ کے پاس time ہو یعنی آپ زیادہ کر سکتے ہوں تو اس کے لیے جو مناسب وقت آپ مقرر کر سکتے ہیں تو وہ کر لیں اور دوسری بات یہ ہے کہ کوشش جاری رکھنی چاہیے اور ہمت جواں رکھنی چاہیے،اس میں سستی نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ سستی کا علاج چستی ہی ہے۔

سوال نمبر 3:

السلام علیکم حضرت جی میرا ذکر اور مراقبہ تینتیس دن سے جاری ہے اگلے ذکر اور مراقبہ کے لئے رہنمائی کریں لَا اِلٰهَ اِلَّا اللہ 200 مرتبہ، لَا اِلٰهَ اِلَّا ھُو 400 مرتبہ، حَقْ 600 مرتبہ، اَللہ 1500 اور مراقبہ پندرہ منٹ دل پر۔ مراقبے میں اب دل کی حرکت کم سمجھتا ہوں۔ ذکر کے ساتھ پرانی روابط والی غیر محرم کی attraction کا اثر دوبارہ بڑھ رہا ہے۔

جواب:

اب آپ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللہ 200 مرتبہ، لَا اِلٰهَ اِلَّا ھُو 400 مرتبہ، حَقْ 600 مرتبہ اور اَللہ 2000 مرتبہ کریں۔ مراقبہ بھی جاری رکھیں اور اس وقت صورت حال یہ ہے کہ آپ نے کہا غیر محرم کی طرف attraction پھر بڑھ رہی ہے، یہ ابتدا میں سلسلے اور ذکر کی برکت سے دب جاتی ہے۔ آدمی سمجھتا ہے کہ ختم ہو گئی لیکن ذکر کے ساتھ کبھی ختم تو نہیں ہوتی یا سلسلے کی محبت کی وجہ سے بالکل ختم نہیں ہوتی ہاں ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے،گویا کہ آپ کو دکھا دیا گیا کہ ختم ہو سکتی ہے اب آپ نے خود ہمت کر کے سلوک کے ذریعے سے اس کو ختم کرنا ہے تو آپ غض بصر کا مجاہدہ کریں، غض بصر کا مجاہدے کا جو طریقہ ہے وہ میں بارہا بتا چکا ہوں اگر آپ کو نہیں آتا تو مجھ سے پوچھ لیں میں بتا دوں گا وہ چالیس دن کا مجاہدہ ہوتا ہے وہ آپ تنہائی میں پانچ منٹ سے شروع کرتے اور پھر روز ایک ایک منٹ بڑھاتے ہیں نیچے دیکھنا اوپر نہ دیکھنا اور پھر لوگوں کے درمیان رہ کر پانچ منٹ سے شروع کرنا ہوتا ہے اور ایک ایک منٹ بڑھا کے پچیس منٹ تک پہنچانا ہوتا ہے۔ آپ یہ چالیس دن والا مراقبہ غض بصر کر لیں۔ ابھی آپ اس طرح کریں لَا اِلٰهَ اِلَّا اللہ 200 مرتبہ، لَا اِلٰهَ اِلَّا ھُو 400 مرتبہ، حَقْ 600 مرتبہ، اَللہ 2000 مرتبہ کریں مراقبہ پندرہ منٹ برقرار رکھیں۔ آپ جو سمجھتے ہیں کہ دوبارہ وہ حالات آ گئے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ کبھی بھی ذکر یا کسی محبت کے ذریعے سے نفس کا علاج نہیں ہوتا، نفس کا علاج ہوتا ہے سلوک طے کرنے سے اور سلوک طے کرنے میں آپ کو مجاہدہ کرنا پڑتا ہے تو یہ غض بصر والا مجاہدہ شروع کر لیں جس میں آپ پانچ منٹ سے شروع کرتے ہیں تنہائی میں نیچے دیکھنا اوپر نہ دیکھنا کسی بھی حالت میں پانچ منٹ اور اس کے بعد اس کو ایک ایک منٹ بڑھا کر آپ بیس دن میں پچیس سے چالیس منٹ تک پہنچا دیتے ہیں پھر باہر آکر لوگوں کے سامنے رہ کر کام شام کرتے ہوئے پانچ منٹ نیچے دیکھنا ہے پہلے دن، اور اس کے بعد ایک ایک منٹ بڑھا کے آپ نے پچیس منٹ تک پہنچانا ہے تو یہ چالیس دن ہو جاتے ہیں یہ چالیس منٹ کا مجاہدہ غض بصر کر لیں ان شاء اللہ العزیز اللہ پاک فائدہ پہنچائے گا لیکن یہ آپ نے ضرور کرنا ہے اور اگر اس سے بھی نہیں ہوتا تو پھر اس سے آگے کا مجاہدہ بتائیں گے ۔

سوال نمبر 4:

السلام علیکم حضرت جی اللہ آپ کا سایہ ہمارے اوپر قائم رکھے اور آپ کے علم، صحت اور عمر میں برکت عطا فرمائے آمین۔ پچھلے ایک مہینے سے میرے معمولات میں بہت زیادہ خلل آیا ہے surgery کی training کی وجہ سے دن رات کی routine بہت خراب ہو گئی اور علاجی ذکر اور باقی معمولات بھی نہیں ہو پا رہے۔ فجر کی نماز بھی رات کو دیر سے سونے کی وجہ سے قضاء ہو رہی ہے باقی نمازیں بھی اپنی سستی اور مسجد کی دوری کی وجہ سے باجماعت ادا نہیں ہو رہیں۔ میرا ذکر ابھی 200، 400، 600، 500 تسبیحات کے بعد دس منٹ کا اللہ کا مراقبہ ہے میں آج ہفتے کو عصر کے بعد والے بیان میں شامل ہوا تھا تو مجھے اپنے حالات کا جواب بیان میں مل گیا مجھے ہمت و عزیمت سے کام لینا پڑے گا۔ ابھی آپ سے علیحدہ ملاقات اس لئے نہیں کی کہ یہ وقت سب کے لئے ہے۔ آپ کو دن کے وقت بارہ سے ایک کے درمیان کال کروں گا ان شاء اللہ۔ حضرت جی اس مشکل روٹین، ایک مہینے کے علاجی ذکر کے ناغہ اور فجر کی قضاء کے معمولات میں مزید آپ کی رہنمائی کا طلبگار ہوں۔

جواب:

اگر آپ course کی وجہ سے busy ہیں تو اس میں ایک ایک نماز کے لیے تین تین روزے رکھ لیا کریں یہ مجاہدہ بہت ضروری ہے کیونکہ نمازوں کی حفاظت بہت ضروری ہے اس کے لئے انسان کو بہت ہی زیادہ پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اور ہر حالت میں نماز پڑھنی ہوتی ہے تو آپ کو ہر نماز کے لئے تین روزے رکھنے ہیں بے شک علیحدہ علیحدہ رکھ لیں یعنی ایک نماز کے لئے تین دن رکھ لیں پھر دوسری نماز کے لئے بعد میں تین دن۔ اپنی نمازوں کو regular کر لیں اور اپنے ذکر کو فی الحال یہی رکھیں کیونکہ ذکر اسی لئے ہے کہ آپ کی نمازیں اور آپ کی تمام چیزیں درست ہو جائیں تو اگر وہ نہیں ہیں تو پہلے ان کو ٹھیک کرنا پڑے گا۔ اصل مجاہدہ تو یہی ہے کہ آپ اس کو فی الحال ٹھیک کر لیں اور اس کے ٹھیک کرنے کے لئے جو اضافی مجاہدہ ہے وہ بھی آپ کو بتا دیا۔

سوال نمبر 5:

السلام علیکم حضرت جی امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔ ایک سوال تھا آپ سے رہنمائی کی امید ہے جب ہم کوئی عمل کرتے ہیں جیسا کہ صلوۃ، زکوۃ صوم، حج یا قرآن کی تلاوت وغیرہ تو ان میں اخلاص کی ضرورت ہوتی ہے لیکن جب معاملات یا معاشرت میں سے کوئی عمل کریں جیسے کسی کو ہدیہ دینا ہو یا کسی کو تکلیف میں دیکھ کہ بلا سوچے ان کی مدد کرنا، بعض دفعہ اس کا خیال نہیں رہتاکہ اللہ کے لئے کر رہا ہوں کیا ان اعمال میں بھی اخلاص کی ضرورت ہوتی ہے؟ جیسے کہ عبادات میں ہوتی ہے۔ ایسےہی بعض مرتبہ بچے کو کوئی ہدیہ دیتے وقت دھیان نہیں رہتا کہ میں اللہ کی خوشنودی کے لئے دے رہا ہوں آپ ان اعمال میں اخلاص نہ ہونے پر کیا کہیں گے؟

جواب:

جو بات آپ نے لکھی ہے اس کے حساب سے عرض کر رہا ہوں کہ معاملات اور معاشرت میں تو اخلاص کی بہت زیادہ ضرورت ہے کیونکہ اسی میں ریاکاری اور دنیاداری والی بات ہے اور یہ چکر زیادہ ہیں۔ مثلاً اگر آپ اللہ سے ڈر کر معاملات درست کر رہے ہیں تو اس کی بات اور ہو گی اور اگر لوگوں سے ڈر کر معاملات درست کر رہے ہیں تو یہ بات اور ہو گی۔ جیسے مثال کے طور پر امریکہ میں قوانین سخت ہیں تو لوگ قانون کو follow کرتے ہیں لیکن جب کبھی light چلی جاتی ہے یا کوئی ایسا موقعہ ہوتا ہے جس میں قانون apply کرنا مشکل ہو جاتا ہے تو پھر لوگ وہ کچھ کر لیتے ہیں کہ جس کا انسان اندازہ بھی نہیں کر سکتا تو اس کا مطلب ہے وہ اللہ کے لئے نہیں کر رہے ہوتے صرف لوگوں کے لئے کر رہے ہوتے ہیں، جب لوگوں کا ہولڈ کمزور ہو جاتا ہے تو پھر سب کچھ کرتے ہیں مطلب یہ ہوا کہ اس میں بہت زیادہ ضرورت ہے۔

معاشرت کی جہاں تک آپ نے بات کی تو اس میں یہ ہے جب کسی کو ہدیہ دینا ہو تو باقاعدہ نیت کر لیں کہ میں واپس لینے کی نیت نہیں کر رہا۔ مثلاً کسی کے بچے کو آپ ھدیہ دے رہے ہیں تو اس لئے تو نہیں دے رہےکہ اس سے بھی متوقع ہوں کہ بعد میں میرے بچے کو یہ دیں گے اگر ایسا ہو تو قرض ہو جائے گا اور جب قرض ہو جائے گا تو اس میں سود کا خطرہ ہوتا ہے کیونکہ برابر برابر نہیں ہو گا اس وجہ سے یہ بہت خطرناک بات ہے کہ اس میں اخلاص نہ ہو۔ تو باقاعدہ نیت کر کے دیا کریں اور اگر اخلاص کی نیت کا امکان نہ ہو تو پھر نہ دیا کریں اگر ضروری نہ ہو تو نہ دینا افضل ہے کیونکہ اس میں آگے جا کے نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ تو آپ باقاعدہ نیت کر کے ھدیہ کر دیا کریں کہ میں یہ کام اس لئے کر رہا ہوں اس سے ان شاء اللہ العزیز آپ کو یاد دہانی ہو گی جیسے ابھی میں نے عرض کیا ہے (وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَى تَنْفَعُ المُؤْمِنِينَ)(الذاریات:55) "پس یاد دہانی کیا کریں بے شک یہ یاد دہانی مومنوں کو نفع دیتی ہے" اس سے آپ کو یاد دہانی ہو جائے گی کہ میں کس لئے کر رہا ہوں اور اس وجہ سے آپ کی نیت وہی ہو جائے گی پھر ان شاء اللہ اس پر عمل کی توفیق ہو جائے گی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: (إنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ) "تمام اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے"۔


سوال نمبر 6:

السلام علیکم!

As instructed by you I have been offering two رکعت صلاۃ with the feeling that my whole body is prostraining to almighty اللہ and I have been able to expand this feeling to other صلاۃ as well beside I experienced episodes of anger a few times during this month kindly advise جزاک اللہ your sir.

جواب:

Yes may be because of something your anger may go out of control for some time but it that time your supermind should control it in the way it has been told just like for example if that person is elder then you so you should go away from that or from him or her and if you if that is you can say younger than you so then you should tell him to go away from you and also you should you should change your position from standing to sitting and sitting to lying down and or water taking or making yourself busy in something else that you forget about because it takes only fourteen to fifteen minutes to pass that peak if that peak is once pass الحمد للہ persons control so there for you should avoid such things because unlisten until your whole سلوک is completed to tell these episodes may come and you have to control this way.

سوال نمبر 7:

السلام علیکم!

I have been doing مراقبہ

اللہ اللہ for ten minutes on first three points and fifteen minutes on the fourth point for that one months for that for last one month I missed for few days due to I knew employment kindly advise next جزاک اللہ.

جواب:

Okay you should do now اللہ اللہ for ten minutes on three points on four points and then on fifth point you should do fifteen minutes fifth point is لطیفۂ اخفیٰ and یوسف will tell you you will ان شاء اللہ follow him and don’t miss it again because it may reduce your you can say the results.

سوال نمبر 8:

السلام علیکم!

I have been doing مراقبہ ثبوتیہ on the second point with punctuality despite bad health and being hospitalized kindly lead was next.

جواب:

ماشاءاللہ its great success to complete احوال and مراقبات while even not good health having not good health but okay if you are not its not possible for you to do some time and you are ill so you may postpone it it but you may reduce it not totally postpone it you can reduce it and I think you should do it once again.

سوال نمبر 9:

السلام علیکم!

I have been doing مراقبہ اللہ اللہ for five minutes each on the first three points and ten minutes on the fourth point. Kindly advise next it has been fine.

جواب:

ماشاءاللہ so if all at all points you are sensing well so then you should do for four points ten minutes and at the fifth point for fifteen minutes ان شاء اللہ.

سوال نمبر 10:

السلام علیکم مرشد!

From Singapore how are you مرشد! I hope you and your family all in the best of health we are we are all here always thinking of you and remembering you in our دعا. Sorry for messaging you so late مرشد but please find below my report and the children's report myself. My current اعمال are the third kalma 100 Salawat 100 and astaghfar 100 muraqabah اللہ silently for about ten minutes in my قلب and ten minutes in لطیفۂ روح and ten minutes in لطیفۂ سر and ten minutes in لطیفۂ خفی and ten minutes in اخفیٰ and مراقبۂ احدیت مراقبۂ احدیت for 15 minutes.

جواب:

so you should continue it but now do this مراقبۂ احدیت not on قلب but it should be on روح in the same way as you have done it on the قلب

my recitation is usually done after عشاء prayer ۔الحمد للہ مرشد I am still reading the قرآن daily and waking up at night to perform my تہجد prayers I have not heard a voice saying اللہ for quite a while but I am feeling very much at peace. You should try your best to be calm and alert to get these things ان شاء اللہ in future and continue.

Older son:

His اعمال are third kalma, صلوات and استغفار each 100.

لَا اِلٰهَ اِلَّا اللہ Two hundred, لَا اِلٰهَ اِلَّا ھُو Two hundred and حق Two hundred and اَللہ Two hundred.

Now you should do لَا اِلٰهَ اِلَّا اللہ Two hundred, لَا اِلٰهَ اِلَّا ھُو three hundred and حق three hundred and اَللہ hundred.

His اعمال are usually done after maghrib and he has been consistent in doing it, he does not have other fellings so far مرشد but he said that he feels that need to ensure he keeps his prayer in time and الحمد للہ he has been quite regular in this,

ماشاءاللہ very good

2nd son: Current اعمال

لَا اِلٰهَ اِلَّا اللہ Two hundred, لَا اِلٰهَ اِلَّا ھُو four hundred, حق six hundred, اَللہ five hundred and spends five minutes thinking his heart is saying اللہ اللہ and third kalma and صلوات and استغفار for 100 each, his aamal is consistently done after عشاء he said he is not feeling anything different مرشد.

مرشد both both the boys are still not talking to my husband or praying together with us, however I have started walking them waking them up daily for تہجد prayer and they have been performing it for the fast week or so.

ماشاءاللہ congratulations it’s a great success and you should continue your effort on them.

For both the girls. The girls are 18 years and 15 years. Current aamal third kalma صلوات and استغفار hundred hundred, Muraqabah اللہ in قلب for 15 minutes their اعمال is usually done after عشاء as well, both the girls say that they are not feeling anything differently. مرشد they have been doing this عمل for quite a while but they have not heard the voice of the قلب and feel so they should do this thing after saying اللہ اللہ thousand times before مراقبہ so they should do now 1000 times. First 1000 times اللہ اللہ saying by tongue and then after that doing this مراقبہ by heart ان شاء اللہ العزیز.

الحمد للہ thank you so much for everything, مرشد we wait for your precious instructions for us may اللہ reward you on every thing that you are doing, this is this was sent to me in general number, so actually you have sent to me these in general numbers so in future you should send this at this number I am answering to you from.

اللہ تعالیٰ ہم سب کو خیر پر جمع فرما دے اور ہدایت تامہ سے نوازے (آمین)

وَ اٰخِرُ دَعْوٰنَا اَنِ الْحَمْدُ للہِ رَبِّ الْعٰلَمِینْ۔